Tag: آپریشن ضرب عضب

  • پاک افغان سرحدی علاقے میں فورسز کا ایکشن، 80 دہشت گرد ہلاک

    پاک افغان سرحدی علاقے میں فورسز کا ایکشن، 80 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی: پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی میں اسیّ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ سات سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 80 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے لڑائی میں سات سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا ۔

     

     آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک بڑی کارروائی تھی اور پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن میں کامیابیاں ملی ہیں، اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچاہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی اور شدت پسندی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

  • ذوالفقار مرزا کی آصف علی زرداری پرکڑی تنقید

    ذوالفقار مرزا کی آصف علی زرداری پرکڑی تنقید

    کراچی : پیپلزپارٹی کے ناراض رہنما ذوالفقار مزرا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سر سے پیر تک کرپٹ ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اینکر پرسن کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ  آصف زرداری دل سے غریب ہیں۔

    سابق صدر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ذوالفقار مرزا کا طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زرداری ایک بہت ذہین شخصیت کے مالک ہیں اور جیسے اپنے دور اقتدار میں انہوں نے صبر کا مظاہرہ کر کے دیکھایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے لاہور میں اربوں روپے خرچ کرکے بم پروف گھر تعمیر کروایا۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی بدولت سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔

    انہوں نے کہا آصف زرداری کو پراپرٹی بنانے کا شوق ہے ، آصف زرداری ایک طرح کے ’رابن ہوڈ ‘ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں پیسہ اہم جزہ ہے،بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں آنے کے بعد غریب سے امیر ہوئے لیکن انہوں نے پارٹی پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا منظور وسان اور شرجیل میمن مکمل طور کرپٹ انسان ہیں لیکن شرجیل میمن بہادر اور مزاحیہ بھی ہیں۔

    ذوالفقار مرزا نے قائم علی شاہ کے بارے بتایا کہ وہ ایک ایماندار شخص ہیں، جس میں کرپشن کی شرح صفر ہے۔

    رحمان ملک سے متعلق سوال کے جواب میں ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ رحمان ملک ایک ایسا شخص ہے جس سے آپ جو چاہیے کام کرواسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کی خوبی ہے کہ  وہ آپ کے جوتے بھی صاف کرسکتا ہے اور وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ رحمان ملک ایک ’نایاب جانور‘ ہے،رحمان ملک کو کراچی آنے سے روک سکتا ہوں  کیونکہ وہ ’بزدل‘ ہے

    ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ  بلاول بھٹو سندھ حکومت کی کارکردگی سے دل برداشتہ ہو کر بیرونِ ملک چلے گئے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو بلاول کسی بھی ٹی وی چینل پر آئیں اور کہہ دیں میں ذوالفقار مرزا جھوٹ اور بکواس کررہا ہے ، پھر میں زندگی میں کبھی کسی چینل پر نہیں آوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کو آصف زرداری کی ہم شیرہ  فریال تالپور چلا رہی ہیں۔جبکہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے تعلق رکھتی ہے۔

  • ذوالفقارمرزا کے خلاف حیدر آباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

    ذوالفقارمرزا کے خلاف حیدر آباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

    حیدرآباد: آصف علی زرداری پر ذوالفقار مرزا کی تنقید کے خلاف حیدر آباد کےجیالے سڑکوں پر نکل آئے اور پریس کلب پرمظاہرہ کیا۔

    پیپلز پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا،اورذوالفقار مرز کے خلاف نعرے لگائے۔

    مظاہرے سے خطاب میں پی پیپلزپارٹی کے رہنمامولا بخش چانڈیو کاکہنا تھا ذولفقار مرزا اکا انداز پارٹی کے ساتھ دوستانہ نہیں ہے،پارٹی کو متحد دیکھنا چاہنے والے ایسی باتوں پر دھیان نہیں دیں گے۔

    دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ذولفقار مرزا نے فوری طور پر آصف زرداری سے معافی نہیں مانگی تو احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں شروع کردیا جائےگا۔

  • کرپشن کے خلاف جنگ تاحیات جاری رہے گی، ذوالفقارمرزا

    کرپشن کے خلاف جنگ تاحیات جاری رہے گی، ذوالفقارمرزا

    کراچی: سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کرپٹ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو کورٹ میں لٹکاؤں گا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے صدر ملیر بار کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو عوام کا خون چوسنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ہزگز ٹکٹ نی دیں۔

    ان کا کہنا تھا کرپشن کے خلاف جنگ رتوڈیرو سے شروع ہوئی تھی اور میری زندگی تک جاری رہے گی۔

    زوالفقار مرزا نے کہا کہ پی پی کے کرپٹ سیاستدانوں کو کورٹ میں لٹکاوں گا،انہوں نے کہا پی پی میری اور وہ پیپلز پارٹی کے ہیں۔

  • وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2600 دہشتگرد مارے گئے، سیکریٹری دفاع

    وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2600 دہشتگرد مارے گئے، سیکریٹری دفاع

    اسلام آباد: سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک کا کہنا ہےکہ وزیرستان میں آپریشن کے دوران چھبیس سو دہشتگرد مارے گئے اور پشاور اسکول حملہ آپریشن ضرب عضب کا رد عمل ہے۔

    اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں چھبیس سو دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے تین افسر اور ایک سو ننانوے جوان شہید ہوئے، انکا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ موثر انٹیلی جنس کی وجہ سے دہشتگردوں کا ردعمل دیر سے آیا، ان کا ہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کیا جا چکا ہے اب دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، اجلاس میں شریک اراکین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں بشمول حکومت فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔

  • وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظمِ پاکستان نوازشریف سے آج ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران آپریشن ضرب عضب سمیت ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیر اعظم کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی ہے۔

  • وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجی حوالدارکی نمازِجنازہ وتدفین

    وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجی حوالدارکی نمازِجنازہ وتدفین

    گھوٹکی :وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران شدت پسندوں سے لڑائی میں شہید ہونے والے گھوٹکی کے رہائشی حوالدار محمد سلطان کولاچی کی تدفین اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ گھوٹکی کے آبائی قبرستان میں کی گئی۔

    شہید فوجی حوالدار محمد سلطان کولاچی کی نماز جنازہ میں لیفٹیننٹ کرنل قاسم،کیپٹن خرم،کیپٹن عبدالرحمان سمیت حساس اداروں کے افسران فوجی جوانوں اور بڑی تعداد میں شھریوں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر پنوعاقل چھاؤنی کے چاق و چوبند جوانوں کے دستے نے شہید اہلکار کو فوجی اعزاز اور سلامی پیش کی جبکہ صدر پاکستان،چیف آف آرمی اسٹاف،جی او سی16 ڈویژن پنوعاقل چھاؤنی کی جانب سے شہید جوان کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔

    وزیرستان میں شہید ہونے والا فوجی حوالدار محمد سلطان فوج کے حساس ادارے آئی ایس آئی میں تعینات تھا۔

  • آئی ڈی پیزکیلئے کھیلاجانیوالا امدادی میچ آفریدی الیون نے جیت لیا

    آئی ڈی پیزکیلئے کھیلاجانیوالا امدادی میچ آفریدی الیون نے جیت لیا

    بنوں : آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے بنوں میں نمائشی میچ کا اہتمام کیا گیا جس میں کرکٹ اسٹارشاہد آفریدی نے بھی شرکت کی۔

    بنوں میں پاکستان آرمی کے زیر اہتمام آئی ڈی پیز کی امداد کےلئے نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ میچ آفریدی الیون اور آرمی الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ جسے شاہد آفریدی الیون نےجیت لیا۔

    دس دس اوورز پر مشتمل میچ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں لوگ میدان میں موجود تھے۔ پاک آرمی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنل اظہر نے کی۔ بوم بوم آفریدی کی گراونڈ میں موجودگی اور نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے آئی ڈی پیز کے مرجھائے چہروں پر خوشیاں بکھر گئیں ۔

    نوجوان کھلاڑی سپر اسٹار کے ساتھ گھل مل گئے اور پر جوش کرکٹ بھی کھیلی۔ میچ میں آفریدی نے اپنی اوپننگ سے شائقین کو محظوظ کیا اور پینتالیس رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

    اس موقع پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ قومی ہیروزآئی ڈی پیزکیساتھ کھڑےہوناچاہتےہیں اور بہت سےلوگ آئی ڈی پیزکوعطیات بھی دیناچاہتے ہیں۔

    عاصم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ قوم آئی ڈی پیز کے ساتھ کھڑی ہے۔ عوام نے فیصلہ کیا ہے،دہشت گردی کےکینسرسےجان چھڑانی ہے

  • کارکن بلاول کی جھلک دیکھنےکیلئےجان قربان کرسکتےہیں،ذوالفقارمرزا

    کارکن بلاول کی جھلک دیکھنےکیلئےجان قربان کرسکتےہیں،ذوالفقارمرزا

    بدین : سندھ کے سابق وزیرداخلہ ڈاکٹرذوالفقارمرزا نے کہا ہے کہ پی پی کارکنان بلاول بھٹو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جان قربان کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ  فوجی آپریشن ضرب عضب کے بعد طالبان کےحملوں میں کمی آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی منظر نامے سے غائب ہوجانے والے ڈاکٹرذوالفقار مرزا ایک بار پھر منظر عام پر آگئے۔

    ذوالفقار مرزا کراچی میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں شرکت کیلئے بدین سے ساڑھے تین ہزار گاڑیوں کےقافلےکی قیادت کر کے کراچی آرہے ہیں۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے بدین میں اے آروائی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کا جوش دیدنی ہے۔

    ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام اجتماعات میں دہشت گردی کا خطرہ ہوتا ہے لیکن فوجی آپریشن کے بعد اب حملوں میں کمی آئی ہے۔

    سندھ کےسابق صوبائی وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا اورایم کیوایم کے درمیان کشیدگی کے بعد اُس وقت کے صدر آصف زرداری نے معاملے کو سلجھایا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سیاسی منظر سے اوجھل ہوگئے تھے۔

  • آپریشن ضرب عضب، 910 دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر

    آپریشن ضرب عضب، 910 دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر

    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، آپریشن کے دوران نو سو دس دہشت گرد مارے گئے جبکہ بیاسی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن ضرب عضب دوران بارود بنانے والی 27 فیکٹریاں بھی پکڑی جا چکی ہیں۔

    فوج نے کامیابی کے ساتھ کھجوری، میر علی، بویا، دیگان، میرانشاہ اور دتہ خیل کی اٹھاسی کلو میٹر کی سٹرکیں کلیئر قرار کردی جبکہ دہشت پسندوں کے متعدد ٹھکانے اور گولہ بارود تباہ کئے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں دو ہزار دو سو چوہتر انٹیلیجنس آپریشن کئے گئے، ان آپریشن میں بیالیس دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا گیا اور ایک سو چودہ کو گرفتار ہوئے ۔ آپریشن میں بیاسی جوان شہید اوردو سو اُنہتر زخمی ہوئے۔

    واضح رہے کہ آپریشن ضربِ عضب کراچی ائیرپورٹ پر آٹھ جون کو ہونے والے دہشت گرد حملے اور مذاکراتی عمل کی ناکامی کے بعد پندرہ جون کو شروع کیا گیا تھا، اس واقعے کے دوران حملہ آوروں سمیت 35 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

    اس آپریشن کے دوران شمالی وزیرستان کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں سے خالی کروایا جا چکا ہے۔