Tag: آگ

  • ٹرک اڈے پر تیل سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد دھماکا، درجنوں افراد زخمی

    ٹرک اڈے پر تیل سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد دھماکا، درجنوں افراد زخمی

    نوشکی میں ٹرک اڈرے پر تیل سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنےکے بعد دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان میں نوشکی میں ٹرک کے اڈے پر تیل سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق آگ لگتے ہی ٹرک دھماکے سے اڑ گیا اور درجنوں افراد جھلس گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے جب کہ انتظامیہ نے علاقے اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

    ریسکیو ٹیمیں جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کر رہی ہیں۔

    آئل ٹینکر میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    نوشکی سے نمائندے مصطفیٰ ترین کے مطابق تین درجن سے زائد افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طور نوشکی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔

    عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر اس زوردار دھماکے سے پھٹا تھا کہ دور دور کھڑے لوگ اس کی زد میں آئے۔ آگ لگنے کے بعد لوگ اور فائر بریگیڈ آگ بجھانےکی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک ٹینکر پھٹ پڑا جس کی زد میں عام افراد کے ساتھ فائر ٹینڈر

    خبر اپ ڈیٹ کی جائے گی

  • کراچی : کورنگی کریک میں بورنگ کے دوران لگنے والی آگ خود ہی بجھ گئی

    کراچی : کورنگی کریک میں بورنگ کے دوران لگنے والی آگ خود ہی بجھ گئی

    کراچی : کورنگی کریک بورنگ کے دوران لگنے والی آگ خود ہی بجھ گئی اور پانی ابلنا بھی بند ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کریک بورنگ کےدوران لگنےوالی آگ خودہی بجھ گئی ، چیف فائرآفیسرہمایوں نے کہا کہ آگ کےمقام سےپانی ابلنابھی بندہوگیاہے، صبح گڑھےاوراطراف میں موجود پانی کو ہٹایا جائے گا۔

    سی سی اوکورنگی کریک کنٹومنٹ بورڈ نے بتایا کہ پی پی ایل ٹیم نےجائے وقوع پر مکمل جانچ کی، ٹیم نےگیس کےاخراج کی ابتدائی جانچ بھی کی، پی پی ایل نے ابتدائی جانچ کی رپورٹ بنالی۔

    پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ میٹر ریڈنگ میں اس جگہ سے گیس کا اخراج ریکارڈ نہیں ہوا، ابتدائی جانچ میں ہائیڈوسلفائیڈ اور کاربن مونو آکسائیڈ کا اخراج نہیں پایا گیا۔

    پی پی ایل نے کہا کہ کورنگی کریک میں مسلسل 28 روز اس مقام پر آگ جلتی رہی ، اب اس جگہ پر 28 روز بعد آگ ہے نہ ہی گیس کی بدبو۔

    کمپنی کے ایم ڈی نے بتایا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے 2 مراحل پر مشتمل ایکشن پلان تیار کرلیا گیا، آگ لگنےکی وجوہات جاننےکےلئےعالمی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ،پی پی ایل

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ماہرین مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے سفارشات بھی تجویز کریں گے، پہلےمرحلےمیں زمین کے اوپر حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی اور پمپنگ آپریشنز کے تفصیلی جائزے کے بعد لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

    ترجمان نے بتایا کہ دوسرےمرحلے میں متعلقہ جگہ کی کھدائی کاعمل شروع کیا جائے گا، ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں متعلقہ جگہ کی کھدائی کی جائے گی اور کھدائی کے ذریعے نیچے کے لیول سے گیس کا بہاؤ بند کیا جائے گا۔

  • امریکا میں پھر آگ لگ گئی، ایمرجنسی نافذ، عوام کو انخلا کا حکم

    امریکا میں پھر آگ لگ گئی، ایمرجنسی نافذ، عوام کو انخلا کا حکم

    امریکا میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں حالیہ آتشزدگی سے بڑی تباہی کے بعد امریکا کو ایک اور تباہی کا سامنا ہے اور اس بار تباہی کے شعلے ریاست کیرولائنا میں بھڑکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شمالی کیرو لائنا کی کاؤنٹی میں جنگل کی آگ تیزی سے بھڑک اٹھی ہے اور اس نے سینکڑوں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    اس بڑھتی آگ نے مقامی افراد کو انخلا پر مجبور کر دیا ہے جبکہ جنوبی کیرولائنا کے گورنر نے اس ریاست میں بڑھتی ہوئی جنگل کی آگ کے جواب میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔

    نیو جرسی فاریسٹ فائر سروس سینکڑوں میل شمال میں وارٹن اسٹیٹ فاریسٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں شمالی کیرولائنا کا مغربی علاقہ سمندری طوفان ہیلین کی زد میں آیا تھا۔ اس طوفان نے 5,000 میل (8,046 کلومیٹر) ریاست کے زیر انتظام سڑکوں کو نقصان پہنچایا یا متاثر کیا اور شمالی کیرولینا میں 7,000 نجی سڑکوں، پلوں کو نقصان پہنچایا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/united-states-fire-40000-acres-land-displacing-100000-people/

  • لاہور ہائی کورٹ میں ایک شخص نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    لاہور ہائی کورٹ میں ایک شخص نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    لاہور: ہائی کورٹ میں ایک شخص کے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کے واقعے پر ڈی ایس پی سیکیورٹی ہائیکورٹ کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایک شخص نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے نوٹس لیتے ہوئے پوچھا ہائیکورٹ میں پیٹرول کیسے پہنچا؟۔

    آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سیکیورٹی ہائیکورٹ ملک خالد کو معطل کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈی ایس پی نے ہائیکورٹ کی سیکیورٹی میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا، غیرذمہ دارانہ رویہ رکھنےپرڈی ایس پی کوسینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

    شہری آصف جاوید کا تعلق ضلع خانیوال سے ہے، خود سوزی کرنے والا شہری میئو اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    متاثرہ شخص کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا، وہ نوکری بحالی کے لیے عدالت آیا لیکن اس کے حق میں فیصلہ نہیں ہوا۔

  • ویڈیو: آسٹریلیا میں کرکٹ میچ کے دوران گابا اسٹیڈیم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    ویڈیو: آسٹریلیا میں کرکٹ میچ کے دوران گابا اسٹیڈیم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ کے میچ کے دوران گابا اسٹیڈیم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی میچ روکنا پڑ گیا۔

    آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ ہریکنینز کے میچ کے دورا اسٹیڈی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔

     

    یہ آگ ڈی جی اسٹینڈ کے قریب اس وقت لگی جب کہ میچ میں دوسری اننگ کے چوتھے اوور کا کھیل جاری تھا۔ تاہم آگ معمولی نوعیت کی تھی اور اس پر جلد قابو پا لیا گیا۔

    ڈی جی اسٹینڈ میں آگ بھڑکتا دیکھ کر اسٹیڈیم میں بیٹھے ہزاروں شائقین میں خوف پھیل گیا اور کھلاڑی بھی پریشان ہوگئے۔ تاہم اسٹیڈیم کے عملے نے فوری آگ پر قابو پایا اور میچ کچھ دیر تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔

    واضح رہے کہ اس میچ میں ہوبارٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارنس لبوشن کی 77 رنز کی جارحانہ اننگ کی بدولت 6 وکٹوں پر 201 رنز بنائے۔

     

    تاہم برسبین ہیٹ نے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ کیلب جیول نے 49 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

  • ’’لاس اینجلس میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی؟‘‘، امریکی پولیس نے کس کو گرفتار کر لیا؟

    ’’لاس اینجلس میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی؟‘‘، امریکی پولیس نے کس کو گرفتار کر لیا؟

    لاس اینجلس میں پانچ روز سے جلتی آگ نے امریکی معیشت کو سینکڑوں ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا ہے پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

    لاس اینجلس میں پانچ روز قبل لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ دنیا کی تاریخ کی چند بڑی آتشزدگی میں سے ایک قرار دی جانے والی اس آگ سے اب تک 37 ہزار ایکڑ رقبہ اور 12 ہزار سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں اور امریکی معیشت کو 150 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ کہیں جنگلات میں لگنے والی آگ جان بوجھ کر تو نہیں لگائی گئی۔ اس حوالے سے پولیس نے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جس پر آگ لگانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم اس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    اس واقعہ سے قبل شعلوں سے گھرے علاقے کے رہائشی نے ایک ویڈیو فائر فائٹر کو دی جس میں دو افراد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا تاہم مذکورہ فائر فائٹر نے کہا کہ میں نے اس شخص سے کہا کہ ہم مصروف ہیں اور وہ اس ویڈیو کو پولیس کے پاس لے جائے۔

    لیکن فوٹیج کے ساتھ کیا ہوا یہ ایک معمہ بنی ہوئی ہے کیونکہ پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ بے قابو آگ، جس سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے، جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔ تاہم پولیس نے اس حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    یاد رہے کہ یہ آگ اب تک 16 انسانی جانیں نگل چکی ہیں۔ 12 ہزار سے زائد پرتعیش گھر اب جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں جب کہ تمام تر وسائل استعمال کرنے کے باوجود امریکا اب تک اس آگ پر قابو نہیں پا سکا ہے۔

    موسمیاتی تبدیلی اور تیز ہواؤں نے آگ کو مزید بھڑکا دیا ہے اور اس کے دیگر علاقوں تک پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/los-angeles-horrific-fire-only-one-house-out-of-12000-survive/

  • لاس اینجلس آگ بجھانے کیلیے سپر پاور امریکا کی پاور کم پڑ گئی، قیدی مدد کیلیے طلب

    لاس اینجلس آگ بجھانے کیلیے سپر پاور امریکا کی پاور کم پڑ گئی، قیدی مدد کیلیے طلب

    لاس اینجلس کی بے قابو آگ بجھانے کیلیے سپر پاور امریکا کی پاور کم پڑ گئی ہے اور اس کام کے لیے قیدیوں تک کو طلب کر لیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں پانچ دن قبل لگنے والے آگ پر دنیا کے سپر پاور ملک کہلانے والے امریکا کی تمام پاور کم پڑ گئی ہے۔ آگ تیزی سے پھیلتی اور سب کچھ خاکستر کرتی جا رہی ہے اور حالت یہ ہوئی ہے کہ ریاستی انتظامیہ نے آگ کے شعلے بجھانے کے لیے قیدیوں تک کی مدد طلب کر لی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فائر فائٹرز کے ساتھ ایک ہزار کے قریب قیدی بھی آگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے میں مصروف ہیں، مگر اب تک مکمل کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ کاؤنٹی شیرف کا کہنا ہے تمام تر کوششوں کے باوجود صرف آٹھ فیصد آگ پر قابو پایا جاسکا ہے۔

    لاس اینجلس میں لگنے والی امریکی تاریخ کی اس بڑی آگ میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو چکی ہے اور درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ 12 ہزار سے زیادہ گھر جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں جب کہ 37 ہزار ایکڑ کا رقبہ شعلوں کی لپیٹ میں گھر چکا ہے۔

    حکام کے مطابق ہولناک آتشزدگی کے باعث 2 لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے، جب کہ نقصان کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 150 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ہائیڈرنٹس خشک ہوچکے مگر شعلوں کی بلندی آسمان کو چھونے لگی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی پانی کا ذخیرہ اس آگ پرقابونہیں پاسکتا۔

    اس آگ نے امیر وغریب کی تفریق کیے بغیر سب کو بے گھر کر دیا ہے۔ شہری اپنے گھر جلتے دیکھ رہے ہیں اور انتظامیہ ان کی مدد کرنے سے قاصر ہے۔ اس واقعے سے ہالی وُڈ اسٹارز اور ارب پتی افراد تک سڑکوں پر آ گئے ہیں جب کہ ہوٹل پناہ گزین کیمپوں میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

    صورتحال اتنی خوفناک ہو چکی ہے کہ انتظامیہ کو بے گھر افراد کی مدد کے لیے اپیل کرنا پڑی، جس کے بعد شہری بے گھر افراد کی مدد کے لیے کپڑے اور دیگر چیزیں عطیہ کر رہے ہیں۔

    ریاستی انتظامیہ نے لوٹ مار کے خدشے کے پیش نظر نیشنل گارڈ کو تعینات کردیا گیا جب کہ مقامی افراد نے اپنے گھروں کی حفاظت کے لیے گلیوں میں گشت بھی شروع کر دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/wildfire-snowfall-together-in-us/

  • لاس اینجلس آگ: ٹرمپ کا کیلی فورنیا کے گورنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    لاس اینجلس آگ: ٹرمپ کا کیلی فورنیا کے گورنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلی فورنیا کے گورنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک جل کر راکھ ہوگیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لاس اینجلس آگ کے زمے دار ڈیموکریٹ گورنر ہیں، لاس اینجلس راکھ بن گیا، تین دن میں آگ پر زرا برابر بھی قابو نہیں پایا جا سکا، گورنر اور میئر دونوں نا اہل ہیں۔

    دوسری جانب مریکی صدر جو بائیڈن نے لاس اینجلس میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی پر اگلے چھ ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

    آتش زدگی پر بریفینگ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ فنڈنگ کی رقم سے متاثرہ علاقے سے ملبہ ہٹایا جائے گا، عارضی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گیا اور ریسکیو ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے لیے اضافی فنڈز کی ضرورت پڑ سکتی ہے جس کے لیے کانگریس سے اپیل کریں گے۔

    لاس اینجلس: خوفناک آگ نے 29 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا

    واضح رہے کہ امریکا کے تاریخی شہر میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا، تاریخ کی بدترین آگ سے 6 ہزار گھر اور عمارتیں جل کر راکھ ہو گئیں جبکہ 32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر وادیاں اجڑ گئیں۔

    آگ کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، مقامی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خشک اور تیز ہوا سے آگ میں خطرناک اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔

    امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ پر قابو نہ پایا گیا تویہ قدرتی سانحات میں امریکی تاریخ کا بدترین واقعہ بن جائےگا۔

  • عرشی شاپنگ مال میں جاں بحق ہونے والے 5ویں شخص کی شناخت ہوگئی

    عرشی شاپنگ مال میں جاں بحق ہونے والے 5ویں شخص کی شناخت ہوگئی

    کراچی: عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والے پانچویں شخص کی شناخت ہو گئی۔

    پولیس کے مطابق عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی، طارق لاہور کا رہائشی اور مارکیٹ میں کام کرتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عرشی سینٹر کی انتظامیہ نے لاش وصول کرنے کی اجازت حاصل کرلی ہے آج سپرد خاک کردیا جائےگا۔

    کراچی، عائشہ منزل کے قریب دکانوں اور فلیٹس میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد جاں‌ بحق

    واضح رہے کہ عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتش زدگی کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 1 شخص جھلس کر شدید زخمی ہوا تھا۔

  • جنگلات میں لگی قیامت خیز آگ سے کروڑوں جانور ہلاک

    جنگلات میں لگی قیامت خیز آگ سے کروڑوں جانور ہلاک

    سڈنی: آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی قیامت خیز آگ سے جہاں کئی انسان ہلاک ہوئے اور کئی گھر تباہ ہوئے، وہیں نصف ارب کے قریب جانور بھی اس ہولناک آگ میں ہلاک ہوگئے۔

    یونیورسٹی آف سڈنی کے ماہرین ماحولیات کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے، ستمبر سے اب تک اندازاً 48 کروڑ ممالیہ جانور، پرندے اور رینگنے والے جانور ہلاک ہوچکے ہیں اور اس تعداد میں اضافہ جاری ہے۔

    صرف چند دن کے دوران اس آگ سے متعدد افراد بھی ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مشرقی ساحل کے ساتھ موجود بے شمار گھر تباہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

    اب تک سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوفزدہ کینگروز شعلوں کو پھلانگ کر جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ریکسیو اہلکاروں کو کوالا کی لاتعداد جھلسی ہوئی لاشیں بھی ملی ہیں۔

    مقامی شہریوں نے بھی کئی جانوروں کی دلدوز کراہیں سن کر ان کی جانیں بچائیں جو آگ سے بری طرح جھلس گئے تھے اور شدید زخموں کی وجہ سے تڑپ رہے تھے۔

    ان جانوروں میں بڑی تعداد کوالا کی ہے جو آہستہ حرکت کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ان کی خوراک کا انحصار بھی یوکلپٹس کے پتوں پر ہے جن کے درخت پہلے ہی جل کر خاک ہوچکے ہیں۔

    تاہم ان کوالاز کو اسپتال پہنچانے کے بعد ان کی تکلیف دیکھتے ہوئے انہیں موت کی نیند سلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا کے جنگلات میں چند روز قبل آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

    سرکاری حکام کی جانب سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے جن کے مطابق اب تک 17 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق آتشزدگی کے باعث اب تک 175 گھروں کے نذر آتش ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ آسمان بھی آگ کے شعلوں کی وجہ سے بالکل سرخ ہو رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ایک دو روز میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جائے گا جس سے صورتحال مزید بدتر ہونے کا خدشہ ہے۔