Tag: آگ

  • گلستان جوہر میں ڈپارٹمنٹل اسٹور میں‌ لگی آگ پر قابو پالیا گیا

    گلستان جوہر میں ڈپارٹمنٹل اسٹور میں‌ لگی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی : گلستان جوہر میں واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی خوفناک آگ پر آٹھارہ گھنٹے بعد قابو پالیا، کروڑوں روپے کی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی ہولناک آگ کئی گھنٹے قبل بھڑکی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 12 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل کی مدد سے رسیکیو آپریشن کیا گیا تھا، اسٹور میں کیمیکلز موجود ہونے رسیکیو آپریشن میں وقت لگا۔

    چیف فائر افسر کا کہنا تھا کہ اسٹور انتظامیہ کی جانب سے اندر موجود سامان نہیں نکالا گیا ہے جس کے باعث آگ کے دوبارہ بھڑکنے کا خدشہ ہے۔

    چیف فائر افسر کا کہنا تھا کہ نجی اسٹور میں ہونے والے آتشزدگی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق بیسمنٹ کو پارکنگ کے لیے الاٹ کیا گیا تھا لیکن اسٹور انتظامیہ نے بیسمنٹ کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

    مزیدپڑھیں : شرشاہ میں آئل ٹینکر و گودام میں‌ لگی آگ پر قابو پالیا

    کراچی : عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، اسلحہ کا گودام جل کر خاکستر

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت کی پانچوں منزلوں کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی پر قابو پانے کےلیے واٹر بورڈ کی جانب سے پانی فراہمی باتعطل جاری رکھی گئی جبکہ پاک بحریہ نے بھی آگ پر قابو پانے میں تعاون کیا۔

  • وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کوئی نقصان پیش نہیں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع دیے جانے پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔ اس موقع پر اسکائی لفٹ بھی منگوا لی گئی جبکہ واپڈا اور سوئی گیس عملے کو بھی طلب کرلیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کے 2 فائرٹینڈرز نے بھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگتے ہی آفس کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے تیسرے فلور کے باتھ روم میں آگ لگی تھی، آگ کا دھواں عمارت کی چھٹی منزل تک پہنچ گیا تاہم فوری اقدام سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    ابتدائی رپورٹ تیار

    وزیر اعظم آفس میں لگنے والی آگ سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، رپورٹ کے مطابق آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ٹیمیں عمارت کی ڈکٹ کھول کر آگ لگنے کی وجہ معلوم کر رہی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ آگ لگنے کے واقعے میں کوئی زخمی بھی نہیں ہوا، آگ کے باعث فرنیچر کو بھی نقصان نہیں پہنچا اور دستاویزات اور رپورٹس بھی محفوظ رہیں۔

  • بالی ووڈ اداکارہ دپیکا کے گھر آتشزدگی، اداکارہ محفوظ

    بالی ووڈ اداکارہ دپیکا کے گھر آتشزدگی، اداکارہ محفوظ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پدوکون کی رہائشی 34 منزلہ عمارت میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کسی بھی بڑے نقصان سے لوگوں کو بچا لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی دوپہر اچانک جنوبی ممبئی کے علاقے میں واقع 34 منزلہ عمارت پربھادیوی بے مونڈ ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اس پروجیکٹ میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا سمیت 90 گھرانے اور بستے ہیں۔

    سرکاری حکام کے مطابق دوپہر 2:10 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی کہ پربھادیوی فلیٹس کی بالائی منزل سے شدید دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے جو ممکنہ طور پر آگ کا معلوم ہوتا ہے۔

    آگ لگنے کے کچھ دیر بعد ہر طرف افرا تفری پھیل گئی اور عمارت میں بسنے والے جانے بچاتے ہوئے گھروں سے باہر نکلنے لگے، اسی دوران جب مداحوں کو خبر ہوئی کہ دپیکا کا گھر بھی اسی بلڈنگ میں ہے تو انہوں نے اداکارہ کی خیریت دریافت کی۔

    وقوعہ کے دو گھنٹے بعد پدماوت کی ہیروئن سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا خیریتی ٹوئٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور گھر والے بالکل محفوظ ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ لوگ فائر فائٹرز کے لیے دعا کریں جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی جانیں محفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    حکام نے دوسرے درجے کی آتشزدگی پر تین گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد قابو پایا، ریسکیو آپریشن میں پولیس ، فلاحی اداروں کے رضا کاروں نے حصہ لیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دکی : کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی

    دکی : کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی

    لورالائی: تحصیل دکی میں کوئلے کی ایک کان میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 11 کان کن کان میں پھنس گئے۔

    یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں پیش آیا۔

    اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے چھ کان کنوں کونکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالات اب بھی تشویش ناک ہے، جب کہ پانچ کان کن اب بھی کان میں پھنسےہوئے ہیں۔

    لیویز ذرایع نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے، جس کی وجہ سے 11 کان کن پھنس گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: پتوکی: فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، کروڑوں روپے مالیت کی روئی جل کر خاک

    لیویز ذرایع کے مطابق یہ واقعہ ضلع لورالائی کی تحصیل دکی کی ایک کان میں پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان میں آگ بھڑکی اٹھی اور کان کن پھنس گئے۔ چھ کان کنوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جب کہ پانچ کان کن اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

    آگ بھڑک اٹھنے کے اسباب ابھی واضح نہیں ہوسکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دبئی کےبرج الخلیفہ کےقریب کثیرالمنزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی

    دبئی کےبرج الخلیفہ کےقریب کثیرالمنزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی

    دبئی: برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کی کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    دبئی میں قائم دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ کے قریب ایک ہوٹل کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں بہت بڑے جانی ومالی نقصان کا خدشہ ہے۔

    اماراتی میڈیا کےمطابق دبئی میں برج خلیفہ کے قریب 63 منزلہ دی ایڈریس ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی 20 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ہوٹل میں نئے سال کی آمدپرآتشبازی کی جانی تھی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق واقعے میں عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر جل چکا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ ہوٹل کی عمارت امارات کی انیس ویں بلند ترین عمارت ہے۔اس کی تعمیر ستمبر2008 میں مکمل کی گئی تھی۔اس کے 626اپارٹمنٹ ہیں اور196کمرے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تیز ہوا کے باؑعث آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سینکڑوں سیاح عمارت میں پھنس گئے ہیں۔

  • کراچی : گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کاسامان خاکستر

    کراچی : گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کاسامان خاکستر

    کراچی کے علاقے سائٹ میں گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ میں لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ کو تیسرے درجے کی قراردیکر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    فائر برگیڈ حکام کے مطابق آگ چھ بجے کے قریب لگی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی فیکٹری کی تین منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے فائر برگیڈ حکام کاکہنا ہے کہ آگ کی شدت کو دیکھ کر اسے تیسرے درجے کی قراردیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈر، اسنارکل اورباؤزر طلب کرلیے گئے ہیں اور پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے واٹر ٹینکر بھی منگوائے جارہے ہیں، آگ پر قابو پانے کے دوران ایک فائر فائٹر بے ہوش ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ، فائر برگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابوب پانے کیلئے مزید وقت لگے گاتاہم آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

  • لاہور:اسکول کے گودام میں آگ، الیکشن 2013 کا ریکارڈ جل گیا

    لاہور:اسکول کے گودام میں آگ، الیکشن 2013 کا ریکارڈ جل گیا

    لاہور:گورنمنٹ جونیئر سینٹرل ماڈل اسکول کے گودام میں الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کو آگ لگ گئی، جس پر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔

    ریٹی گن روڈ پر واقع اسکول کے تہہ خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے باعث الیکشن 2013 کا ریکارڈ جل گیا، آگ لگتے ہی اسکول میں بچوں کو چھٹی دے دی گئی، فائربریگیڈ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

    اسکول کے تہہ خانے میں دھواں بھر جانے کے باعث آگ بھجانے میں مشکلات پیش آئیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن الیکشن کمیشن پنجاب عبدالحمید نے کہا کہ گودام میں ریزور سامان تھا، جو ضمنی الیکشن میں استعمال ہونا تھا ، الیکشن 2013 کا ریکارڈ ڈی سی او آفس میں محفوظ ہوتا ہے، بظاہر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

    قائم مقام الیکشن کمیشن پنجاب خلیق الرحمن کا کہنا ہے کہ اسکول کی بیسمنٹ میں غیرانتخابی سامان موجود تھا جبکہ ووٹنگ کے حوالے سے کسی قسم کا ریکارڈ اسکول میں موجود نہیں ہے۔

    دوسری جانب اسکول میں ریکارڈ جلنے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک نے جمع کرائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اہم ریکارڈ جلنے سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے، حکومت نے الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں، آگاہ کیا جائے۔

    ای ڈی او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ فون پر اطلاع ملنے پر اسکول پہنچا، دوہزار تیرہ سے الیکشن کا سامان موجود ہے۔

    اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ ا سکول کی بیسمنٹ میں آگ لگی نہیں لگائی گئی ہے تاکہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری، اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن والے بتائیں کہ آگ میں کیا جلا ہے۔