راولپنڈی میں عسکری ادارہ برائے امراض قلب کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو بجھا دیا گیا, پرویز مشرف اسی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
راولپنڈی کےعسکری ادارہ برائے امراض قلب میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر بروقت قابو پالیا گیا، آگ چوتھے فلور کے ایک کمرے میں لگی تھی، ذرائع کے مطابق آگ کم شدت کی تھی اور شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
فوجی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے خود کار سسٹم کے ذریعے بروقت آگ پر قابو پالیا، سابق صدر پرویز مشرف اسی اسپتال کے وی آئی پی وارڈ میں زیر علاج ہیں، پرویز مشرف کوغداری کیس میں کل خصوصی عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے۔