Tag: آیت اللہ خامنہ ای

  • آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشینوں سے متعلق فیصلہ کرلیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

    آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشینوں سے متعلق فیصلہ کرلیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد اپنے ممکنہ جانشینوں سے متعلق فیصلہ کرلیا۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے ممکنہ جانشینوں کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے، انھوں نے اس منصب کیلئے 3 علما کے نام تجویز کیے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای ممکنہ جانشینوں میں شامل نہیں ہیں۔

    آیت اللہ خامنہ ای کو مارنے سے ہی تنازع ختم ہوگا، نیتن یاہو

    خامنہ ای صرف ایک قابل اعتماد مشیر کے ذریعے پیغامات دیتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نے الیکٹرونک پیغام رسانی ترک کردی ہے۔

    نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی افواج کے سربراہ خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں میں مارے جانے کی صورت میں اپنے فوجی کمانڈز کے سلسلے میں بھی چیدہ چیدہ لوگوں کو منتخب کیا ہے۔

    iran israel تمام خبریں

    رپورٹ میں خامنہ ای کے قریبی تین ایرانی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سپریم لیڈر اب زیادہ تر اپنے ایک قابل اعتماد معاون کے ذریعے زیادہ کمانڈروں سے بات کرتے ہیں، وہ الیکٹرانک مواصلات کے ذرائع سے اجتناب کررہے ہیں تاکہ انھیں تلاش کرنا مشکل ہو۔

    آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ، ٹرمپ کا اہم فیصلہ

    خیال رہے کہ آیت اللہ روح اللہ خمینی کے بعد ان کی جگہ متمکن ہونے والے آیت اللہ خامنہ ای 36 سال سے زائدعرصے سے ایران کے سپریم لیڈر ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/nuclear-scientist-martyred-in-israeli-attack-on-iran/

  • اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا اہم پیغام

    اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا اہم پیغام

    تہران : اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ صیہونیوں کیلئےزندگی ضرور تلخ ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پیغام دیا۔ کہ صیہونیوں کیلئے زندگی ضرور تلخ ہوجائے گی۔

    عوام سے خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا صیہونی حکومت اپنے گھناؤنے جرم سے محفوظ نہیں رہے گی، ایرانی عوام ہمارے ساتھ ہیں، وہ مسلح افواج کی حمایت کرتے ہیں۔

    ایرانی سپریم کمانڈر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خدا کی مرضی سے صیہونی حکومت پر فتح حاصل کرے گا، ایرانی قوم یقین رکھیں۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے کمانڈرز، سائنسدانوں اور شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور ایران کے جوابی وار پر قوم کو مبارک باد دی۔

    مزید پڑھیں : ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا

    یاد رہے ایران کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جوابی حملے جاری ہیں۔ رات سے اب تک ایران اسرائیل پر پانچ میزائل حملے کرچکا ہے۔

    آج صبح تل ابیب اورمقبوضہ بیت المقدس میں پھر دھماکے سنے گئے، حملوں میں 21 افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے شہریوں کو دوبارہ محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کردی۔

    گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کرتے ہوئے دوسو سے زیادہ میزائل فائر کئے تھے، جس میں چار اسرائیلی شہری ہلاک اور ساٹھ سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

    پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر خیبر میزائل جلد داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی، ایرانی فوج اسرائیل میں ان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران پر جارحیت کی جارہی ہے، میزائل حملوں میں ایک سو پچاس اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

  • ایران اپنی ضرورت کے مطابق تیل برآمد کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    ایران اپنی ضرورت کے مطابق تیل برآمد کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    تہران : امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل کے خریداروں پر پابندیوں کے اعلان کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کو جتنی ضرورت ہوگی وہ اتنا تیل برآمد کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آیت اللہ سیّد علی الحسینی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایرانی تیل کی خریداری پر پابندیاں لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ہمیں جتنی ضرورت ہوگی اور جتنا چاہیں گے اتنا تیل برآمد کر سکتے ہیں۔

    اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے کہا تھا کہ اب وہ ایسے کسی بھی ملک کو پابندیاں عائد کرنے سے استثنا نہیں دیں گے جو ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس وقت چین، انڈیا، جاپان، جنوبی کوریا اور ترکی ان ممالک میں شامل ہیں جو ایرانی تیل خریدتے ہیں۔

    امریکہ نے یہ الزام لگایا کہ ایران تیل کی آمدن کا بڑا حصہ مشرق وسطی اور خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے خرچ کرتا ہے، امریکہ نے گذشتہ برس نومبر میں ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد ایرانی تیل خریدنے والے ممالک کو آٹھ بار استثنیٰ دیا تھا اور اب دو مئی کو یہ ختم کیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کی وجہ سے ایران کی سالانہ 50 ارب ڈالر کی آمدن ختم ہو جائے گی۔

    ماہرین کے مطابق ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں روزانہ 12 لاکھ بیرل تیل کی کمی ہوجائے گی تاہم اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ کتنے ممالک امریکی اعلان کے باوجود ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھتے ہیں۔

  • آیت اللہ خامنہ ای، جنرل قاسم سلیمانی سمیت تین ایرانی کمانڈروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس معطل

    آیت اللہ خامنہ ای، جنرل قاسم سلیمانی سمیت تین ایرانی کمانڈروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس معطل

    تہران : سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹا گرام نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انگریزی زبان میں اکاونٹ کو معطل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی انتظامیہ کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سیّد علی الحسینی خامنہ ای سمیت متعدد ایرانی کمانڈروں کے انگریزی میں کام کرنے والے اکاؤنٹس معطل کردئیے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای سے چند دن قبل سپاہ پاسداران کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی سمیت سپاہِ پاسداران انقلاب کے تین اہم کمانڈروں کے انسٹا گرام پر موجود اکاؤنٹس بھی بند کیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آیت اللہ سیّد علی خامنہ ای کے اکاؤنٹ کی معطلی سے قبل اس کے 21400 پیروکار تھے۔

    خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام انتظامیہ نے سپریم لیڈر کا فارسی زبان میں موجود اکاونٹ کو معطل نہیں کیا ہے اور وہاں ان کے پیروکاروں کی تعداد 25 لاکھ ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جن کمانڈروں کے اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں ان میں قاسم سلیمانی کے علاوہ آئی آر جی سی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری اور آئی آر جی سی کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل محمد پاک پور شامل ہیں۔

    انسٹا گرام نے یہ اقدام امریکا کی جانب سے سپاہِ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے ایک روز بعد کیا ہے، اس ضمن میں ایک نوٹس امریکا کے وفاقی رجسٹر میں شائع کردیا گیا ہے۔

    انسٹا گرام نے فوری طور پر ان ایرانی عہدے داروں کے اکاونٹس منجمد کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے، پاسداران انقلاب، ایران کے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگراموں کی انچارج ہے۔

    ملک کی بنک کاری اور جہاز رانی کی صنعتوں میں بھی اس کا اہم کردار ہے، امریکا کی جانب سے اس ایرانی سپاہ کو دہشت گرد قرار دیے جانے کے بعد اس کے ساتھ لین دین کرنے والے ممالک اور اداروں کے خلاف فوجداری الزامات میں مقدمہ چلایا جاسکے گا۔

  • آیت اللہ خامنہ ای کی سعودی سفارت خانے پرحملےکی مذمت

    آیت اللہ خامنہ ای کی سعودی سفارت خانے پرحملےکی مذمت

    تہران : ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں سعودی سفارت خانے پرحملےکی سخت مذمت کردی، انہوں نے کہا کہ سعودی سفارت خانے پرحملہ ایران اوراسلام پرحملہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے تہران کے دورے کے اگلےہی روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سعودی سفارت خانےپرحملے کی سخت مذمت کردی۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ تہران میں سعودی عرب سفارت خانے پر حملہ ایران اور اسلام پر حملہ ہے۔ ایران کے سپریم لیڈرکا کہناتھا کہ سفارت خانے پر حملے سے سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہی ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سفارتخانے پر حملہ برطانوی سفارتخانے پر حملے کی طرح غلط تھا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیخ نمرسمیت چونتیس افراد کوپھانسی کے بعد مشعل افراد کی جانب سے تہران میں سعودی سفارت خانے پرحملہ کر کے اسے جلا دیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے۔