Tag: اٹالین اوپن

  • اٹالین اوپن  ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی آگ بگولا

    اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی آگ بگولا

    روم: اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی غصے سے آگ بگولا ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حریف کو پوائنٹ دینے پر آسٹریلیا کے نک کائرگیوس غصے سے پھٹ پڑے.

    اپنے غصیل رویے کے لیے مشہور نک کائرگیوس نے ریفری کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا.

    پہلے تو وہ بحث کرتے رہے، پھر غصے میں‌ اپنا ریکٹ زمین پر دے مارا، بات یہیں ختم نہیں ہوئی، انھوں نے کرسی بھی اٹھا کر پچ پر پھینک دی.

    اس دوران وہ مسلسل ساتھی کھلاڑی، تماشیوں اور ریفری پر جملے کستے رہے. کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈس کوالیفائی، بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی نک کائرگیوس ماضی میں بھی اپنے جارحانہ رویے اور ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے خبروں‌ کی زینت بن چکے ہیں.

  • اینڈی مرے نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    اینڈی مرے نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    روم : اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اینڈی مرے نے نوواک جوکووچ کوشکست دے کر پہلی بار یہ ٹورنامنٹ جیت لیا.

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹینس اسٹاراینڈی مرے نے اتوار کو اپنی سالگرہ کے موقع پر کھیلے جانے والے فائنل میں جوکووچ کو چھ تین، چھ تین سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا.

    ایک گھنٹہ اور 35 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں فتح کے بعد مرے 22 مئی سے شروع ہونے والے فرنچ اوپن سے پہلے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آ جائیں گے۔

    اینڈے مرے 1931 کے بعد اٹالین اوپن میں مردوں کے سنگلز جیتنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں،اس سے پہلے 1931 میں جارج پیٹرک ہیگلز نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

    واضح رہے کہ میڈرڈ ماسٹرز کے فائنل میں سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ سے شکست کے بعداینڈی مرے ٹینس کی عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر آگئے تھے.