Tag: اٹلی کشتی حادثہ

  • اٹلی کشتی حادثے جاں بحق قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کوئٹہ پہنچ  گئی، رقت آمیز مناظر

    اٹلی کشتی حادثے جاں بحق قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کوئٹہ پہنچ گئی، رقت آمیز مناظر

    کوئٹہ : اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کوئٹہ پہنچ گئی، میت وصولی کے وقت ایئرپورٹ پر رقت آمیز مناظر دکھائی دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضاکی میت کوئٹہ پہنچ گئی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کےترجمان اورکوآرڈینیٹر اجمل کرد نے ورثا کے ہمراہ میت وصول کی۔

    میت وصولی کے وقت ایئرپورٹ پر رقت آمیز مناظر دکھائی دیئے، وزارت خارجہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں سے میت کو واپس کوئٹہ لایا گیا ہے۔

    اس موقع پر بابر یوسفزئی نے کہا کہ وزارت خارجہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں سےمیت کوواپس کوئٹہ لایا گیا ہے، شاہدہ رضاکی تدفین آج صبح کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضاگزشتہ ماہ اٹلی میں کشتی حادثےمیں جاں بحق ہوئی تھیں ، وہ روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں۔

    بعد ازاں صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی کا کہنا تھا کہ شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سے تھا، شاہدہ رضا قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی تھیں۔

  • اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانیوں کی میتیں پہنچ گئیں

    اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانیوں کی میتیں پہنچ گئیں

    لاہور: اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں پنجاب کے شہر لاہور پہنچ گئی ہیں۔

    اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے مطابق اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9 پاکستانیوں میں سے 7 کے جسد خاکی لاہور پہنچ گئے۔

    لاہور پہنچنے والی میتوں میں ایک خاتون کی میت بھی شامل ہے، پاکستانی جاں بحق افراد کی میتیں تیونس سے سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 734 کے ذریعے براستہ جدہ لاہور لائی گئی ہیں۔

    اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے نمائندے نے میتیں وصول کر کے ورثا کے حوالے کر دیں، ساتوں افراد کی میتیں گجرات ڈویژن روانہ کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اٹلی کشتی حادثے میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی خاتون کھلاڑی بھی جاں بحق ہو گئی تھیں۔

  • اٹلی کشتی حادثہ : وزیراعظم شہباز شریف کی حقائق جلد از جلد پتہ لگانے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے دفترخارجہ کو اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں دو درجن سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنے سے متعلق حقائق جلد از جلد پتہ لگانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی حادثے کے حوالے سے کہا کہ کشتی حادثے میں دو درجن سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنے کی خبریں تشویشناک ہیں، دفترخارجہ کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد حقائق کا پتہ لگایا جائے۔

    اس سے قبل دفتر خارجہ نے ترجمان نے کہا تھا کہ اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی موجودگی پر نظر ہے، روم میں پاکستانی سفارت خانہ اطالوی حکام سے حقائق جاننے کے لیے رابطے میں ہیں۔

    خیال رہے اٹلی میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق اطالوی ساحل کے قریب کشتی پر سوار تارکین میں پاکستانی بھی تھے، کشتی ڈوبنے سے 28 پاکستانیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، مبینہ طور پر کشتی پر 40 پاکستانی سوار تھے۔

  • کشتی حادثے سے متعلق اطالوی حکام سے رابطے میں ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

    کشتی حادثے سے متعلق اطالوی حکام سے رابطے میں ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: اٹلی کے ساحل کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی تباہ ہونے کے واقعے سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ اطالوی حکام سے رابطے میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے ترجمان نے کہا ہے کہ اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی موجودگی پر نظر ہے، روم میں پاکستانی سفارت خانہ اطالوی حکام سے حقائق جاننے کے لیے رابطے میں ہیں۔

    اٹلی میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق اطالوی ساحل کے قریب کشتی پر سوار تارکین میں پاکستانی بھی تھے، کشتی ڈوبنے سے 28 پاکستانیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، مبینہ طور پر کشتی پر 40 پاکستانی سوار تھے۔

    واضح رہے کہ اطالوی ساحل کے قریب کشتی تباہ ہونے سے سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، سمندر سے 140 افرد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، یہ واقعہ اطالوی ساحلی شہر کروٹون کے جنوبی علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔

    اٹلی: کشتی ڈوبنے کے واقعے میں‌ 140 لاشیں نکال لی گئیں، 28 پاکستانیوں کی شناخت

    الجزیرہ کے مطابق یہ کشتی کئی روز قبل ترکی سے افغانستان، ایران، صومالیہ اور پاکستان کے تارکین وطن کے ساتھ روانہ ہوئی تھی اور اتوار کو طوفانی موسم میں کیلابریا کے مشرقی ساحل پر واقع ایک ساحلی تفریحی مقام کے قریب ٹوٹ کر تباہ ہو گئی۔