Tag: اٹلی کشتی حادثے

  • اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت آج کوئٹہ پہنچے گی

    اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت آج کوئٹہ پہنچے گی

    کراچی: اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت آج کوئٹہ پہنچے گی، جہاں میت  لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔ 

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت آج دوپہر 2 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔

    میت براستہ ترکی کے دارلحکومت استنبول سے کراچی پھر کوئٹہ پہنچ جائے گی ، کوئٹہ ایئرپورٹ پراوور سیز پاکستان کا عملہ میت کو لواحقین کے حوالے کرے گا۔

    واضح رہے کہ 26 فروری کو اٹلی میں کشتی حادثے میں شاہدہ رضا  جاں بحق ہوگئی تھیں، وہ روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں۔

    صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی کا کہنا تھا کہ شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سے تھا، شاہدہ رضا قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی تھیں۔

    اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے بھی اٹلی کے ساحل پر کشتی الٹنے کے واقعے میں دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔