روم : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اٹلی سے 42 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ اوروفاقی وزیراوورسیزپاکستانی نے اٹلی کی وزارت خارجہ کا دورہ کیا، جہاں وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں غیرقانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انسداد منشیات اوربارڈر سیکیورٹی سےمتعلق تعاون پر بھی بات چیت کی۔
غیر قانونی تارکین وطن اورانسانی سمگلنگ کیخلاف مؤثر لائحہ عمل پر اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ طور پر قریبی کوآرڈی نیشن کےتحت کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملاقات میں انسدادمنشیات ،انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے اٹلی نے پاکستانی بارڈر محفوظ بنانے کیلئے معاونت پرغور کیا، اٹلی کی ٹیم معاونت کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔
محسن نقوی نے اٹلی میں قید146 پاکستانیوں سےمتعلق بھی بات چیت کی اور 42 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے اطالوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ باہمی اشتراک انسانی سمگلنگ روکنے،انسداد منشیات اور بارڈر سیکیورٹی کیلئےمددگارہوگا، غیر قانونی طورپر اٹلی جانے والوں کی روک تھام کیلئےاقدامات کیے گئے۔
اس موقع پر چوہدری سالک نے کہا کہ اٹلی پاکستان سےہنر مند افرادی قوت سےبھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے، زیر التوامعاہدہ کوجلد حتمی شکل دیں تاکہ غیرقانونی امیگرنٹس کی حوصلہ شکنی ہو۔
اٹلی نےانسانی سمگلنگ کی روک تھام ، انسداد منشیات کیلئےوفاقی وزیرداخلہ کےاقدامات کوسراہتے ہوئے کہا انسداد منشیات،بارڈر سیکیورٹی ، انسانی سمگلنگ روکنےکیلئےتعاون کریں گے۔