Tag: اٹلی کی وزیراعظم

  • اٹلی کی وزیر اعظم کے البانیہ میں منفرد استقبال کی ویڈیو کے چرچے

    اٹلی کی وزیر اعظم کے البانیہ میں منفرد استقبال کی ویڈیو کے چرچے

    اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کی البانیہ میں اطالوی ہم منصب نے منفرد انداز میں استقبال کیا جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی اس وقت البانیہ کے دارالحکومت تیرانہ میں منعقدہ یورپی سیاسی برادری کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے البانیہ کے دورے پر ہیں۔

    تاہم یورپی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا کیا جانے والا استقبال بہت زیادہ بحث کا موضوع بن گیا ہے کیوں کہ یہ استقبال کسی اور نے نہیں کیا بلکہ خود البانیہ کے وزیر اعظم نے کیا۔

    جب اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی یورپی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچیں تو البانوی وزیر اعظم ایڈی راما نے ایک گھٹنے کے بل بیٹھ کر اور ہاتھ جوڑ کر سرخ قالین پر ان کا استقبال کیا۔

    البانیہ کے وزیراعظم کی جارجیا میلونی کا اس طرح استقبال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین نے البانوی وزیر اعظم ایڈی راما کو اس طرح خوش آمدید کہنے پر ان کی تعریف بھی کی ہے جبکہ کچھ صارفین اطالوی وزیراعظم کے استقبال کا منفرد انداز دیکھ کر حیران رہ گئے۔