Tag: اٹلی

  • اٹلی:عوام ریفرنڈم کےذریعےحکمرانوں کومستردکردینگے،بیپی گریلو

    اٹلی:عوام ریفرنڈم کےذریعےحکمرانوں کومستردکردینگے،بیپی گریلو

    روم : اٹلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور فائیواسٹار تحریک کے بانی بیپی گریلو کا کہنا ہے کہ 4دسمبر کے تاریخ ساز ریفرنڈم میں عوام حکو مت کےخلاف اپنا فیصلہ سنادیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق اٹلی کے شہر ٹورین میں وزیراعظم ماتیورینزی کےخلاف نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب میں فائیواسٹار تحریک کے بانی بیپی گریلو کا کہنا تھا کہ عوام چار دسمبر کو تاریخ ساز ریفرنڈم کے ذریعے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کےخلاف فیصلہ سنادیں گے۔

    حزب اختلاف کے رہنمابیپی گریلوکا کہناتھاکہ عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر اس بات کا گواہ ہے کہ ہم ہارے یاجیتے وزیراعظم کی تبدیلی اب ناگزیر ہے۔

    فائیواسٹار تحریک کے بانی بیپی گریلوکا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی سےہی عوام خوشحال اور ملک معاشی طور پر ترقی کرے گا۔

    مزید پڑھیں:ورجینیا راگی روم کی پہلی خاتون میئر منتخب

    یاد رہے کہ رواں سال اٹلی میں ہونے والے میئر شب کے انتخابات میں اٹلی کے وزیراعظم اورڈیموکریٹک پارٹی کےسیکرٹری ماتیورینزی کو بڑا دھچکا اس وقت لگاتھا جب فائیواسٹارموومنٹ کی امیدوار ورجینیا راگی روم کی پہلی خاتون میئر بن گئی تھیں۔

    فائیواسٹارموومنٹ کی امیدوار ورجینیا راگی روم کی تاریخ میں دوسو پچاس سالوں بعد خاتون میئر منتخب ہوئی تھیں۔

    واضح رہے کہ چاردسمبر کے ریفرنڈم میں اطالوی وزیراعظم اگر اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہےتوانہیں گھرجانا ہوگا۔

  • اٹلی میں شدید زلزلے سے متعدد عمارتیں کھنڈربن گئیں

    اٹلی میں شدید زلزلے سے متعدد عمارتیں کھنڈربن گئیں

    روم : اٹلی میں اتوار کو6.6 اعشاریہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں نوافراد زخمی اور متعدد عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔

    تفصیلات کےمطابق اٹلی کے وسطی شہر نورسیہ کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح پونے آٹھ بجے کے قریب آیا۔

    i-1

    خیال رہے کہ اتوار کے روز آئے اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 بتائی گئی ہے جو کہ اگست میں آنے والے زلزلے سے زیادہ ہے۔زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں سے نو افراد کو زخمی حالت میں باہر نکالا گیا ہے۔

    i-2

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز صوبہ پیروگیا کے وسط سے تقریباً 68 کلومیٹر جنوب مشرق میں نورسیہ کے قصبے کے پاس تھا۔

    i-3

    مزید پڑھیں: اٹلی زلزلہ، ملبے تلے دبے افراد کی زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑگئیں

    زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت روم اور وینس میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی ایک اعشاریہ پانچ کلومیٹر تھی۔

    i-4

    واضح رہےکہ اٹلی میں دو ماہ قبل آنے والے زلزلے میں کئی قصبے تباہ اور 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    i-5

  • دنیا کے انوکھے ترین ریستوران

    دنیا کے انوکھے ترین ریستوران

    اگر آپ کھانے پینے کے شوقین ہیں تو اپنے شہر کے بہترین کھانوں کے مقامات سے ضرور واقف ہوں گے۔ اگر آپ نے دوسرے شہروں میں سفر کیا ہے تو وہاں جاتے ہی سب سے پہلے آپ بہترین طعام کی جگہیں ڈھونڈتے ہوں گے اور وہاں کے مشہور کھانے کھاتے ہوں گے۔

    لیکن کیا آپ نے دنیا کے ان عجیب وغریب اور انوکھے ریستورانوں کے بارے میں سنا ہے جو دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہیں۔ ان ریستوارنوں کی انفرادیت ان کا محل وقوع ہے۔

    غاروں، برفانی پہاڑوں، اور جھیلوں کے نزدیک واقع اور مخصوص طرز پر بنائے گئے یہ خوبصورت ریستوران دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ہر سیاح یہاں کا دورہ کرنا چاہتا ہے۔

    آپ نے قطب شمالی کی حیران کن روشنیوں کے بارے میں تو ضرور سنا ہوگا؟ اگر آپ ان کو صحیح سے دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بہترین جگہ آئس لینڈ میں واقع یہ نادرن لائٹس بار ہے جہاں سے ان روشنیوں کا حسین نظارہ دکھائی دیتا ہے۔

    4

    5

    کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں واقع ایک ریستوران جراف مینور جہاں کی خاص بات یہ ہے کہ آپ وہاں زرافوں کے ساتھ ناشتہ کرسکتے ہیں۔

    9

    giraffe-5

    اٹلی میں واقع یہ ریستوران ایک قدیم غار میں قائم ہے۔ غار کے نیچے ایک خوبصورت دریا بہتا ہے۔

    1

    2

    3

    نیوزی لینڈ میں مشہور تصوراتی فلم ’دی ہوبٹ‘ کی طرز پر بنا ہوا گرین ڈریگن پب۔

    12

    11

    13

    انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں واقع تساوو لائن نامی ریستوران جہاں آپ شیروں کے ساتھ ڈنر کر سکتے ہیں۔ لیکن فکر مت کریں آپ کے اور شیر کے درمیان شیشے کی دیوار ہوگی۔

    32

    31

    بورا بورا نامی جزیرے پر آپ کو نیلے سمندر میں بیٹھ کر کھانے کی پیشکش کی جاتی ہے۔

    20

    فن لینڈ میں بنایا جانے والا برفانی محل جس کے ریستوران میں جانے کے لیے آپ کو سخت سردیوں کا انتظار کرنا ہوگا۔

    19

    18

    17

    مالدیپ میں زیر سمندر قائم ایک ریستوران، جہاں آپ کے سر پر شارک سمیت مختلف آبی حیات حرکت کر رہی ہوں گی۔

    10

    فلپائن کا یہ ریستوران آپ کو بہتی آبشار کے درمیان بیٹھ کر کھانے کا موقع دیتا ہے۔

    22

    21

    کینیا میں واقع علی باربرز نامی ایک اور غار ریستوران۔ یہاں موم بتیوں کے ذریعہ روشنیاں کی جاتی ہیں۔

    14

    15

    فرانس میں پہاڑ کی چوٹی پر واقع اس ریستوران میں کھانا کھانا بھی ایک لائف ٹائم تجربہ ہوسکتا ہے۔ یہاں بیٹھ کر آپ کو کھڑکیوں سے بلند و بالا پہاڑ اور بادل دکھائی دیں گے۔

    8

    7

    untitled-1

    نیوزی لینڈ میں درختوں پر بنائے گئے یہ چھوٹے چھوٹے کمرے دراصل ریستوران ہیں جنہیں ریڈ ووڈ ٹری ہاؤس کہا جاتا ہے۔

    26

    25

    جاپان میں ایلس ان ونڈر لینڈ کی طرز پر بنایا گیا ’بھول بھلیوں میں ایلس‘ نامی ریستوران۔

    23

    24

    مشہور اینی میٹڈ فلم ریٹاٹوئی کی طرز پر بنایا گیا ریستوران جو پیرس میں واقع ہے۔

    30

    29

    نیدر لینڈز کا ہوائی غبارے میں موجود ریستوران۔

    28

    27

    چین میں جیل کی طرز پر بنایا گیا ’پریزن آف فائر‘ نامی ریستوران۔ یہاں پہنچ کر آپ خود کو ایک خطرناک مجرم محسوس کریں گے جسے کھڑکیوں کے ذریعہ کھانا دیا جارہا ہوگا۔

    33

    34

  • لمبی زندگی کے لیے کون سی غذا کھانی چاہیئے؟

    لمبی زندگی کے لیے کون سی غذا کھانی چاہیئے؟

    کیا آپ جانتے ہیں لمبی عمر حاصل کرنے کے لیے کون سی غذا کھانی چاہیئے؟

    ماہرین کے مطابق بہت سی غذائیں ایسی ہیں جو عمر کو طویل بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے دہی کھانے والے افراد بھی لمبی زندگی جیتے ہیں۔

    لیکن حال ہی میں ماہرین پر انکشاف ہوا کہ روز کچے انڈے کھانا بھی آپ کی عمر کو طویل کرسکتا ہے۔

    چائے پینے سے عمر میں اضافہ ممکن *

    اس کا انکشاف دراصل دنیا کی معمر ترین خاتون ایما مورنو نے کیا۔

    اٹلی سے تعلق رکھنے والی 116 سالہ ایما مورنو اب دنیا کی وہ واحد شخصیت ہیں جو اپنی زندگی میں تین دہائیاں دیکھ چکی ہیں۔ یہ اعزاز اس سے قبل نیویارک کی سوزانے جانسن کے پاس تھا جو کچھ ہفتے قبل انتقال کرگئیں۔

    emma

    ایما کے مطابق ان کی طویل زندگی کی وجہ روزانہ کچا انڈہ کھانا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ جب وہ نوعمر تھیں تب انہیں خون کی کمی کا مرض اینیمیا لاحق ہوا جس کے لیے ڈاکٹرز نے انہیں تجویز کیا کہ وہ روزانہ کچا انڈہ کھائیں۔ اس کے بعد سے وہ اب تک اس عادت پر کاربند ہیں۔

    تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کی طویل زندگی کی وجوہات صبح جلدی اٹھنا اور تجرد کی زندگی گزارنا بھی ہے۔

    ایما نے اپنی نوجوانی میں ایک شادی کی تھی لیکن وہ اس شادی سے خوش نہ رہ سکیں۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی اور اس کے بعد سے تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔

    کتابیں پڑھنے سے عمر بڑھتی ہے، تحقیق *

    وہ بتاتی ہیں، ’ایک ناخوشگوار رشتہ سے چھٹکارہ پانا بھی میری طویل العمری کا ایک سبب ہے۔ میں نے اس کے بعد دوبارہ شادی نہیں کی کیونکہ میں کسی کی حاکمیت برداشت نہیں کرسکتی‘۔

    ایما ایک فیکٹری میں باورچی کی حیثیت سے کام کرتی رہیں۔ وہ وہاں سے 41 سال قبل 75 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوئیں جس کے بعد اب وہ سوئٹزر لینڈ کی سرحد پر ایک کمرے کے چھوٹے سے مکان میں زندگی گزار رہی ہیں۔

  • لیبیا میں ہزاروں تارکینِ وطن کو بچا لیا گیا

    لیبیا میں ہزاروں تارکینِ وطن کو بچا لیا گیا

    روم : اٹلی کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ایک بڑی کارروائی کے دوران 40 ریسکیو آپریشنز میں لیبیا میں کم سے کم 6,500 تارکینِ وطن کو بچا لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق لیبیا کی بندرگاہ سبراتھا سے 20 کلو میٹرکے فاصلے پرکیے گئےریسکیو آپریشنز میں اٹلی کے علاوہ یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرانٹیکس،غیر سرکاری تنظیموں پرو ایکٹو اوپن آرمز اور میدساں سان فرنتیر کی کشتیوں نے حصہ لیا.

    تارکینِ وطن کو بحری سفر کے نا قابل کشیتوں میں ضرورت سے زیادہ افراد کو لیبیا کی بندرگاہ سبراتھا سے روانہ کیا گیا تھا.

    *تارکین وطن کی متعدد کشتیاں ڈوبنے سے 700 افراد ہلاک ہوئے،یو این ایچ سی آر

    یاد رہے کہ گذشتہ برس یورپ میں بھی تقریبا دس لاکھ پناہ گزین داخل ہوئے جس سے دوسری عالمی جنگ کے بعد اس نوعیت کا بحران پیدا ہوا.

    اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ 2015 کے دوران دس لاکھ سے زائد تارکینِ وطن سمندر عبور کر کے یورپ میں داخل ہوئے ہیں.

    ادارے کے مطابق ساڑھے آٹھ لاکھ تارکینِ وطن ترکی سے یونان میں داخل ہوئے جبکہ ڈیڑھ لاکھ افراد لیبیا سے بحیرۂ روم عبور کر کے اٹلی پہنچے.

    واضح رہےکہ 2014 کے مقابلے میں سمندر کے راستے یورپ آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 2014 میں محض 216000 افراد سمندر کے راستے یورپ آئے تھے.

  • اٹلی زلزلہ، ملبے تلے دبے افراد کی زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑگئیں

    اٹلی زلزلہ، ملبے تلے دبے افراد کی زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑگئیں

    اٹلی کے وسطی حصے میں بدھ کو آنے والے شدید زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 267 سے تجاوز کر گئی ہے اور ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کی امید کم ہوتی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے وسطی علاقے میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد تین 367 لوگوں کو نہایت تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جن میں 267 افراد جانبر نہ ہو سکے تھے جب کہ بقیہ افراد تا حال زیر علاج ہیں۔

    تا ہم افسوسناک اطلاعات یہ ہیں کہ بدھ کی رات سے اب تک ملبے تلے دبے ہوئے افراد مردہ حالت میں اسپتال لائے جارہے ہیں جس کے بعد سے ملبے کے اندر دبے افراد کی زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

    italy4

     

    بین الاقوامی خبر رساں ایجینسی کے مطابق امدادی کارکن سونگھنے والے کتوں کی مدد سے ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن امدادی کارروائی کرنے والے ادارے کے سربراہ بھی ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ہونے کے امکانات سے مایوس ہو چکے ہیں۔

    italy1

    واضح رہے حکام نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اوروزیرِاعظم میتیو رینزی نے بحالی کے اقدامات کے لیے 50ملین یورو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    italy2

    تا ہم ابھی مقامی حکام یہ پتہ لگانے میں مصروف ہیں کہ کتنے لوگ لاپتہ ہیں جس کے لیے مقامی انتظامیہ، پولیس اور علاقہ نمائندوں سے اعداد و شمار جمع کیے جا رہے ہیں جب کہ ایک شکایتی مرکز پہلے ہی قائم کیا جا چکا ہے جہاں لوگ اپنے گمشدہ اہل خانہ کا اندراج کروا رہے ہیں۔

    اٹلی میں بدھ کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 268 افراد کی ہلاکت اور 400 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ ماضی کے زلزلوں کے اعداد و شمار کے پیش نظر خدشہ ہے کہ یہ زلزلہ بھی کافی نقصان دہ ثابت ہو گا۔

  • دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول

    دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول

    روم: اٹلی کے ہوٹل میں دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول بنایا گیا ہے۔ اس پول کی گہرائی 131 فٹ ہے۔

    اس پول کی گہرائی اتنی ہے جتنی ایک 12 منزلہ عمارت کی لمبائی ہوتی ہے جبکہ اس کی لمبائی برازیل کے مشہور ریڈیمر مجسمہ سے بھی زیادہ ہے۔

    pool-post-4

    بظاہر یہ ایک عام سوئمنگ پول کی طرح نظر آتا ہے۔ اس کے اندر ایک ٹیوب نصب کی گئی ہے جس کے ذریعہ شوقین افراد گہرے پانی میں ڈائیو کر سکتے ہیں۔

    pool-post-3

    اسے ایمانوئیل بریٹو نامی اطالوی ڈیزائنر نے ڈیزائن کیا ہے۔

    pool-post-2

    اس کے اندر ایک شیشہ کی سرنگ بھی بنائی گئی تاکہ وہ لوگ جو اس کے اندر جانا چاہتے ہیں لیکن خوفزدہ ہیں، وہ پانی میں بھیگے بغیر اس سرنگ کے ذریعہ پول کے اندر تک چلے جائیں۔

    اس پول کو سیاحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ تیراکی کرنے اور اسے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔


     

  • نیدرلینڈز کا بغیر سڑکوں والا خوبصورت گاؤں

    نیدرلینڈز کا بغیر سڑکوں والا خوبصورت گاؤں

    ایک چھوٹا سا خوبصورت گاؤں، آلودگی سے پاک، سرسبز ہرا بھرا، جہاں لکڑی سے بنے خوبصورت گھر ہوں، کیا آپ کا دل نہیں چاہے گا کہ پرہجوم اور آلودگی بھرے شہروں کو چھوڑ کر اس خوبصورت گاؤں میں رہائش اختیار کرلی جائے؟

    نیدرلینڈز میں قائم اس گاؤں کی منفرد بات یہ ہے کہ یہاں کوئی سڑک نہیں۔ دراصل یہ گاؤں اٹلی کے شہر وینس کی طرح پانی پر قائم ہے۔

    13

    2

    15

    گیتھورن نامی اس گاؤں کی تاریخ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے 1230 عیسوی میں جیل سے فرار کچھ افراد نے آباد کیا تھا۔ 1958 میں بننے والی فلم فین فیئر میں اس گاؤں کو دکھایا گیا جس کے بعد اسے عالمی شہرت حاصل ہوگئی۔

    4

    3

    9

    ایمسٹرڈیم کے شمال مشرقی حصہ میں واقع اس گاؤں میں سفر کے صرف دو ذرائع ہیں، کشتی اور بائیک۔

    10

    11

    12

    یہاں پانی کی مختلف کینالز پر لکڑی کے خوبصورت اور قدیم دور کے 180 پل تعمیر کیے گئے ہیں۔

    5

    6

    13

    اسے بعض دفعہ ڈچ وینس یعنی نیدرلینڈز کا وینس بھی کہا جاتا ہے۔

  • اٹلی میں جہاز سڑک پر آگیا

    اٹلی میں جہاز سڑک پر آگیا

    روم: اٹلی میں ایک غیر ملکی بوئنگ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے آگے نکل گیا اور ایئر پورٹ سے ملحقہ ایک سڑک پر کریش ہوگیا۔

    واقعہ آج صبح اٹلی کے شہر برگمو کے اوریو ال سیریو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

    cargo-2

    یہ غیر ملکی طیارہ پیرس سے آرہا تھا اور اسے صبح 4 بجے برگمو میں لیںڈ کرنا تھا۔ لینڈنگ کے دوران پائلٹ جہاز پر قابو نہیں رکھ سکا جس کے باعث جہاز رن وے سے آگے نکل گیا اور ایئرپورٹ سے ملحقہ ایک سڑک پر کریش ہوگیا۔

    cargo-3

    حکام کے مطابق واقعہ میں جہاز کے عملہ کے اراکین میں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا اور تمام افراد کو بحفاظت جہاز سے اتار لیا گیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

    cargo-4

    ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ایئرپورٹ 2 گھنٹے تک بند رہا جس کے بعد 6 بجے اسے کھول دیا گیا اور تمام پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق شروع ہوگئی۔

  • پاستا کا زیادہ استعمال موٹاپے سے محفوظ رکھتا ہے

    پاستا کا زیادہ استعمال موٹاپے سے محفوظ رکھتا ہے

    ممبئی : اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ پاستا کھانے کی عادت موٹاپے سے محفوظ رکھتی ہے.

    تفصیلات کے مطابق اٹلی میں آئی آر سی سی ایس نیورومیڈ انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے مطابق پاستا کے زیادہ استعمال وزن کو معمول پر رکھنے کے لیے بہتر ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں اکثر صحت مند اجزاءشامل کیے جاتے ہیں.

    تئیس ہزار افراد پر ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاستا کھانے سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے،تحقیق کے مطابق یہ غذا توند نکلنے کی روک تھام کے حوالے سے خاص طور پر موثر ثابت ہوسکتی ہے.

    محققین نے بتایا کہ اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ پاستا جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے تاہم یہ درست نہیں بلکل اس سے الٹ ہوتا ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ 23ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق سے حاصل کیے جانے والے ڈیٹا کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ پاستا سے لطف اندوز ہونے والے افراد کا جسمانی وزن صحت مند اور کمر پھیلنے کا امکان کم ہوتا ہے.

    واضح رہے کہ اس تحقیق کا آغاز 2005 میں ہوا تھا جس کا مقصد شریانوں کے امراض،کینسر اور دیگر بیماریوں کے جنیاتی عناصر کی شناخت کرنا تھا.