Tag: اٹلی

  • روم : اٹلی میں مافیاکے خلاف مقدمے کی سماعت،جج کی سیکورٹی پر بیس گارڈ تعینات

    روم : اٹلی میں مافیاکے خلاف مقدمے کی سماعت،جج کی سیکورٹی پر بیس گارڈ تعینات

    روم : اٹلی میں مافیا کے خلاف مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کی حفاظت کے لیے بیس گارڈز تعینات ہیں،یہ اس صدی کا سب سے اہم مقدمہ ہے جو مافیا کے خلاف جارہاہے.

    تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مافیا کے خلاف اس صدی کا سب سے اہم مقدمہ چل رہا ہے جس میں دس افراد شامل ہیں ان میں سے پانچ مافیا کے سرغنہ اور دیگر سینئر پولیس حکام اور سیاستدان ہیں.

    سسلی کے جج انٹونیودی میتیو اس مقدمےکی سماعت کررہے ہیں اوریہی وجہ ہےکہ بیس محافظ دن رات ان کی سیکیورٹی پرمامور ہیں.

    یہ وہ مافیا ہے جوصرف فائرنگ بم دھماکے اور منشیات کی اسمگلنگ ہی نہیں کرتی بلکہ ریاست کے بجائےاپنےہاتھوں میں طاقت دیکھناچاہتی ہے.

    یاد رہے کہ اٹلی میں اسی کی دہائی ’ کاسانوسترا‘مافیاکےخلاف میکسی ٹرائل کے حوالےسےڈرامائی حیثیت رکھتی ہےجس میں جج گیووانی فلکونی اور پاولوبورسی لینو نے مافیاکےپونےپانچ سوگینگسٹرزکےخلاف تاریخی مقدمات کی سماعت کی تھی اور ان میں سے تین سوچھیالیس کومجرم قراردےکرسزاسنادی تھی.

    بعدازاں جج فلکونی کوجان سےہاتھ دھوناپڑااوران کےقتل کی تحقیقات کرنےوالےبورسی لینو کوبھی بم دھماکےمیں مارڈالاگیا،اب جج انٹونیو ڈی میتیونےمافیا کو کیفر کردارتک پہنچانےکابیڑااٹھایاہے.

    اٹلی میں سواسوسال تک مافیاکی موجودگی کوجھٹلایاجاتارہا،تاہم اسی کی دہائی سے ججز نے اپنی ذمہ داری محسوس کرتےہوئے آخر کار گینگسٹرزکو سزا دینےکی ٹھان لی ہے.

    واضح رہے کہ اطالوی شہریوں کی اکثریت کادل جج کی حمایت میں دھڑکتاہے اورانہیں حیرت ہےکہ باہمت جج کےمعاملےپر کچھ سیاستدان مجرمانہ خاموشی کیوں اختیارکیےہوئے ہیں

  • روم: اٹلی میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے سے 23افراد ہلاک

    روم: اٹلی میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے سے 23افراد ہلاک

    روم : اٹلی کے جنوبی علاقے میں دو مسافر ٹرینوں میں ٹکر کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے،حادثہ کوراٹو اور اینڈریا کے علاقوں کے درمیان پیش آیا.

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کےجنوبی علاقے میں ایک ہی پٹری پرسفر کرتی دو ٹرینیں ٹکراگئیں،حادثے میں تیئس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمیوں کواسپتال پہنچایاگیاہے.

    مقامی صوبے کے نائب سربراہ گیوسیپ کوراڈو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے ہلاکتوں کی تعداد23 تک پہنچ چکی ہے.

    حادثے کے بعد چند بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حادثہ دیہی علاقے میں پیش آنے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں.

    فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ دیہی علاقے کے بالکل وسط میں حادثہ پیش آنے کے سبب امدادی کاموں اور لوگوں کو بچانے میں مشکلات پیش آئیں.

    وزارت ٹرانسپورٹ نے واقعے کی تحقیقات کےلیے دو افراد کو جائے وقوع کی جانب روانہ کردیا تاہم ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ ٹرینوں میں کتنے افراد سوار تھے اور آخر دونوں ٹرینیں ایک ہی لائن میں ایک دوسرے کی جانب کیوں جارہی تھیں.

    وزیر اعظم میٹیو رینزی نے کہا کہ جب تک ہمیں حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو جاتا اس وقت تک تحقیقات جاری رہیں گی.

    یاد رہے کہ اٹلی میں اس سے قبل ٹرین کا بڑا حادثہ 2009 میں ہوا،حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے کے سبب 30 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئی تھی.

  • روم : انٹرنیٹ کا بہت زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے خطرناک

    روم : انٹرنیٹ کا بہت زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے خطرناک

    روم : اٹلی میں ہونے والی طبی تحقیق سے ثابت ہوا کہ آپ جتنا زیادہ آن لائن رہتے ہیں،اتناہی نزلہ،زکام کا خطرہ بڑھتاچلاجاتا ہے.

    تفصیلات کے مطابق اٹلی میں سوانسی اور میلان یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ بہت زیادہ انٹرنیٹ کا استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے.

    تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ انٹرنیٹ پر کئی، کئی گھنٹے سرفنگ کرتے ہوئے گزارتے ہیں ان میں فلو کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے.

    اٹلی میں ہونے والی اس تحقیق کے دوران 18 سے 101 سال کی عمر کے پانچ سوافراد کا جائزہ لیا گیا،ان میں سےچالیس فیصد افراد نے تسلیم کیا کہ ان کے اندر انٹرنیٹ کی لت موجود ہے اور محققین کے مطابق اس گروپ کے تیس فیصد افراد میں نزلہ زکام، بخار وغیرہ کا مرض زیادہ پایا گیا.

    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ علامات اس وقت اثرانداز ہوتی ہے جب انٹرنیٹ صارف ویب سائٹس بند کرنے کے بعد تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں،یہ تناﺅ جسمانی دفاعی نظام پر اثر انداز ہونے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح میں اضافے کا باعث بنتا ہے.

    محققین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انٹرنیٹ بہت زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں ڈپریشن، نیند کی کمی،تنہائی جیسے عناصر بھی پائے جاتے ہیں جو صحت پر منفی انداز سے اثرانداز ہوتے ہیں.

  • پانی پر چلنا چاہتے ہیں؟

    پانی پر چلنا چاہتے ہیں؟

    کیا آپ پانی پر چلنا چاہتے ہیں؟ یہ ایک ناممکن سی بات ہے لیکن اٹلی میں اس خواہش کو حقیقت میں بدل دیا گیا۔

    اٹلی کے دو جزیروں کو مرکزی اٹلی سے ملاتا یہ راستہ جسے ’تیرتے بند‘ کا نام دیا گیا ہے 16.8 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ بلغارین نژاد امریکی ماحولیاتی آرٹسٹ کرسٹو یاوا کیف نے مکمل کیا ہے۔ وہ اس سے قبل نیویارک کے سینٹرل پارک میں ’گولڈن گیٹس‘ بھی بنا چکے ہیں۔

    water-2

    water-7

    یاوا کیف نے اس پروجیکٹ کے لیے اپنی ذاتی رقم خرچ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 1970 سے اس منصوبے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ’پانی پر چلنا انسان کا ایک قدیم خواب ہے جو اب پورا ہونے جارہا ہے‘۔

    water-5

    water-3

    جھیل پر رکھا جانے والا یہ راستہ 2 لاکھ 20 ہزار کیوبز سے بنایا گیا ہے جنہیں سنہری کپڑے میں لپیٹا گیا ہے۔ یہ راستہ سمندر میں 3 کلو میٹر تک پھیلا ہے۔ ہر روز اس پر 40 ہزار سیاح سفر کرسکتے ہیں۔

    water-4

    water-6

    اس پر چلنے کی کوئی فیس نہیں ہے اور سیاح مفت میں اس پر سفر کر سکتے ہیں۔

  • یوروکپ2016،جرمنی نے اٹلی کو شکست دے دی

    یوروکپ2016،جرمنی نے اٹلی کو شکست دے دی

    بورڈو : یوروکپ کے تیسرے کواٹر فائنل میں جرمنی نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر اٹلی کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ 2016 کے تیسرے کوارٹر فائنل کا میچ فرانس کے شہر بورڈو میں کھیلا گیا،میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی.

    دوسرے ہاف کے 64ویں منٹ میں میسو اوزل نے شاندار گول کر کے جرمنی کو برتری دلا دی، پہلے گول کے چند منٹ بعد جرمنی کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا جب ماریو گومز نے گیند کو گول میں پھینکنے کی کوشش کی لیکن اٹلی کے گول کیپر نے انتہائی شاندار انداز میں گیند کو گول سے باہر پھینک دیا.

    پنلٹی ایریا میں گیند جرمنی کے کھلاڑی جیروم بوٹنگ کے بازو سے ٹکرائی گئی جس پر ریفری نے اٹلی کو پنلٹی کک دی جسے لیونارڈو بنوچی نے گول میں بدل کر میچ کو برابر کردیا،میچ کے ایکسٹرا ٹائم کے خاتمے پر میچ ایک ایک گول سے برابر رہا.

    دونوں ٹیموں نے پانچ مقررہ پنلٹی ککس پر دو دو پنلٹی ککس مس کیں جس کے بعد میچ ’سڈن ڈیتھ‘ مرحلے میں داخل ہوگیا،دونوں ٹیموں نے کل نو نو پنلٹی ککس لگائیں جس پر جرمن ٹیم نے چھ گول کیے جبکہ اٹلی پانچ گول کر سکا.

    یاد رہےگذشتہ یورو کپ میں جرمنی اور اٹلی کا سیمی فائنل میں ٹکراؤ ہوا تھا جس میں اٹلی نے جرمنی کو شکست دی تھی.

  • یورو کپ 2016: اٹلی اور آئس لینڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    یورو کپ 2016: اٹلی اور آئس لینڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    نیس: یوروکپ دوہزار سولہ میں اٹلی نے اسپین جبکہ آئس لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری یوروکپ 2016 کے ناک آوٹ مرحلے میں دفاعی چیمپیئن اسپین ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے.

    Sigurdsson

    یورو کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پیر کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں آئس لینڈ نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی،آئس لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر انگلینڈ کے مینیجر رائے ہوڈسن مستعفی ہو گئے ہیں.

    Sigthorsson

    اس سے پہلے کسی بڑے ٹورنامنٹ میں انگینڈ کو 1950 کے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں امریکہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.

    Rooney

    Sigthorsson

    دوسری جانب اٹلی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں اسپین کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی.
    ITALAY 2

    میچ میں اٹلی کی بہتر حکمت عملی اور پرُجوش کھیل کی وجہ سے اسپین کو ایک گول کرنے کا بھی موقع نہیں دیا اور یوں دفاعی چیمپیئن اسپین کا سفر ناک آوٹ مرحلے میں تمام ہوگیا.

    ITALAY 3

    اٹلی کے جانب سے گول کرنے والے جارجیو گیلینی نے کہا’ہم اس جیت کے حق دار تھے، سپین کی کئی برسوں سے حکمرانی کا ہم کسی حد تک بدلہ لے سکے ہیں، یہ صرف آغاز ہے اور ہم اپنی فتح سے لطف اندوز ہوں گے، لیکن اختتام تک جانے لے لیے ابھی طویل سفر باقی ہے اور بہترین ابھی آنے والا ہے۔‘

    یاد رہے کہ اسپین 2006 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ مرحلے میں باہر ہوا ہے.

    واضح رہے کہ یوروکپ2016 میں اٹلی کا کوارٹر فائنل میں جرمنی سے جبکہ آئس لینڈ کا فرانس سے مقابلہ ہوگا.

  • یوروکپ 2016،آئرلینڈ نےاٹلی جبکہ بیلجئیم نےسوئیڈن کوشکست دے دی

    یوروکپ 2016،آئرلینڈ نےاٹلی جبکہ بیلجئیم نےسوئیڈن کوشکست دے دی

    لیل : یوروکپ دوہزار سولہ میں آئرلینڈ نے اٹلی جبکہ بیلجئیم نے سوئیڈن کو شکست دے دی،پرتگال اور ہنگری کا میچ تین تین گول سے برابر رہا.

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ2016 کے گروپ ای کی ٹیموں کے درمیان میچ کا آغازہوا تودونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے،تاہم آئرلینڈ نے اٹلی کو ایک صفر سے شکست دے دی.

    دوسرے میچ میں بیلجئیم نے بھی سوئیڈن کو ایک گول سے شکست دے دی جس کے پوائنٹس ٹیبل پر اٹلی تین میچز میں چھ پوائنٹس حاصل کرکے پہلے،بیلجئیم بھی چھ پوئنٹس کے ساتھ دوسرے ،آئرلینڈ چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ سوئیڈن ایک پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے.

    دوسری جانب گروپ ایف کی ٹیموں پرتگال اور ہنگری کا میچ تین تین گول سے برابر رہا میچ میں پرتگال کے کرسٹینو رونالڈو کی جانب سے دوگول کیے گئے.

  • اٹلی کے سابق رکن پارلیمنٹ کی بیٹی کا قبول اسلام

    اٹلی کے سابق رکن پارلیمنٹ کی بیٹی کا قبول اسلام

    روم: اٹلی کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ کی بیٹی نے اسلام قبول کرلیا۔ رکن پارلیمنٹ نے بیٹی کے قبول اسلام کو ایک ’شدت پسند مذہب کی طرف رجحان‘ قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔

    بائیس سالہ میولا فرانکو باربرٹو لورینٹلے ڈی نپولی یونیورسٹی کی طالبعلم ہیں اور انہوں نے قبول اسلام کے بعد اپنا نام عائشہ رکھا ہے۔ عائشہ کے والد فرانکو باربرٹو نے بیٹی کے اس فیصلہ پر سخت تشویش ظاہر کی۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسلام پر بنیاد پرست اور کٹر مذہب ہونے کا الزام عائد کیا۔

    اورلینڈو واقعہ کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے لیے مشکلات *

    انہوں نے کہا، ’یہ تبدیلی نہ صرف بری ہے بلکہ خوفناک بھی ہے، اسلام ایک شدت پسند اور بنیاد پرست مذہب ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ وہ عبادت کرتے ہوئے اپنے بچوں کی طرف بھی دھیان نہیں دیتی چاہے وہ رو ہی کیوں نہ رہے ہوں۔ مجھے اپنی بیٹی کے فیصلے سے سخت تکلیف پہنچی ہے‘۔

    اورلینڈو حملہ: درجنوں افراد کی جان بچانے والا مسلمان فوجی ہیرو *

    عائشہ نے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سر ڈھانپنے کو خدا نے میرے لیے منتخب کیا ہے۔ یہ خدا کا قانون ہے۔ میں اسے نہ ماننے والی کون ہوتی ہوں‘۔

    italy-new-2

    رکن پارلیمنٹ کی بیٹی کے قبول اسلام کو ملک بھر میں ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جارہا ہے اور انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    عیسائی نوجوانوں کا مسلمانوں سے اظہار محبت *

    پوپ فرانسس کی مسلمان خواتین کے حجاب کی حمایت *

    واضح رہے کہ پچھلے کچھ عرصہ میں پیرس، برسلز اور اورلینڈو میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں مسلمانوں کے ملوث ہونے کے باعث ایک طرف تو مسلمانوں کو یورپ میں سخت مشکلات کا سامنا ہے دوسری طرف ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو اسلام کی اصل روح کو سمجھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔

  • ورجینیا راگی روم کی پہلی خاتون میئر منتخب

    ورجینیا راگی روم کی پہلی خاتون میئر منتخب

    روم : فائیواسٹارموومنٹ کی امیدوار ورجینیا راگی روم کی تاریخ میں دو سو پچاس سالوں بعد خاتون میئر منتخب ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ہونے والے میئر شب کے انتخابات میں اٹلی کے وزیراعظم اورڈیموکریٹک پارٹی کےسیکرٹری ماتیورینزی کو بڑا دھچکا،فائیواسٹارموومنٹ کے امیدوار ورجینیا راگی روم کی پہلی خاتون میئر بن گئیں۔

    اتوار کے روز سٹی ہال میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار رابرٹو کو فائیواسٹارموومنٹ کی امیدوار ورجینیا راگی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا تاہم 37سالہ ورجینیا نے دو تہائی ووٹوں کی اکثریت سے حکمران جماعت کے امیدوار کو روم کے میئرشپ کے انتخابات میں شکست دی دی۔

    فائیواسٹار موومنٹ کی امیدوار اور روم کی نو منتخب میئر کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز ہورہاہے،انہوں نے کہا کہ ہم شہری اداروں میں شفافیت لانے کے لیے کام کریں گے۔

    یاد رہے کہ اٹلی کے بڑے شہروں میں ہونےوالےانتخابات سےمتعلق تجزیہ کاروں کی رائےتھی کہ میئر شپ کے لیے انتخابات وزیراعظم اورڈیموکریٹک پارٹی کےسیکرٹری ماتیورینزی کےلیےامتحان سےکم نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ اسٹیبلشمنٹ مخالف فائیواسٹار موومنٹ نےانتخابی مہم میں غریب افراد کے لیے بنیادی انکم سپورٹ اور یوروزون سے انخلا کے لیے ریفرنڈم کا وعدہ کیا تھا۔

  • دنیا کا بہترین ریستوران کون سا ہے؟

    دنیا کا بہترین ریستوران کون سا ہے؟

    نیویارک: امریکہ میں دنیا کے 50 بہترین ریستورانوں کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں اٹلی کا ریستوران بازی لے گیا۔

    امریکہ میں دنیا کے بہترین ریستوران کے مقابلے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اٹلی کے اوشتریا فرانچسکانا ریستوران کے روایتی کھانے اور ماحول کو بہترین قرار دیا گیا۔ اس ریستوران نے روایتی کھانوں میں نئی جدت بھی پیدا کی۔

    italy-7

    italy-8

    italy-5

    یہ ریستوران گزشتہ برس دوسرے نمبر پر رہا تھا۔

    italy-6

    italy-4

    italy-3

    دنیا کے بہترین ریستوران کی فہرست ٹریڈ پبلیکیشن ریسٹورنٹ میگزین کی جانب سے 2002 سے مرتب کی جارہی ہے۔ یہ فہرست 972 خانساموں، فوڈ رائٹرز اور غذائی ماہرین کی رائے کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔

    اس سال فہرست میں شامل دنیا کے 50 بہترین ریستورانوں میں سے نصف یورپی ریستوران ہیں، 6 امریکی ہیں، 6 جنوبی امریکی ہیں جبکہ 5 ایشیا کے ریستوران ہیں۔

    مذکورہ تقریب میں دنیا کے بہترین خانساموں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ فرانسیسی شیف پیری ہرمی کو دنیا کے بہترین پیسٹری شیف کے اعزاز سے نوازا گیا۔