Tag: اٹلی

  • یورو کپ 2016: اٹلی نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دے دی

    یورو کپ 2016: اٹلی نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دے دی

    لیون: یورو کپ دوہزار سولہ کے گروپ ای کے میچ میں اٹلی نے بیلجئیم کو دو صفر سے شکست دے دی.

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں کھیلے جانے والے یوروکپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016 کےگروپ ای کے ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز ہوا تو دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے.

    میچ کے میں اٹلی کی جانب سے پہلا گول ایمونیل گیاچرنی نے کھیل کے اکتیسویں منٹ میں اسکور کیاجس کے بعد اٹلی کی ٹیم کھیل کے اختتام تک بیلجیئم پر حاوی رہی.

    Giacchereni

    میچ میں ملنے والے انجری ٹائم میں اٹلی کے کھلاڑی گرازینیو پیلے نے پن پوائنٹ کراس پرگول اسکور کرکے اٹلی کی برتری کو مستحکم کردیا.

    Pelle

    بیلجیئم کے خلاف فتح کے بعد اٹلی گروپ ای میں اپنا پہلا ہی میچ کھیل کر تین پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے.

  • روم:اٹلی کے بڑے شہروں میں میئرشپ کےلیے انتخابات

    روم:اٹلی کے بڑے شہروں میں میئرشپ کےلیے انتخابات

    روم :اٹلی کےشہروں میں میئرشپ کےلیے انتخابات میں عوام نےحقِ رائے دہی کااستعمال کیا،فائیواسٹا موومنٹ کا انتخابات میں دیگر جماعتوں پر پلڑا بھاری ہے.

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے بڑے شہروں میں ہونےوالےانتخابات سےمتعلق تجزیہ کاروں کی رائےہےکہ میئر شپ کے لیے انتخابات وزیراعظم اورڈیموکریٹک پارٹی کےسیکرٹری ماتیورینزی کےلیےامتحان سےکم نہیں ہے.

    انتخابات کو ماتیورینزی کے لیے اعتماد کا ووٹ قرار دیا جارہا ہے، اسٹیبلیمنٹ مخالف فائیواسٹار موومنٹ انتخابات میں بڑی کامیابیاں سمیٹتے ہوئی دکھائی دے رہی ہے.

    اٹلی میں میئرشپ کے انتخابات میں تیرہ ملین یا بالغ آبادی کا ایک چوتھاہی حصہ انتخابات میں 1300 قصبوں،شہروں کے لیےووٹ ڈالنے کے اہل ہیں،اگرچہ سیاسی توجہ اٹلی کے بڑے شہروں روم، میلان، نیپلز اور ٹیورن پر مرکوز ہے.

    اسٹیبلشمنٹ مخالف فائیواسٹار موومنٹ جو غریب افراد کے لیے بنیادی انکم سپورٹ اور یوروزون سے انخلا کے لیے ریفرنڈم کا وعہ کررہی ہے، انتخابات سے قبل سروے کے اعدادوشمار کے مطابق ووٹرزفائیواسٹار موومنٹ کو کرپشن کے خلاف برسرپیکار قوت مانتے ہیں.

    روم میں فائیواسٹارکی امیدوار ورجینیاشہرکی پہلی خاتون میئربننےکےلیے پرامیدہیں،دوسری جانب میلان میں وزیراعظم کےحمایت یافتہ امیدوارکوکڑےمقابلےکاسامناہے.

    واضح رہے کہ اسٹیبلشمنٹ مخالف فائیواسٹار موومنٹ کوانتخابات میں حکمران جماعت پر برتری حاصل ہے.

  • اینڈی مرے نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    اینڈی مرے نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    روم : اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اینڈی مرے نے نوواک جوکووچ کوشکست دے کر پہلی بار یہ ٹورنامنٹ جیت لیا.

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹینس اسٹاراینڈی مرے نے اتوار کو اپنی سالگرہ کے موقع پر کھیلے جانے والے فائنل میں جوکووچ کو چھ تین، چھ تین سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا.

    ایک گھنٹہ اور 35 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں فتح کے بعد مرے 22 مئی سے شروع ہونے والے فرنچ اوپن سے پہلے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آ جائیں گے۔

    اینڈے مرے 1931 کے بعد اٹالین اوپن میں مردوں کے سنگلز جیتنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں،اس سے پہلے 1931 میں جارج پیٹرک ہیگلز نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

    واضح رہے کہ میڈرڈ ماسٹرز کے فائنل میں سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ سے شکست کے بعداینڈی مرے ٹینس کی عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر آگئے تھے.

  • اٹلی میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

    اٹلی میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

    روم : اٹلی کے دارالحکومت روم میں بنیادی حقوق کیلئے آوازاٹھانے والوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں سینکڑوں افراد نے حکومت کی ہاوسنگ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا، عوام نے گھروں سے بے دخل کیے جانے پر احتجاجی ریلی نکالی.

    حکومت نے ریلی کومرکزی اسکوائر جانےسے روکنے کی کوشش کی جس پرمظاہرین اورپولیس مڈھ بھیڑ ہوگئی. پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کااستعمال کیا.

    یاد رہے رواں ماہ 7 مئی کو بھی مظاہرین نے حکومت پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی تھی جس پر پولیس کی جانب سے سینکڑوں مظاہرین پر آنسوگیس کا استعمال کیا تھا.

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹلی کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹلی کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو گینسٹو لین کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ امور ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اشتراک بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو گینسٹو لین نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا علاقائی سیکیورٹی میں کردار قابل تعریف ہے ۔

    اس سے قبل آج آرمی چیف نے اپنے ادارے سے احتساب کا آغاز کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں اعلٰی فوجی افسروں کو برطرف کردیا، فارغ ہونے والوں میں بریگیڈئیرزاورکرنل بھی شامل ہیں جن کو رینک اورریٹائرمنٹ پرمراعات سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

  • اٹلی کے شہرمیلان میں رنگا رنگ فیشن میلہ جاری

    اٹلی کے شہرمیلان میں رنگا رنگ فیشن میلہ جاری

    اٹلی کے شہرمیلان میں رنگا رنگ فیشن میلہ جاری ہے،مشہور برانڈ ارمانی کا خواتین کے لیے دیدہ زیب کلیکش پیش کیا گیا۔

    میلان فیشن ویک میں نامور برانڈ جیورجیو ارمانی کا جدید کلیکشن پیش کیا گیا، موسم خزاں کی مناسبت سے ملبوسات میں منفرد تراش خراش کی گئی جبکہ گہرے اور شوخ رنگوں کااستعمال کیا گیا جنہیں زیب تن کیےماڈلز نے ریمپ پرجلوئے بکھیرے۔

    خزاں کا فیشن، رنگوں کی بہار، میلان فیشن ویک میں ارمانی کی نئی کلیکشن چھا گئی ، مخملی کوٹس ،اسٹائلش بیگ اور کلاسک چشمے لگائی ماڈلز ریمپ پر آئیں تو حاضرین داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔

    جیکٹ ،کوٹس، سکرٹ اور ٹراؤزرز کے منفرد ڈیزائنز کو شائقین نے بے پناہ سراہا، میلان فیشن ویک انتیس فروری تک جاری رہے جس میں دنیا بھر سے ڈایزئنرز اپنے کلیکشنز نمائش کے لیے پیش کریں گے۔

  • مسلمان ماڈل کا اٹلی کے بڑے مقابلہ حسن میں شرکت کا اعلان

    مسلمان ماڈل کا اٹلی کے بڑے مقابلہ حسن میں شرکت کا اعلان

    اٹلی سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان ماڈل نے ملک کے بڑے مقابلہ حسن میں شرکت کیلئے منعقد ہونے والے مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کرکے نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔

    شمال مشرقی اٹلی سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ اہلم البرنیس نے مقابلہ حسن ’مس اٹیلیا‘ میں شرکت کا اعلان کیا تو جہاں بڑے پیمانے پر ان کے حمایتی سامنے آگئے وہیں ان پر تنقید کرنے والے بھی میدان میں آگئے۔

     وہ اب کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہیں اور قوی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ کامیاب ہوجائیں گی۔ اس موقع پر ماڈل کا مذہب بڑے پیمانے پر موضوع بحث بن گیا ہے۔

    ان پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کا مذہب اسلام کے ساتھ تعلق اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ ’مس اٹیلیا‘ جیسے شرمناک مقابلوں میں شرکت کریں۔

    اپنے فیس بک پیج پر ایک پیغام میں اس کا کہنا ہے کہ میں اسلام اور دیگر مذاہب کا مکمل احترام کرتی ہوں اور میں فن کی خاطر دوسری تمام شر کاء کی طرح مس اٹلی کے مقابلے میں حصہ لےرہی ہوں اور ٹائیٹل جیتنا چاہتی ہوں مس اہلام البرینس ماڈل اور پی آر ہوسٹس کے طورپر کام کرتی ہے۔


    اس کا کہنا ہے کہ میری مغربی طرز زندگی والی فیملی نے میری چوائسز کی بھرپور حمایت کی ہے اور وہ مس اٹلی کےآخری کوالیفائنگ رائونڈ میں کامیابی کے لئے پرامید ہے جو اگلے ماہ شروع ہوگا۔

  • اٹلی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف اٹلی پہنچ گئے

    اٹلی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف اٹلی پہنچ گئے

    روم / راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر اٹلی پہنچ گئے ہیں.جہاں وہ اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے دورے کے دوران اپنے ہم منصب اور فیلڈ کمانڈروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی ،فوجی اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹلی پہنچنے پر اٹلی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

    ملاقات میں اٹلی کے وزیر خارجہ نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔

  • اٹلی دہشتگردی: گرفتار8پاکستانیوں کاسراغ مل گیا

    اٹلی دہشتگردی: گرفتار8پاکستانیوں کاسراغ مل گیا

    اسلام آباد: دہشتگردی کےالزام میں گرفتارآٹھ پاکستانیوں کاتعلق صوابی سےہے، مقامی ایم پی اے عبدالکریم کاکہناہےیہ لوگ بے قصور ہیں شک کی بنیاد پرگرفتار کیاگیا۔

     اٹلی میں دہشتگردی کےالزام میں گرفتارپاکستانیوں کا کیس نیا رخ اختیارکرگیا، آر وائی نیوز نےکھوج لگایااورگرفتارافراد کی پاکستان میں رہائش گاہ کاسراغ لگالیا۔

    آٹھ گرفتارافراد کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی سے ہے، صوابی سےرکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم کا کہناہےکہ اٹلی میں گرفتارافراد بےگناہ ہیں وفاقی حکومت انھیں رہاکرائے، گرفتار امتیازکےبھانجے کا نام اسامہ ہےاسےصرف اس بنا پر پکڑا گیا کہ وہ ٹیلی فون پراسکی طبعیت پوچھتا تھا۔

    ذرائع کاکہناہےکہ صوبائی حکومت نےصورتحال کاجائزہ لینےکیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دےدی ہے۔

      حال ہی میں اطالوی پولیس نے اٹھارہ پاکستانیوں کی گرفتاری ظاہرکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ افراد اکتوبردوہزارنوکے پشاورمینا بازار دھماکےمیں ملوث ہیں، پولیس نے گرفتار پاکستانیوں پر ویٹی کن سٹی پرحملےکی منصوبہ بندی کابھی الزام لگایا ہے۔

  • اٹلی : القاعدہ سے تعلق کے الزام میں اٹھارہ افراد گرفتار

    اٹلی : القاعدہ سے تعلق کے الزام میں اٹھارہ افراد گرفتار

    روم : اٹلی میں اٹھارہ افراد کو القاعدہ کے ساتھ رابطہ رکھنے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار افراد میں پشاور مینا بازار حملے کے بعض ملزمان بھی شامل ہیں۔

    اطالوی حکام کے مطابق زیادہ تر گرفتاریاں سارڈینیا کے علاقے سے ہوئیں جہاں ان مشتبہ افراد نے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بنایا ہوا تھا۔گرفتار شدگان میں القاعدہ کے مقتول رہنما اسامہ بن لادن کے دو سابق گارڈ بھی شامل ہیں۔

    جبکہ کچھ گرفتار افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اکتوبر2009میں پشاور مینا بازار حملے میں ملوث تھے۔اطالوی حکام نے اس آپریشن کو سیکورٹی ایجنسیوں کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔