Tag: اٹک

  • 28 اگست کو تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    28 اگست کو تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    اٹک : 28 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ،جمعرات کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے اس روز بند رہیں گے۔

    نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر اٹک نے ضلع بھر میں جمعرات 28 اگست کو حضرت سخی سلطان کے سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے اس روز بند رہیں گے، البتہ ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے۔

    حضرت سخی سلطان کا عرس ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کے لیے اٹک خورد کا رخ کرتے ہیں۔

    دوسری جانب ربیع الاول کا بابرکت مہینہ بھی شروع ہو گیا ہے، اور آج اسلامی کیلنڈر کے تیسرے مہینے کا پہلا دن ہے۔

    مزید پڑھیں : ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان

  • اسپتال سے فرار منکی پاکس مریض ٹریس ہو گیا، گھر پر آئسولیٹ

    اسپتال سے فرار منکی پاکس مریض ٹریس ہو گیا، گھر پر آئسولیٹ

    اسلام آباد (19 اگست 2025): پمز سے فرار ہونے والے منکی پاکس مریض کو اٹک میں گھر پر ٹریس کر لیا گیا ہے، اور اسے گھر ہی پر آئسولیٹ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع قومی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں ایک اور منکی پاکس کا کیس سامنے آ گیا ہے، جس سے رواں سال رپورٹ ہونے والے ایم پاکس کیسز کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق منکی پاکس کا 42 سالہ مریض اٹک کا رہائشی ہے، جو 15 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا، بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے مریض میں ایم پاکس کی نشان دہی کی تھی اور علامات کی تصدیق کی۔

    مسافر میں ایئرپورٹ پر دوران اسکریننگ منکی پاکس علامات پائی گئی تھیں، جس پر مریض کو ایئرپورٹ سے پمز منتقل کیا گیا، ٹیسٹ کے لیے مریض کا سیمپل 16 اگست کو لیبارٹری بھیجا گیا تھا، جس کے بعد قومی ادارہ صحت نے 18 اگست کو مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی۔

    ’ذیابطیس کے مریضوں میں ذہنی امراض، جان لیوا ڈپریشن کی شرح 50 فیصد ہو گئی‘

    ذرائع کے مطابق ایم پاکس کے مریض کو ایئرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ آئیسولیشن وارڈ سے فرار ہو گیا تھا، جسے اٹک کے قریب محکمہ صحت کے تعاون سے دوبارہ ٹریس کیا گیا۔

    قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے مریض کو گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، اور اس کی حالت تسلی بخش ہے، رواں سال ملک میں منکی پاکس کے 9 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ایم پاکس کو اگست 2024 میں انٹرنیشنل ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیر کیا گیا تھا، جب کہ اگست 2024 کے بعد پاکستان میں 15 ایم پاکس کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • ٹینٹ میں جانور باندھنے پر ملزم آپے سے باہر، چھری کے وار سے بیل کو شدید زخمی کردیا

    ٹینٹ میں جانور باندھنے پر ملزم آپے سے باہر، چھری کے وار سے بیل کو شدید زخمی کردیا

    ٹینٹ میں بیل باندھنے پر ملزم آپے سے باہر ہوگیا، چھرے کے وار سے قربانی کےلیے لائے گائے جانور کو شدید زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ٹینٹ میں جانور باندھنے پر فیصل نامی شخص نے بیل پر چھرے سے حملہ کردیا، ملزم نے اپنے ٹینٹ میں جانور باندھنے پر لیہ سے لائے گئے قیمتی بیل پر چھری کے وار کیے۔

    بیوپاری نے تھانہ اٹک میں فیصل نامی شخص کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے، جمع کرائی گئی درخواست میں بیوپاری کے مطابق بیل کی قیمت تقریباً 7لاکھ روپے ہے۔

    قربانی کے اونٹ سے چھیڑ چھاڑ شہری کو مہنگی پڑ گئی! (وائرل ویڈیو)

    درخواست کے متن میں بتایا گیا کہ فیصل نے اپنے ٹینٹ میں جانور باندھنے پر بیل پر حملہ کیا، فیصل نامی شخص کے حملے میں بیل زخمی ہوگیا۔

    حاجی شاہ روڈ مویشی منڈی میں ملزم فیصل نے بیل کو زخمی کیا، بیوپاری کی درخواست پر اٹک خورد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم اب تک ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں آئی۔

    https://urdu.arynews.tv/actor-muneeb-butts-camel-brought-for-sacrifice-runs-away/

  • سنگدل  بیٹے نے چھریوں کے وار سے عمر رسیدہ باپ کو قتل کرڈالا

    سنگدل بیٹے نے چھریوں کے وار سے عمر رسیدہ باپ کو قتل کرڈالا

    اٹک : سنگدل بیٹے نے چھریوں کے وار سے عمر رسیدہ باپ کو قتل کرڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ، سنگدل بیٹے نے عمر رسیدہ باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ فتح جنگ کی حدود ڈھوکڑی روڈ پر پیش آیا، مقتول کی شناخت 73 سالہ جاوید اختر کے نام سے ہوئی، پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل لے کر نعش کو منتقل کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم موقع سے فرار ہے ، جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں کبیروالا میں ایک افسوناک واقعہ پیش آیا تھا ، جہاں چاہ مڈھ والے میں تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم بیٹا والد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاشی جاری ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پر درزی قتل

    عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پر درزی قتل

    اٹک: پنجاب کے شہر اٹک میں کپڑے سلائی نہ کرنے پر ایک درزی کو قتل کر دیا گیا، جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے کیمبل پور موسیٰ میں عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پر دو درزیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک قتل دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

    ملزم مدثر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، زخمی کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جب کہ ملزم کی جانب سے درزی پر فائرنگ کی وجہ عید کے کپڑوں کی سلائی سے انکار بتائی گئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ ساجد پر کی گئی تھی، جس کی زد میں آ کر دوسرا درزی شدید زخمی ہوا ہے۔ ریسکیو عملے نے مقتول ساجد کی لاش اور زخمی احسان کو اسپتال منتقل کیا۔

    ویڈیو: جیکب آباد میں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کی کوشش، خوفزدہ معلمات نے اسکول جانا چھوڑ دیا

  • واپڈا ملازم کو ڈمپر ڈرائیور سے لفٹ لینا مہنگا پڑگیا

    واپڈا ملازم کو ڈمپر ڈرائیور سے لفٹ لینا مہنگا پڑگیا

    اٹک : پنڈی گھیب میں واپڈا ملازم کو گاڑی کی لفٹ لینی مہنگی پڑ گئی ، ڈرائیور نے زیریلا جوس پلادیا ، جس سے ملازم جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقہ پنڈی گھیب میں سی پیک پر واپڈا ملازم کو لفٹ لینا مہنگا پڑگیا ہے، سرکاری ملازم نے ڈمپر ڈرائیور سے لفٹ لی تو دوران سفر ڈرائیور نے ملازم کو زیریلا جوس پلادیا۔

    جس سے سرکاری ملازم حالت غیر ہونے پر بے ہوش ہوگیا تو اس دوران ڈمپر ڈرائیور نے بے ہوش ملازم کی جیب سے 32 ہزار روپےنکال لئے۔

    ڈمپر ڈرائیور ملازم کو اسی حالت میں چھوڑ کر فرارہوگیا تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے واپڈاملازم ساجد کو تحصیل ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کیا تو اس دوران وہ جان کی بازی ہارگیا۔

    پولیس تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • رکشہ ڈرائیور نے 300 روپے کم کرایہ دینے پر  نوجوان کو قتل کر ڈالا

    رکشہ ڈرائیور نے 300 روپے کم کرایہ دینے پر نوجوان کو قتل کر ڈالا

    اٹک : رکشہ ڈرائیور نے300 روپے کم کرایہ دینے پر چھریوں کے وار سے نوجوان کو قتل کرڈالا جبکہ واقعے میں باپ شدید زخمی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق معاشرے میں عدم برداشت کی تمام حدود پار پوگئی ، اٹک میں تھانہ سٹی کی حدود اعوان شریف میں کاشف نامی نواجون نے اسپتال جانے پر رکشہ ڈرائیور کو دو سو روپے کرایہ دیا، جس پر رکشہ ڈرائیور نے پانچ سو روپے کا تقاضا کیا تو نوجوان نے انکار کردیا۔

    نوجوان کے انکار کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے جھگڑا شروع کردیا تاہم مقتول اور کشہ ڈرائیور کے جھگڑے کے معاملہ کو مقامی لوگوں نے معاملہ رفع دفع کروا دیا تھا۔

    لیکن رکشہ ڈرائیور عمر نے اپنے دوست شانو سے مل کر گھر کے پاس نوجوان پر چھریوں کے وارکردیے، جس کو بچانے کے لئے اس کا والد آیا تو دونوں باپ بیٹے پر ملزمان نے چھریوں کے وار کئے۔

    جس کے نتیجے میں بیٹا 37 سالہ کاشف موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا والد منیر شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق بدقسمت نوجوان کاشف جو کہ پرائیویٹ ہسپتال میں ڈسپنسر تھا اور اس کی 9دن قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

    واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو عملہ نے لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر منتقل کردیا جبکہ تھانہ سٹی پولیس کا علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع جاری ہے۔

  • گھر سے 50 تولے سونے کے زیورات چرانے والا کارپینٹر  گرفتار

    گھر سے 50 تولے سونے کے زیورات چرانے والا کارپینٹر گرفتار

    اٹک : پولیس نے 50 تولے کے طلائی زیورات چرانے والے کارپینٹر کو گرفتار کرلیا اور ملزم سے زیوارت برآمد کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک میں تھانہ نیو ائیرپورٹ فتح جنگ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے گھر سے 50 تولہ طلائی زیورات چرانے والے کار پینٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے 2 سال قبل متاثرہ گھر کی الماریاں اورخفیہ لاکربنائےتھے، ملزم رات میں گھر میں داخل ہو کر خفیہ لاکر سے زیورات چرا کر فرار ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم سےتمام طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔

    یاد رہے پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کر کے عمرے پر جانیوالی خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے پڑوسی کے گھر فیملی کی غیر موجودگی میں واردات کی، ملزمہ نے 17 تولہ سونا بیچ دیا اور اس رقم سے عمرہ کرنے چکی گئی تھی، ملزمہ شہناز سے 3 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے کیش برآمد کرلیا گیا ہے۔

  • انتظار حسن پنجوتھہ اسلام آباد پولیس کے حوالے

    انتظار حسن پنجوتھہ اسلام آباد پولیس کے حوالے

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل و فوکل پرسن انتظار حسن پنجوتھہ کی بازیابی کے بعد اٹک پولیس نے انہیں اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انتظار حسن پنجوتھہ کے مبینہ اغوا و لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج ہے، ایس پی سٹی اسلام آباد پولیس نفری کے ساتھ اٹک پہنچے اور انتظار حسین پںجھوتہ کو حفاظتی تحویل میں لیکر اسلام آباد لےآئے۔

    واضح رہے کہ ا انتظار حسن پنجوتھہ کو اٹک کے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے اغوا کاروں سے بازیاب کرایا تھا، اغوا کار کراس فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر ویرانے میں فرار ہوگیے تھے۔

     انتظار حسن پنجوتھہ گاڑی سے ہاتھ پاؤں بندھے حالت میں بازیاب ہوئے تھے، اسلام آباد پولیس ا انتظار حسن پنجوتھہ کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں بازیابی ڈال کر رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انتظار حسن پنجوتھہ سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں اغوا کاروں کی گرفتاری کے کیے تفتیش کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔

     انتظار حسن پنجوتھہ نے بازیابی کے بعد ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ ملزمان دو کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے رہے، کوہسار پولیس نے انتظار پنجوتھہ کو الصبح اہلخانہ کے حوالے کر دیا، کوہسار پولیس گزشتہ رات انتظار پنجوتھہ کو حسن ابدال پولیس سے لیکر آئی تھی۔

  • اٹک: اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

    اٹک: اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

    اٹک: خیبرپختونخوا کے شہر اٹک میں نامعلوم افراد کی اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ نامعلوم افراد نے اسکول وین پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے اسکول وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے، زخمی بچوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تمام بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔