Tag: اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اعتراضات ختم

    چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اعتراضات ختم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور اے کلاس فراہمی کی درخواست پر اعتراضات دور کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کردئیے اور کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کل نمبر لگنے کے بعد دوبارہ مقرر ہوگی۔

    وکیل شیرافضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے دیا گیا پاور آف اٹارنی عدالت کے سامنے پیش کیا اور کہا جیلوں کے حوالے سے رولز دستیاب ہیں۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے جو قانون قاعدہ ہو گا بتا دیجئے گا اس کے مطابق آرڈر کر دوں گا، ایک چیز ذہن میں رکھیں جیلوں کے رولز میں جو سہولت ہے وہی آرڈر کریں گے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو وکلا ملنا چاہتے ہیں دو تین دن بتادیں اس لحاظ سے آرڈر کردیں گے۔

    عدالت نے اعتراضات دور کرتے ہوئے پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔