Tag: اٹک ڈسٹرکٹ جیل

  • اٹک  ڈسٹرکٹ جیل میں بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات

    اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات

    اٹک : ڈسٹرکٹ جیل میں بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی، ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سےآدھا گھنٹہ ملاقات ہوئی، بشریٰ بی بی نے بتایا چیئرمین پی ٹی آئی خیریت سے ہیں۔

    نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوسی کلاس میں رکھا ہوا ہے، لیگل ٹیم کو ہائیکورٹ حکم کے باوجود ملنے نہیں دیا گیا، اس معاملہ کو کل ہم ہائی کورٹ میں اٹھائیں گے۔

    بشریٰ بی بی وکلا کے ہمراہ اٹک جیل پہنچیں تھیں لیکن وکلا کو آج چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات سے روک دیا گیا تھا۔

  • جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 60 کارکن اٹک جیل منتقل

    جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 60 کارکن اٹک جیل منتقل

    اٹک: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 60 کارکن اٹک ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے 60 کارکنوں کو اٹک ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کارکنان جلاؤ گھراو، توڑ پھوڑ اور آگ لگانے میں ملوث تھے، گرفتار بیش تر کارکنان کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کارکنان کے ہاتھوں زخمی 10 اہل کار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔