Tag: اٹک

  • اٹک: اسپتال میں‌ سلنڈر دھماکا، چھ افراد جاں بحق

    اٹک: اسپتال میں‌ سلنڈر دھماکا، چھ افراد جاں بحق

    اٹک : ڈسٹرکٹ اسپتال میں‌ ہونے والے دھماکے میں‌ چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہوئے. دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپتال کے گائنی وارڈ میں سلنڈردھماکا ہوا ہے، جس میں چھ افراد ہلاک ہوگئے. جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اوردو بچے بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ اسپتالوں‌ میں‌ ہونے والا پہلا حادثہ نہیں۔ ماضی میں بھی اسپتالوں کے گائنی اور بچہ وارڈ میں آتش زدگی سمیت کئی افسوسناک واقعات پیش آچکے ہیں، جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضایع ہوئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر: سرکلر روڈ پر سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

    اٹک کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں‌ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا، جس میں‌ دو خواتین اور بچوں‌ سمیت چھ افراد جان بحق ہوئے۔ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

    واقعے نے ایک بار پھر اسپتالوں‌ میں‌ حفاظتی انتطامات پر سوال کھڑا کر دیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • نیب کوکمزورکیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان

    نیب کوکمزورکیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان

    اٹک : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کو کمزور کرنےکی کوشش کی گئی تو عوام میرے ساتھ سڑکوں پر ہوگی، ہم نے پاکستان کو اپنے پیروں پرکھڑا کرنا ہے، جوآپ کو قرضےدیتا ہے وہ آپ کی آزادی چھین لیتاہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
    عمران خان نے کہا کہ ہرملک میں دو قسم کی سیاست ہوتی ہے، کچھ لوگ سیاست میں صرف اپنی ذات کیلئےخود کو فائدہ پہنچانےآتےہیں، دوسرےایسے لوگ آتے ہیں جو انسانیت کیلئے کھڑے ہوتے ہیں۔

    جن لوگوں نےانسانیت کیلئےکام کیا دنیا انہیں آج بھی یادکرتی ہے جبکہ مفاد پرست لوگ جب جاتے ہیں تو لوگ خوشیاں مناتےہیں، پاکستان میں جس سیاستدان نے عوام کیلئے کچھ کیا انہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے، قائداعظمؒ نے اپنی ذات نہیں بلکہ پوری قوم کیلئے جدوجہد کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جو ملک آپ کو قرضےدیتا ہے وہ آپ کی آزادی چھین لیتا ہے، مقروض ملک پھر آزادانہ فیصلے نہیں کرسکتا، ایران سے گیس ہمیں سستی پڑرہی ہے لیکن قطرسے مہنگی گیس کا معاہدہ کیاگیا، ایران نے گیس لائن بنائی اگرہم لے لیتے توایل این جی سے سستی پڑتی، قرضےدینے والوں نے ہمیں ایران سے گیس کا معاہدہ نہیں کرنےدیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات جمہوریت کا حصہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ عام انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اقتدارملا تو وزیر وہ لوگ بنیں گے جوصرف عوام کی بھلائی کےبارے میں سوچیں گے، تحریک انصاف میں صرف وہ لوگ اوپرآئیں گےجوپاکستان کیلئےسیاست کرینگے،

    ان کا کہنا تھا کہ جولوگ صرف اپنےلیے سیاست کرینگےانہیں کوئی عہدہ نہیں ملےگا، ہم نےعوام کیلئے پالیسی بنائی تو پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، کیونکہ ہم نے پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جوکھلاڑی اپنے لیےکھیلتے ہیں وہ ٹیم کبھی نہیں جیت پاتی، نوازشریف اورآصف زرداری کپتان بننے کے بعد اپنے لیے کھیلتے رہے، اقتدارمیں آنے کے بعد آپ ان لوگوں کے اثاثے دیکھیں، آصف زرداری کے پاس اتنا پیسہ کہاں سےآیا؟ یہ عوام کا پیسہ ہے، لوگوں کوسمجھ آگیا ہے کہ کرپشن اورغربت کا کیا تعلق ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے، لوگوں میں شعور بیدار ہوگیا ہے، اسپتالوں کاحال پورا پاکستان جانتاہے، اسکول ٹیچرزنہیں ہیں، لوگ سمجھ گئے کہ ملک کےمسائل کرپشن کی وجہ سےہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کہتےہیں کہ کرپٹ لوگوں کے پیچھےچلے گئے تو ترقی کیسے ہوگی، اسحاق ڈار بھی معصوم شکل بنا کرجھوٹ بولتےہیں، اسحاق ڈار کہتےہیں کہ پاکستان تو کیا پوری دنیا میں ہی کرپشن ہوتی ہے۔

    خواجہ آصف نے اسمبلی میں کہا تھا کہ میاں صاحب فکرنہ کریں لوگ پاناما کو بھول جائیں گے، اس کامطلب عوام کاپیسہ چوری ہوئی اورانہیں کوئی فکرہی نہیں ہے۔

    نوازشریف اوران کا ٹولہ کہتا ہے کہ ہمارا احتساب عوام کریں گے، دنیا میں جج احتساب کرتےہیں،عوام صرف منتخب کرتےہیں۔

  • اٹک میں پولیس کی کارروائی‘ دہشت گرد گرفتار

    اٹک میں پولیس کی کارروائی‘ دہشت گرد گرفتار

    اٹک : صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں پولیس نے کارروائی کرکے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو تحویل میں لے کر ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام بناتے ہوئے پشاور جی ٹی روڈ سے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی کو تحویل میں لے کر دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کےمطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت عادل کےنام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے دہشت گرد کے قبضے 23 کلوبارود، 500 ڈیٹونیٹرز برآمد،ایک ہزارمیٹرسیفٹی تار، بال بیرنگ برآمد ہوئی ہیں۔


    ایف سی نےبلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا


    خیال رہے کہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے کارروائیوں کے دوران 1300 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اوربھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 9 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نےآتوخیل مہمند ایجنسی اور اپردیر میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، راکٹ لانچر، دستی بم برآمد کیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اٹک : مقتولہ دلہن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

    اٹک : مقتولہ دلہن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

    راولپنڈی : اٹک میں دو ماہ کی دلہن کو قتل کردیا گیا، لڑکی کے گھر والوں نے سسرال والوں پر قتل کا الزام لگایا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت فائرنگ سے ہوئی، قتل کے ملزمان ضمانت پر رہا کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل بوٹا میں دو ماہ قبل قتل ہونے والی نو بیاہتا دلہن سعیدہ بانو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس نے پورے معاملے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

    اٹک میں دو ماہ قبل لال جوڑا پہن کر سسرال آنیوالی دلہن کا خون ہوگیا، سعیدہ بانو کی شادی شبیر حسن سے ہوئی اس کا شوہرملازمت کے سلسلے میں دبئی میں رہتا ہے، مقتولہ سعیدہ کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کوسسرالیوں نے قتل کیا ہے۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو چار فٹ کے فاصلے سے پیچھے سے گولی ماری گئی، پولیس نے قتل کا مقدمہ سسرالیوں کے خلاف درج کرلیا۔

    ابتدائی طور پر ایف آئی آر ہی ایک مہینے کے بعد درج کی گئی اور اس کے بعد قتل کے وقت گھر میں موجود افراد نے عبور ی ضمانت حاصل کرلی ہے جس کے بعد پولیس کارروائی کرنے میں بے بس نظر آتی ہے۔

  • پی ٹی آئی کارکنوں‌ کا برہان انٹر چینج  پر قیام، پولیس کی شیلنگ

    پی ٹی آئی کارکنوں‌ کا برہان انٹر چینج پر قیام، پولیس کی شیلنگ

    اٹک: وزیراعلیٰ کے پی کے کی قیادت میں پی ٹی آئی کے قافلے برہان انٹرچینج پہنچ گئے جہاں پولیس نے انہیں دیکھتے ہی شیلنگ شروع کردی، کارکنوں کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،شیلنگ سے کئی کارکن بے ہوش اور متعدد کی حالت غیر ہوگئی، کارکنوں نے جھاڑیوں کو آگ لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق ہارون آباد پل پر شیلنگ اور رکاوٹیں بے سود ثابت ہوئیں، حکومت کی وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کو پنجاب میں داخلے سے روکنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، وزیراعلیٰ اور کارکنان کنٹینر ہٹا کر ہارون آباد پل پار کرکے اسلام آباد کے نزدیک برہان  انٹرچینج  پہنچ گئے۔

    ہارون آباد پل کی طرح ایک بار پھر پی ٹی آئی کے کارکنان اور پولیس کے دستے آمنے سامنے آگئے،پولیس کے دستوں نے انہیں دیکھتے ہی شیلنگ شروع کردی،پی ٹی آئی کے کارکنوں ںے یہاں پہنچتے ہی وہاں موجود جھاڑیوں کو آگ لگادی تاکہ شیلنگ کا اثر کم ہوسکے۔

    یہاں موجود نمائندہ اے آر وائی نیوز لیئق الرحمان کے مطابق وہاں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے، ہارون آباد کی طرح ایک بار پھر یہاں بھی افراتفری کا منظر ہے، شدید  آنسو گیس شیلنگ کے سبب متعدد کارکنان بے ہوش ہوگئے اور متعدد کی حالت خراب ہوگئی جب کہ دیگر کارکنوں کی آنکھوں سے پانی رواں ہے اور وہ مسلسل گیلے رومال، پانی اور نمک کی مدد سے شیل گیس کے اثرات کم کرنے میں مصروف ہیں،یہاں موجودہ پہاڑیوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں، تاریکی بھی بہت ہے جب کہ ہوا کی شدت میں اضافے سے بھی گیس کے پھیلائو میں اضافہ ہوا اور کارکنان زیادہ متاثر ہوئے۔

    رپورٹر نے بتایا کہ انٹر چینج پر پولیس کے ساتھ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور سی پی او راولپنڈی بھی موجود ہیں، پولیس کی بھاری نفری کے سبب کارکنوں کو کنٹینر ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ایک اور رپورٹر نے  بتایا کہ برہان انٹر چینج کے دونوں اطراف کھائی ہے جس کے سبب کارکنوں کو مجبوراً انٹر چینج کے اوپر سے ہی گزرنا ہے اور وہاں پولیس کی بھاری نفری کنٹینر لگا کر کھڑی ہے جس کے سبب کارکنوں کی مشکلات بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں تاہم پی ٹی آئی کے قافلوں میں شامل دو کرینیں کنٹینر ہٹانے کے لیے پہنچ گئی ہیں۔

    قافلے کی قیادت کرنے والے وزیر اعلیٰ  پرویز خٹک ںے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے رات یہیں پر  گزاریں  صبح کنٹینر ہٹاتے ہی بنی گالا روانہ ہوں گے، وہ خود بھی رات کو یہیں رہیں گے۔

    اے آر وائی نیوزکے پروگرام  الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے ٹیلی فونک گفت گو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کہا کہ ، پولیس شیلنگ کررہی ہے، ہمارے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں ہیں، میں انہیں گن نہیں سکا۔

    انہوں نے کہا کہ بنی گالہ پہنچیں گے اور عمران خان سے ملاقات کریں گے، ہمارے ساتھ جیسا کروگے ہم ویسا کروگے، ہمیں اینٹ ماری ہے ہم پتھر ماریں گے، میری جماعت کا لیڈرجو بھی فیصلہ کرے گا ہم اسے قبول کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس کو بتایا کہ راستے بند کرنا آئین کا حصہ نہیں، ایسا لگ رہا ہے ہم کسی دشمن ملک میں جارہے ہیں، کس آئین میں لکھا ہے کہ سڑکیں بند کردی جائیں اور کسی کو آگے جانے نہیں دیا جائے، میں دعا کرتا ہوں کہ ہمارے کارکن باغی نہ ہوجائیں، حکومت کو تو عدالت نے بھی کہا ہے کہ راستے بند نہ کریں لیکن انہوں نے نہیں مانا۔

    دریں اثنا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹ کیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا سے نیچے آجانا چاہیئے، کارکنان انتظار کررہے ہیں۔

    ہارون آباد میں قافلے پر شیلنگ کی صورتحال

    قبل ازیں اس قافلے پر ہارون آباد میں بھی بھرپور شیلنگ کی گئی اور کنٹینر لگا کر راستہ بند کردیا گیا تھا، اے آر وائی نیوز کے رپورٹر ظفر کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ہارون آباد پل پر جمع ہو گئی تھی اور جیسے ہی یہ اجتماع پل کراس کرنے کے لیے آگے بڑھا تو پہلے سے موجود مستعد پنجاب پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی جس کے بعد مجمع میں بھگڈر مچ گئی۔

    یہ پڑھیں: جب تک زندہ ہوں یہاں سے جانے والا نہیں، پرویز خٹک

    شیلنگ کے باعث کارکنان اور میڈیا نمائندوں کی حالت نازک ہو گئی اور لوگوں کا سانس لینا دشوار ہو گیا،کارکنان نے پنجاب پولیس اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے  لگائے۔

    اسی سے متعلق:ملک سول وار کی طرف بڑھ رہا ہے، نواز شریف استعفی دیں،شیخ رشید

    پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کے باعث آس پاس اگی جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث میدانی علاقوں میں جانا ناممکن ہو گیا۔ دوسری جانب ہارون آباد پل پر آنسو گیس کے شیلنگ کا دھواں بھرنے سے کارکنان نے منہ پر کپڑے باندھ لیے ہیں اور بار بار منہ دھونے لگے۔

    خیبر پختونخوا کے مشیر مشتاق غنی بھی اپنی گاڑی میں موجود تھے جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں ایک قافلہ ہارون آباد پل پر پہنچا، صورت حال کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

    تین گھنٹے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کنٹینر اور مٹی کے ڈھیر ہٹانے شروع کردیے، وزیراعلیٰ کے قافلے میں کرینوں نے کنٹینر اور شاول نے مٹی ہٹائی جب کہ پولیس اہلکارآہستہ آہستہ پیچھے چلے گئے۔

    بعدازاں نعرے لگاتے ہوئے کارکنان ہارون آباد پل پار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

    یہ پڑھیں:عمران خان کی کارکنان کو ہارون آباد پُل پر پہنچنے کی ہدایت

    رہنما پی ٹی آئی مشاق غنی نے کہا کہ یہ مقابلہ ن اور جنون کے درمیان ہے، کارکنان رکاوٹیں ہٹارہے ہیں، پولیس پیچھے چلی گئی ہے، راستہ بنائیں گے اور آگئی جائیں گے، پیچھے ہرگز نہیں جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کے غیر جمہوری اقدامات قابل مذمت ہیں،اپوزیشن رہنما

    نمائندہ اے آر وائی لئیق الرحمان  نے بتایا کہ ہارون آباد پل کے اوپر سے تین سو سے چار سو کارکن موٹر وے پر آئے، رکاوٹیں، بڑی گاڑیوں کی جگہ بنائی گئی،برہان انٹرچینج کا ہارون آباد پل سے فاصلہ 35 کلومیٹر ہے،گاڑیوں پر جانے میں آدھا گھنٹے لگا، کارکنان بڑی تعداد میں اکٹھا ہوکر برہان انٹرچنیج کی طرف روانہ ہوئے۔

    حکومت نے برہان انٹرچینج بند کردیا

    دوسری جانب حکومت نے ہارون آباد پل پر مظاہرین کو روکنے کی ناکامی کے بعد فوری طور پر برہان انٹرچینج کو بند کردیا۔

    اسی سے متعلق:اگرناگزیرہوا تو دھرنے میں خود شرکت کروں گا، ڈاکٹرطاہرالقادری

    ہارون آباد پل سے نمائندہ ظفر اقبال نے براہ راست بتایا کہ تمام کنٹینر ایک سائیڈ کردیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ کی قیاد ت میں تحریک انصاف کا قافلہ  اسلام آبا د کی جانب رواں دواں ہے، کارکنان نعرے  لگارہے ہیں، ہر گاڑی میں تحریک انصاف کے گانے لگے ہویے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کارکنان یہ پہلی رکاوٹ ہٹنے پر بہت خوش ہیں اور کہتے  ہیں کہ صبح کا یہ ناشتہ وہ بنی گالہ میں عمران خان کے ساتھ کریں گے۔

    ایک اور نمائندے نے بتایا کہ یہاں سے پانچ سے چھ کنٹینر ہٹائے گئے ہیں جنہیں کرین سے ہٹایا گیا جب کہ شاول سے مٹی ایک طرف کی گئی۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس کے فائر کردہ سیکڑوں شیل میڈیا کو دکھائے۔

    برہان انٹرچینج پر موجود نمائندہ اے آر وائی لئیق الرحمان نے بتایا تھا کہ برہان انٹر چینج کارکنوں کی اگلی رکاوٹ ہے، کنٹینر اس طرح لگائے گئے ہیں کہ انہیں ہٹانے میں دقت پیش آئے گی ، قافلہ جب برہان انٹرچینج پہنچے گا تو انہیں بڑی مشکلات کا سامنا ہوگا، یہاں شدید تاریکی ہے، لائٹوں کا بھی انتظام نہیں، تقریبا ایسی ہی صورتحال ہے جو ہارون آباد پل پرتھی۔

  • پاکستان تحریک انصاف کی احتساب ریلی اٹک کی جانب رواں دواں

    پاکستان تحریک انصاف کی احتساب ریلی اٹک کی جانب رواں دواں

    اٹک : پاکستان تحریک انصاف کی ریلی اٹک کی جانب رواں دواں ہے جس میں عمران خان بدستور اس بات پر قائم ہیں کہ تحریک احتساب نواز شریف کے احتساب تک جاری رہے گی۔

    احتساب ریلی کی قیادت عمران خان کر رہے ہیں، ریلی میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے ہمراہ سینئر رہنما شاہ محمود قریشی ، وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اوردیگر مرکزی رہنما بھی موجود ہیں۔


    Street protests to continue until PM is held… by arynews

    اطلاعات کے مطابق ریلی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے، کارکنوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے جنہوں نے پارٹی پرچم اور قومی پرچم بلند کیے ہوئے ہیں۔

    ریلی میں کارکنوں کا جوش دیدنی ہے، ایک کارکن تو ملنگ بابا بن کر آگیا۔ سبز چوغہ پہنے گلے میں مصنوعی پھولوں کا ہار ڈالے کارکن خوشی سے نہال تھا، تحریک انصاف کی احتساب ریلی میں کارکنوں کا لہو گرمانے کے لیے ڈھول بھی جم کر بجایا گیا کارکنوں نے بھنگڑے بھی ڈالے۔

    اس موقع پر کارکنان سیفلیاں بھی بناتے رہے اور گاڑیوں کی چھت پر کھڑے ہوکر فتح کا نشان بناتے رہے۔

    ریلی میں ٹرک، وین اور کاریں تو تھیں ہی ساتھ ہی ساتھ چنگچیاں بھی بڑی تعداد میں ریلی کا حصہ بنی رہیں، ریلی کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اہلکار بھی متحرک نظر آئے۔

    اطلاعات کے مطابق ریلی کو نوشہرہ دو بجے پہنچنا تھا تاہم ریلی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نوشہرہ میں بھی ان کا انتظار کررہی ہے۔

    دریں اثنا عمران خان کے کنٹینر کے متعلق اطلاعات ہیں کہ یہ وہ ہی کنٹینر ہے جس میں سابقہ دھرنے کے دوران چار ماہ کا طویل ترین دھرنا دیا گیا۔

    آزادی کنٹینر کے نام سے عمران خان نے اس میں وقت گزارا تھا اب اس کنٹینر کو دوبارہ نئے تحریک میں لایا گیا ہے۔

     

  • عالمی طاقتیں پاکستان کے ٹکڑے کرنا چاہتی ہیں، حافظ محمد سعید

    عالمی طاقتیں پاکستان کے ٹکڑے کرنا چاہتی ہیں، حافظ محمد سعید

    اٹک : سربراہ جماعت الدعوة حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان کے ٹکڑے کرنا چاہتی ہیں۔ امریکی صدر کے پاکستان پر ڈرون حملوں کے بیان کے بعد پاکستانی حکومت کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہو گا۔

    یہ بات انہوں نے اٹک شہر میں یوم تکبیر کے موقع پر نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ سیاستدان قومی یکجہتی پیدا نہیں کرسکے۔

    عوام کو حوصلہ دے کر مایوسی سے نکالنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور جلد بھارت کے تسلط سے آزا د ہوگا۔ ایٹمی پاکستان عالم اسلام کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

    پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں پر سیاستدان حقائق سے واقف نہیں یا احساس سےعاری ہیں۔ پاکستانی حکمرانوں کی آنکھوں پر مفادات کی پٹی بندھی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نائن الیون کی ذمہ داری سعودی عرب پر ڈال کراسے دہشت گرد ملک قرار دے گا۔ پاکستا ن اور سعودی عرب عالم اسلام کو اکٹھا کرنے میں کردار ادا کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملا اختر منصور کو ایران میں کیوں نہ مارا گیا پاکستان میں کیو ں مارا گیا۔ بلوچستان میں ڈرون حملہ ملکی خود مختاری کے خلاف سازش ہے۔ اس جرات کے بعد امریکی سفیر کو پاکستان سے نکال دینا چاہئے۔

     

  • اٹک سے خوبروخاتون اسمگلرسمیت چارافغان باشندے گرفتار

    اٹک سے خوبروخاتون اسمگلرسمیت چارافغان باشندے گرفتار

    اٹک : تھانہ سٹی پولیس کی مختلف کاررائیوں کے دوران ایک خاتون اسمگلر جبکہ چار افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس ڈی پی او زاہد نواز کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کی خصوصی مہم کے دوران بین الا قوامی ڈرگ مافیا کی خوبرو لیڈی سلیمہ بی بی سکنہ چارسدہ کو گرفتار کیا گیا.

    خاتون اسمگلرکے قبضے سے کروڑوں مالیت کی تین کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس بر آمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھجوادیا۔

    تھانہ سٹی پولیس کی ایک اور کارروائی میں اٹک شہر میں غیر قانونی طو ر پر مقیم دو غیر ملکی افغان خاندانوں جن میں دو مرد اور دوخواتین شامل ہیں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھجوا دیا گیا ہے۔

    ملزمان طویل عرصہ سے اٹک میں رہائش پذیر تھے اور ان کے پاس رہائش کے لیے کوئی قانونی دستاویز موجود نہیں تھی۔

  • سعودی عرب کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے، افتخارمحمد چوہدری

    سعودی عرب کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے، افتخارمحمد چوہدری

    اٹک : سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے سندھ میں رینجرکو ملنے والے اختیارات کو درست قراردیا ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجر کو جو اختیارات دئیے گئے ہیں وہ درست ہیں۔

    سندھ حکومت بھی اس معاملے پر قائل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پر اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں اٹھائے گئے مسائل درست ہیں جسے حکومتی نمائندے نے بھی تسلیم کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ دہشت گردی واقعہ پر ابھی بات نہیں کرنی چاہئیے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔

    سابق چیف جسٹس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لاہور آمد کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں فوجی عدالتوں کو درست قرار دیا۔

    افتخار چوہدری نے سعودی عرب کی حفاظت کو مذہبی فریضہ قرار دیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ایران سعودی کشیدگی میں ثالثی کرادر ادا کرے۔

  • پاک فوج پر تنقید : الطاف حسین ودیگر کیخلاف ایک اورمقدمہ درج

    پاک فوج پر تنقید : الطاف حسین ودیگر کیخلاف ایک اورمقدمہ درج

    اٹک : افواج پاکستان کے خلاف شر انگیز تقاریر کرنے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت پانچ افراد کے خلاف اٹک کے تھانہ صدرمیں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    مقدمے میں رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کو بھی نامز د کیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف اٹک کے سابقہ ضلعی صدر احمد نواز ملک کی جانب سے روا ں سال بائیس اپریل کو تھانہ صدر میں الطاف حسین کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

    مقدمہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ22-اے کے تحت مدعی احمد نواز کی درخواست پرپانچ ماہ بعد ایڈیشنل سیشن جج اٹک راجہ قمر زمان نے مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کیا ۔

    مقدمہ زیر دفعہ 153اے ت پ کے تحت درج کیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم اختر، ڈاکٹر فاروق ستار ،حیدر عباس رضوی اور قمر منصور کو مقدمہ میں ٹیلی فون کی سہولت فراہم کرنے پر ملزم نامزد کیا گیاہے۔