Tag: اٹھارہ افراد گرفتار

  • اٹلی دہشتگردی: گرفتار8پاکستانیوں کاسراغ مل گیا

    اٹلی دہشتگردی: گرفتار8پاکستانیوں کاسراغ مل گیا

    اسلام آباد: دہشتگردی کےالزام میں گرفتارآٹھ پاکستانیوں کاتعلق صوابی سےہے، مقامی ایم پی اے عبدالکریم کاکہناہےیہ لوگ بے قصور ہیں شک کی بنیاد پرگرفتار کیاگیا۔

     اٹلی میں دہشتگردی کےالزام میں گرفتارپاکستانیوں کا کیس نیا رخ اختیارکرگیا، آر وائی نیوز نےکھوج لگایااورگرفتارافراد کی پاکستان میں رہائش گاہ کاسراغ لگالیا۔

    آٹھ گرفتارافراد کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی سے ہے، صوابی سےرکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم کا کہناہےکہ اٹلی میں گرفتارافراد بےگناہ ہیں وفاقی حکومت انھیں رہاکرائے، گرفتار امتیازکےبھانجے کا نام اسامہ ہےاسےصرف اس بنا پر پکڑا گیا کہ وہ ٹیلی فون پراسکی طبعیت پوچھتا تھا۔

    ذرائع کاکہناہےکہ صوبائی حکومت نےصورتحال کاجائزہ لینےکیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دےدی ہے۔

      حال ہی میں اطالوی پولیس نے اٹھارہ پاکستانیوں کی گرفتاری ظاہرکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ افراد اکتوبردوہزارنوکے پشاورمینا بازار دھماکےمیں ملوث ہیں، پولیس نے گرفتار پاکستانیوں پر ویٹی کن سٹی پرحملےکی منصوبہ بندی کابھی الزام لگایا ہے۔

  • اٹلی : القاعدہ سے تعلق کے الزام میں اٹھارہ افراد گرفتار

    اٹلی : القاعدہ سے تعلق کے الزام میں اٹھارہ افراد گرفتار

    روم : اٹلی میں اٹھارہ افراد کو القاعدہ کے ساتھ رابطہ رکھنے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار افراد میں پشاور مینا بازار حملے کے بعض ملزمان بھی شامل ہیں۔

    اطالوی حکام کے مطابق زیادہ تر گرفتاریاں سارڈینیا کے علاقے سے ہوئیں جہاں ان مشتبہ افراد نے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بنایا ہوا تھا۔گرفتار شدگان میں القاعدہ کے مقتول رہنما اسامہ بن لادن کے دو سابق گارڈ بھی شامل ہیں۔

    جبکہ کچھ گرفتار افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اکتوبر2009میں پشاور مینا بازار حملے میں ملوث تھے۔اطالوی حکام نے اس آپریشن کو سیکورٹی ایجنسیوں کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔