Tag: اٹھارہ اکتوبر

  • سسٹم خرابی کی باتیں کرنیوالے پہلے اپنا صوبہ ٹھیک کریں،اویس مظفر

    سسٹم خرابی کی باتیں کرنیوالے پہلے اپنا صوبہ ٹھیک کریں،اویس مظفر

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اویس مظفر نے کہا ہے کہ کچھ بوڑھے نوجوان ہمارے لیڈر پر تنقید کررہے ہیں میں ان کو کہتا ہوں کہ اٹھارہ اکتوبر کو جب بی بی کے قافلے پرحملہ ہوا تو تم نے کہا تھا کہ یہ زندہ لاشیں ہیں، اس سے تمہاری سوچ کا اندازہ ہوتا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ میں جلسے کے شراکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر جب دھماکہ ہوا تو جیالے ان کی حفاظت کیلئے ان کی طرف لپکے لیکن جب تمہارے جلسے میں کوئی پٹاخہ بھی چلتا  ہے تو تمہارے کار کنان غائب ہوجاتے ہیں۔

    میں کہتا ہوں اے بوڑھے نوجوان پہلے پی پی جیسے جیالے تو پیدا کرکے دکھاؤ۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کی خرابی کی باتیں کرنے والے پہلے اپنا صوبہ تو ٹھیک کرلو۔

    اویس مظفر نے کہا کہ جب الیکشن کے سوا مہینے کے بعد کے پی کے میں ضمنی الیکشن ہوا تو اے این پی جیت گئی ، میں پوچھتا ہوں کہ اے این پی نے سوا مہینے میں ایسا کیا کردیا تھا کہ تم کو شکست ہو گئی،ان کا کہنا تھا کہ بوڑھے نوجوان کو ہمارے لیڈر کا فوبیا خواب میں بھی ہوتا ہے۔

  • اٹھارہ اکتوبر کےجلسے میں خود کش حملے کا خطرہ

    اٹھارہ اکتوبر کےجلسے میں خود کش حملے کا خطرہ

    کراچی: پیپلز پارٹی کے اٹھارہ اکتوبر کو ہو نے والے جلسے میں خود کش حملے کا خطرہ ہے،اس حوالے سے محکمہ داخلہ نےمراسلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری پر خود کش حملے کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔

    محکمہ داخلہ کےمراسلےمیں کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور شہر میں داخل ہو چکا ہے جو پیپلز پارٹی کے جلسے میں بلاول بھٹو کو نشانہ بنانے کی کوشش کر ےگا،محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں وارننگ لیٹر بھی جاری کیاہےجس کے بعد جلسے کے سیکیورٹی پلان میں تبدیلی کردی گئی ۔

    نئےپلان کے مطابق اٹھارہ اکتوبرکو مزار قائد پرجلسے میں آنےوالی گاڑیاں جلسہ گاہ سے دو کلو میٹر دور پارک کی جائیں گی جبکہ بلاول بھٹو کی آمد کو بھی خفیہ رکھا جا ئےگا۔

  • پیپلزپارٹی اٹھارہ اکتوبرکو مزارقائد پرجلسہ کریگی

    پیپلزپارٹی اٹھارہ اکتوبرکو مزارقائد پرجلسہ کریگی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اٹھارہ اکتوبر کو مزار قائد پرطاقت کا مظاہرہ کریگی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے پیٹرن انچیف بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداران کو ہدایت کی کہ کارکنان کی شکایات کو دورکیا جائے اورجو عہدیدارپارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتے وہ کسی اور کو موقع دیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب پارٹی میں کارکنان کو پہلے کی طرح عزت دی جائے گی۔انہوں نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ پارٹی کو متحرک اور منظم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔