Tag: اپریل

  • اپریل میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ نے گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا

    اپریل میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ نے گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا

    کراچی: اپریل کے مہینے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فرووخت ڈھائی ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

    آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعدادوشمار جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق اپریل کے دوران مقامی سیمنٹ کی فروخت 2.516 ملین ٹن رہی، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں 2.337 ملین ٹن کے مقابلے میں فروخت 7.64 فیصد زائد ہے۔

    سیمنٹ کی برآمدات میں 34.56 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 13.24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ سیمنٹ کی مجموعی فروخت 37.336 ملین ٹن رہی۔

    خیال رہے کہ سیمنٹ سیکٹر سے سیلز ٹیکس کی وصولی کا نیا نظام نافذ کیا گیا ہے، کم از کم ریٹیل قیمت کا اطلاق یکم مئی 2025 سے ہوگا۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیمنٹ سیکٹر سے سیلزٹیکس کی وصولی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں سیلز ٹیکس وصولی کے لیے سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیمنٹ کی کم ازکم ریٹیل قیمت ادارہ شماریات کی قومی اوسط قیمت کے مطابق ہوگی، ایف بی آر نے کہا کہ قیمت ہر ماہ کی یکم اور 16 تاریخ سے پہلے جاری ہفتہ وار رپورٹ کی اوسط قیمت کے مطابق ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/new-cement-rates-in-pakistan-april-2025/

  • روسی حملوں میں اپریل سے اب تک 790 شہری ہلاک ہو چکے ہیں، شامی آبزرویٹری

    روسی حملوں میں اپریل سے اب تک 790 شہری ہلاک ہو چکے ہیں، شامی آبزرویٹری

    لندن :سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہاہے کہ ادلب میں روسی حملوں کی وجہ سے اپریل کے اواخر سے اب تک سات سو نوے شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں قائم کی گئی سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے اعداد و شمار میںبتایاگیاکہ ادلب میں روسی حملوں کی وجہ سے اپریل کے اواخر سے اب تک سات سو نوے شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

    برطانیہ میں قائم اس ادارے نے مزید بتایا کہ اس مدت کے دوران ہونے والی لڑائی میں دو ہزار فائٹر بھی مارے جا چکے ہیں، جن میں سے نو سو کے قریب شامی فورسز کے اہلکار تھے۔

    بیان کے مطابق 2011میں شروع ہونے والے شامی تنازعے کے نتیجے میں اب تک کم ازکم تین لاکھ ستر ہزار افراد ہلاک جبکہ کئی لاکھ اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔

    عالمی برادری کی کوشش ہے کہ اس لڑائی کو روکنے کی خاطر پرامن راستہ تلاش کیا جائے, اقوام متحدہ کی طرف سے ایسی ہی کئی کوششوں کے باوجود یہ تنازعہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔

  • اپریل میں ترسیلاتِ زر 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئیں

    اپریل میں ترسیلاتِ زر 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئیں

    کراچی: گزشتہ ماہ اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلاتِ زر چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ترسیلات زر میں 8.4 صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ اپریل میں بھجوائی جانے والی ترسیلات 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئیں۔

    حکومتی پالیسوں اور ملکی قیادت پر سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    اپریل میں 1 ارب 78 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 17 ارب 88 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 16 ارب 48 کروڑ ڈالر تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بیرون ملک سے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ

    اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب، دوسرے نمبر پر یو اے ای، تیسرے نمبر پر امریکا اور چوتھے نمبر برطانیہ سے آئیں۔

    ماہرین کے مطابق رمضان اور عید کے باعث ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اپریل 2019 میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلاتِ زر مجموعی طور پر 205.43 ملین ڈالر رہیں جب کہ اپریل 2018 میں ان ملکوں سے 192.72 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

  • اپریل کا مہینا شہر قائد کے باسیوں پر بھاری گزر گیا، 40 افراد قتل، ہزاروں موٹر سائیکلیں چوری

    اپریل کا مہینا شہر قائد کے باسیوں پر بھاری گزر گیا، 40 افراد قتل، ہزاروں موٹر سائیکلیں چوری

    کراچی: ماہ اپریل شہر قائد کے باسیوں پر بھاری گزر گیا، مختلف واقعات میں 40 افراد کو قتل کر دیا گیا جب کہ ہزاروں موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپریل میں شہر قائد کے باسی جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں کیسے لٹے، سی پی ایل سی نے ماہانہ کرائم ڈیٹا رپورٹ جاری کر دی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران بھتہ خوری کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے، اور مختلف واقعات میں 40 افراد قتل کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 132 گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں، جب کہ 2446 موٹر سائکلیں بھی چوری اور چھینی گئیں۔

    کراچی کے شہری راہ چلتے موبائل فونز سے محرومی کا سلسلہ بھی عروج پر رہا، اسٹریٹ کرائمز میں کمی کے دعوے ہوا ہو گئے، رپورٹ کے مطابق 30 دن میں 3599 شہری موبائل فونز سے محروم کیے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، تین ماہ میں 95 افراد قتل

    خیال رہے کہ تواتر سے یہ کہا جا رہا ہے کہ کراچی میں جرائم کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے، اپریل ہی میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ پر کہا تھا کہ کراچی میں صورت حال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔

    14 اپریل کو سی پی ایل سی کی رپورٹ تھی کہ تین ماہ میں کراچی میں 95 افراد قتل کیے گئے اور جرائم کی وارداتوں کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    گزشتہ ماہ ہزاروں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری کرنے والے مختلف گروہوں کو بھی گرفتار کیا گیا لیکن وارداتوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔

    12 اپریل کو آئی جی سندھ نے خبردار کیا کہ شہر کے 77 مقامات کے لیے دہشت گردی کے تھریٹ الرٹس موجود ہیں۔

  • اپریل میں مہنگائی میں اضافے کی شرح چار فیصد سے زائد رہی

    اپریل میں مہنگائی میں اضافے کی شرح چار فیصد سے زائد رہی

    حکومتی دعوووں دھرے کے دھرے رہ گئے اپریل میں مہنگائی میں اضافے کی شرح چار فیصد سے زائد رہی۔

    اپریل میں بھی مہنگائی کا جن بےقابورہا،مارچ دوہزارسولہ کےاختتام پرتین اعشاریہ نو فیصد شرح مہنگائی کےبعد اشیائےضروریہ کی قیمتیں بدستور بڑھتی ہی گئیں۔

    اپریل میں شرح چاراعشاریہ ایک سات فیصد کو چھوگئی،جوکہ سولہ ماہ ی بلند ترین سطح ہے، دال ہویامرغی قیمتوں کوپرلگ گئے،چندروزقبل چنے کی دال کی قیمت میں تینتیس روپے جبکہ سفید چناچالیس روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا تھا۔

    مرغی کافی کلو گوشت تین سو بیس روپےمیں بھی دستیاب نہیں تھا، اعداد و شمارکے مطابق اپریل میں دال چناکی قیمت میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا۔

    حکومت یومیہ بنیادوں پرسب سستاہونے کے دعوے تو بھرپور کررہی ہے لیکن نیوزایٹ سکس کا سوال ہےحکومت اپنے اعلانات پرعملد رآمد کرانے میں ناکام کیوں ہے؟۔

  • مصطفیٰ کمال کا اپریل کے دوسرے ہفتے میں جلسہ عام کا اعلان

    مصطفیٰ کمال کا اپریل کے دوسرے ہفتے میں جلسہ عام کا اعلان

    کراچی: سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے اپریل کے دوسرے ہفتے میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا۔

    سابق سٹی ناظم نے گلشن حدید سے آئی ریلی کے شرکا سے خطاب۔ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دلوں کو جوڑنے آئے ہیں کل تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    مصطفی کمال نے اپریل کے دوسرے ہفتے کراچی میں جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا انہوں کہا کہ جلسہ کتنا بڑا ہوگا یہ ابھی نہیں بتا سکتا لیکن یہ جلسہ پاکستان کی سیاست کا تعین کرے گا سب تیار کرلیں۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم نے اپنے زیرحراست کارکنان کوقبول کرناشروع کردیا ہے، جو لوگ جرائم میں ملوث ہیں ان سے جرائم کس نے کرائےنوجوان پیدائشی دہشتگرداورٹارگٹ کلرنہیں۔،

    ان کا کہنا تھا کہ کارکنان کے برین واش کرکے دہشتگرد بنایا گیا، کچھ لاپتہ کارکنان کے اہلخانہ ہمارے پاس بھی آئے ہیں، جرائم میں پڑنے والوں کو واپسی کاراستہ دینا ہوگا،ایساراستہ تلاش کرناہوگاجس سےان لوگوں کوباعزت شہری بنائیں۔

    فاروق ستار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستارمعصوم آدمی ہیں،ان کی باتوں کاجواب نہیں دوں گا، فاروق ستاربھائی کودونوں ہاتھوں سےسلام ہے۔

    سابق سٹی ناظم نے کہا کہ پورےپاکستان سےلوگ ہم سےرابطہ کررہےہیں،لوگ ٹولیوں کی صورت میں ہمارے پاس آرہے ہیں، عوام نےہمارے کندھوں پرنئی ذمہ داریاں ڈال دی ہیں، ہم پراعتماد کرنے والے تمام پاکستانیوں کا شکریہ ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    اسلام آباد : عالمی منڈیوں میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی تیل مصنوعات ڈھائی سےساڑھے چار روپے فی لیٹر تک سستی ہونےکا امکان ہے۔

    اُوگرا ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے جس کی وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی گرتی قیمتیں ہیں۔

    اُوگرا ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 2روپے45 پیسےفی لیٹرکمی کا امکان ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت3روپے 10 پیسےفی لیٹرکم کی جاسکتی ہے۔

    اسی طرح مٹی کےتیل 3 روپے ،،ہائی اوکٹین 4 روپے50 پیسےاور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2روپے77پیسےفی لیٹر سستا کئےجانےکا امکان ہے۔

  • بین الاقوامی تجارتی نمائش آئندہ سال اپریل میں ہوگی

    بین الاقوامی تجارتی نمائش آئندہ سال اپریل میں ہوگی

    اسلام آباد: کھلونے اور کھیلوں کا سامان ، اسٹیشنری اور ڈیکوریشن کے سامان سے متعلقہ مصنوعات کی بین الاقوامی تجارتی نمائش ”ہانگ کانگ گفٹس اور پریمیئم نمائش “ اپریل 2015ءکے آخر میں منعقد ہو گی۔

    پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کا ایک وفد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی ) کے زیر اہتمام 27تا30اپریل 2015ءتک منعقد ہونے والی اس چار روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرک کریں گے۔

    نمائش میں کھلونے اور کھیلوں کا سامان ، سٹیشنری ویلپر، ڈیکوریشن ، فیشن جیولری اور گفٹس آئیٹم تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں اور اپنی مصنوعات کی نمائش کے ذریعے عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات بھی طے کر سکیں گے ، جس سے ملکی برآمدات کو بڑھانے میں نمایاں مدد ملے گی