Tag: اپریل فول

  • اپریل فول منانے والا نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

    اپریل فول منانے والا نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

    بھارت میں اپریل فول پر دوست کے ساتھ مذاق کے باعث نوجوان اپنی زندگی سے محروم ہوگیا، افسوسناک واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 11ویں جماعت کے طالب علم ابھیشیک نے اپنے دوست کو ویڈیو کال کی اور اسٹول پر کھڑے ہونے کے بعد گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرنے کی اداکاری کرنے لگا۔

    تاہم لڑکے کو یہ اداکاری کرنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو کال کے دوران اسٹول اپنی جگہ سے ہل کر پیروں کے نیچے سے نکل گیا اور گلے میں رسی کا پھندا لگتے ہی نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    ویڈیو کے دوران جیسے ہی نوجوان کا اسٹول سلپ ہوا تو دوست نے اہلِ خانہ کو مدد کیلیے فوراً کال کی، اسے اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی مگر نوجوان راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    ڈرینج کیلئے کھودا گیا گڑھا بزرگ روزہ دار کی جان لے گیا

    پولیس نے مذکورہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • ہوشیار خبردار !! آج آپ کو بے وقوف بنایا جاسکتا ہے، لیکن کیسے؟

    ہوشیار خبردار !! آج آپ کو بے وقوف بنایا جاسکتا ہے، لیکن کیسے؟

    ہمارے معاشرے میں بے شمار ایسی غیراخلاقی وبائیں اور غلط رسمیں ہیں جو مغرب کی "تہذیب یافتہ” کہلائی جانے والی قوموں کی ہیں، اسی قسم کی خرافات اور خلاف ِمروت اور خلاف تہذیب جاہلیت کی ایک چیز اپریل فول بھی ہے۔

    ہماری جدید نسل بھی خاص طور پر تعلیم یافتہ طبقہ اسے نہایت اہتمام اور گرم جوشی سے مناتا ہے اور اپنے اس فعل کو آزاد ذہن کی سرگرمی خیال کرتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ مغرب خصوصاً اہل یورپ افراد معاشرہ کے ساتھ عملی مذاق اور دوسروں کوبے وقوف بنانے کی غرض سے ایک مخصوص دن میں یہ تہوار مناتے ہیں۔

    ہمارے پیارے نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے کہ ،، منافق کی تین نشانیاں ہیں، بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے ،وعدہ کرتا ہے تو خلاف ورزی کرتا ہے،اور جب امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت کرتاہے۔،، ایک حدیث میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ انسان کے جھوٹا ہونے کیلئے یہ ہی کافی کہ وہ ہر سنی سنائی بات کو بغیر تحقیق کیے آگے بیان کردے۔۔ لہٰذا اپریل فول منانے سے اجتناب کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی بات بغیر تحقیق کے آگے نہ بڑھائیں۔

    انسائیکلو پیڈیاانٹرنیشنل کے مطابق مغربی ممالک میں یہ دن نہ صرف قومی و ملی تہوار تصور کیا جاتا ہے بلکہ اہل خانہ و اہل معاشرہ کے ساتھ جھوٹ گھڑنے کو عین عبادت خیال کیا جاتا ہے۔ یہ فول و فضو ل رسم اب مسلم معاشرے کا بھی حصہ سمجھا جانے لگا ہے جبکہ حقیقت بھی یہ ہے کہ یہ تہوار صرف مذاق نہیں بلکہ مسلمانوں پرعیسائیوں کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی خوشی میں شرکت اور اسلامی مذہبی قدروں کے ساتھ عملی مذاق ہے۔

    اپریل فول کی تاریخی حقیقت یہ ہے کہ اسپین میں مسلمانوں کے زوال کے بعد مسلمانوں پر بے انتہا ظلم و ستم ڈھائے گئے ان کا قتل عام کیا گیا ان کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو توڑا گیا اور مسلمانوں کو زبردستی اپنا مذہب چھوڑنے پر مجبور کیا گیا اور انکار پر مسلمانوں کو بے دخل کرکے ان کا بے دردی سے قتل عام کردیا گیا۔

    خلاصہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے لیے اپریل فول یا اس سے مشابہت رکھنے والے کسی بھی غیر اسلامی اور غیر شرعی تہواراورمشرکانہ رسوم کا منانا سراسر غلط ہے اور یہود و نصاری کی مشابہت اختیار کرنے کے مترادف ہے۔

    ہوسکتا ہے آج کے دن کوئی فون کرکے کہانی گھڑ کے آپ کو بیوقوف بنائے گا پھر مذاق اڑائے گا، لہٰذا اگر آپ بیوقوف بننا نہیں چاہتے تو خبردار رہیں، کوئی غیرمعمولی بات کہے توپہلے سوچیں، سمجھیں پھر یقین کریں۔

  • امریکی خاتون اول نے اپریل فول پر صحافیوں کو بیوقوف بنا دیا

    امریکی خاتون اول نے اپریل فول پر صحافیوں کو بیوقوف بنا دیا

    واشنگٹن: امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے اپریل فول مناتے ہوئے صحافیوں کو بیوقوف بنا دیا، ایئر فورس ون کے طیارے میں خاتون اول ایئر ہوسٹس بن گئیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ اور خاتون اول جل بائیڈن نے طیارے میں ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو اپریل فول بنا دیا۔

    امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے ایئر فورس ون میں ایئر ہوسٹس کا یونیفارم زیب تن کر لیا اور سر پر وگ لگا لی جس سے کوئی بھی انہیں پہچان نہ سکا۔

    خاتون اول نے اسی حلیے میں صحافیوں کو کھانا بھی پیش کیا تاہم وہ انہیں پہچاننے سے قاصر رہے۔

    بعد ازاں جل بائیڈن نے اپنے چہرے سے فیس ماسک ہٹا کر سب کو کہا اپریل فول جس کے بعد طیارہ قہقہوں سے گونج ٹھا۔

    اس سے قبل امریکی خاتون اول اپنی کتاب میں اس بات کا تذکرہ کرچکی ہیں کہ وہ لوگوں سے پرینک یا مذاق کر کے لطف اندوز ہوتی ہیں۔

  • کرکٹ میں تبدیلیاں یا مذاق؟ آئی سی سی کے اعلان نے سنسنی پھیلادی

    کرکٹ میں تبدیلیاں یا مذاق؟ آئی سی سی کے اعلان نے سنسنی پھیلادی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹویٹر پر آج صبح کرکٹ میں تبدیلی کے حوالے سے باتیں کیں تو تبصروں کا ایک طوفان برپا ہوگیا، مگر پھر صارفین کو خیال آیا کہ آج تو یکم اپریل ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق آئی سی سی نے اپریل فول بناتے ہوئے ٹویٹر پرلکھا کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچز کے دوران اب آپ نیکر میں کھیلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں، اب کرکٹ میں ٹاس نہیں ہوگا بلکہ ٹویٹر کے صارفین فیصلہ کریں گے کہ کون سی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔

    ان اعلانات کے ساتھ آئی سی سی نے ہیش ٹیگ ’کرکٹ ناٹ ایز یو نو‘ کا استعمال بھی کیا، جس کا مطلب ہے جیسی کرکٹ آپ جانتے ہیں ویسی نہیں۔

    اپنے پہلے ٹویٹ میں آئی سی سی نے لکھا کہ وہ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل کچھ تبدیلیاں لارہا ہے جس میں نوجوان نسل کے لیے کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق اب کھلاڑیوں کی جرسی پر نہ صرف نمبرز ہوں گے بلکہ ان کے انسٹاگرام ہینڈلز بھی ہوں گے۔

    آئی سی سی نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل مزید تبدیلیوں میں سکے اچھالنے کی جگہ ٹویٹر پول ہوں گے جس میں کرکٹ کے مداحوں کو گھر بیٹھے یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اس میں شریک ہوکر یہ فیصلہ کریں کہ کون سی ٹیم بولنگ کرے گی اور کون سی بیٹنگ۔

    اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ ناظرین کو کرکٹ سے مزید قریب لانے کے لیے کمنٹیٹرز کو میدان میں سلپ کے پیچھے کھڑا کیا جاسکتا ہے۔

    کچھ صارفین نے آئی سی سی کو مشورے دئیے تاہم ایک صارف نے لکھا کہ ’آئی سی سی آج ترنگ میں ہے، اپریل فول پر اپریل فول بنا رہی ہے۔‘