Tag: اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ

  • ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘: حکومت نے بجلی صارفین کیلیے بڑی سہولت متعارف کروا دی

    ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘: حکومت نے بجلی صارفین کیلیے بڑی سہولت متعارف کروا دی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام  اٹھاتے ہوئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرا دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے "اپنا میٹراپنی ریڈنگ” ایپ لانچ کردی، افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا یہ ایپ سلسلہ وارانقلابی ریفارمز کا حصہ ہے، بجلی کی سالانہ پانچ سوارب کی چوری بڑا چیلنج ہے،  سولرائزیشن کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلیے وزارت بجلی اور ٹاسک فورس نے آئی پی پیز سے بات کی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا اصل فائدہ عام صارف کو ہے، یہ ایک انقلابی تبدیلی ہے جس کا فائدہ ہر گھر میں ہر صارف کو پہنچے گا، بشرطیکہ وزیر بجلی اسی پوری طرح مانیٹر اور سپروائز کریں۔

    وزیراعظم نے وزیر توانائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہوں گا اس ایپ کو کراچی سے لے کر پشاور تک گھر گھر اسے متعارف کرائیں اور وزیر اطلاعات کے ساتھ ملکر اس میں مزید جدت پیدا کرسکیں، وزیراعظم نے کہا کہ اس ایپلی کیشن کو 5 زبانوں میں متعارت کرایا جانا بہت بڑی قومی خدمت ہے۔

    ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ ایپ کس طرح کام کرے گا؟

    وزارتِ پاورڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ bجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کرسکیں گے اس بنیاد پر بجلی صارفین کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔ اس نظام کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر سے نمٹنا ہے۔

    حکومتی سبسڈی کے مستحق صارفین کے لئے یہ اقدام فائدہ مند ہے بجلی صارفین کے لئے 200 یونٹس اور 201 یونٹس کے فرق اور زیادہ بلنگ کی شکایات کاازالہ ہوسکے گا۔

     200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل تقریباً 2,330 روپے ہوتا ہے 201 یونٹس پر سبسڈی ختم ہونے کے باعث بل 8,104 روپے تک جا پہنچتا ہے، اس ایپ کے ذریعے یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ مستحقین بروقت ریڈنگ فراہم کر کے اپنی سبسڈی سے مستفید رہیں۔

    اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر صارف اور میٹر ریڈر دونوں ریڈنگ اپ لوڈ کریں تو کم ریڈنگ کو ترجیح دی جائے گی، ایپ کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا کہ مستحقین بروقت ریڈنگ فراہم کر کے سبسڈی سے مستفید ہوتے رہیں، صرف صارف کی فراہم کردہ ریڈنگ ہی فیڈ کی جائے گی۔

    اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ "اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” جیسے فیچرز بجلی کے نظام میں شفافیت پیدا کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/your-meter-your-reading-app/

  • اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ‘‘ بجلی صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات کم ہو سکیں گی؟

    اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ‘‘ بجلی صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات کم ہو سکیں گی؟

    پاکستان کے اکثر بجلی صارفین کو بھاری بھرکم بلوں سمیت غلط ریڈنگ کی بھی شکایات ہیں وزارت توانائی نے اس مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔

    پاکستان میں بجلی پہلے ہی خطے کے دیگر ممالک کے تناسب سے مہنگی ہے۔ اس پر غلط اور زائد ریڈنگ بل صارفین کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں۔ اکثر ایسی خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہیں کہ بجلی تقسیم کار کمپنی نے ایک کمرے کے گھر کو لاکھوں کا بل بھیج دیا۔

    وزارت توانائی نے اس مسئلے کا حل نکال لیا ہے اور اس سمت اہم قدم اٹھاتے ہوئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے نام سے ایک نئی اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    گزشتہ دنوں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا تھا کہ اوور بلنگ کی شکایات دور کرنے کے لیے صارفین کو اپنی بلنگ خود کرنے کا اختیار دیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد بلوں کے نظام میں شفافیت پیدا کرنا، اوور بلنگ جیسے دیرینہ مسئلے کا موثر حل نکالنا اور صارفین کو اس عمل میں براہ راست شریک کرنا ہے۔

    وفاقی وزیر نے اس حوالے سے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے نام سے ایک اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اسکیم کے تحت بجلی صارفین اپنے موبائل فون سے اپنے میٹر کی ریڈنگ ایپ پر بھیج سکیں گے۔

    اس سکیم کے تحت ملک بھر میں بجلی کے گھریلو صارفین کو یہ اختیار دیا جا رہا ہے کہ وہ ہر ماہ اپنے بجلی کے میٹر کی ریڈنگ خود لیں اور اسے ایک مخصوص موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنی کو ارسال کریں۔

    اس مقصد کے لیے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) نے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے جو عام اینڈرائیڈ فون پر استعمال کی جا سکے گی اور جسے اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ عام صارف بھی اسے بآسانی استعمال کر سکے۔

    صارف کو ہر ماہ مخصوص تاریخوں کے اندر اپنے میٹر کی واضح تصویر لینا ہو گی، جس میں ریڈنگ صاف دکھائی دے رہی ہو، اور اسے موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہو گا۔ یہ تصویر اور ریڈنگ متعلقہ کمپنی کے ریکارڈ سے موازنہ کی جائے گی۔ اگر صارف کی بھیجی گئی اور سابقہ ریڈنگ میں کوئی فرق یا تضاد نہ پایا گیا تو اسے قبول کر لیا جائے گا۔

    بصورتِ دیگر ادارہ میٹر ریڈر کے ذریعے اس کا جائزہ لے کر بل میں فوری طور پر درستگی کرے گا۔ اس نظام کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ صارف کی بھیجی گئی تصویر بجلی کے بل پر بھی شائع کی جائے گی تاکہ اسے یقین ہو کہ اس کی فراہم کردہ معلومات پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔