وزیراعظم شہباز شریف جو آذربائیجان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اب وہاں اپنا گھر بنانے کے ٓآرزومند ہیں یہ خواہش ظاہر بھی کر دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جنہوں نے گزشتہ دنوں آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے صدر آذربائیجان سے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق خانکندی میں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور میزبان صدر الہام علیوف کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ تینوں عالمی رہنماؤں نے چہل قدمی کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان میں اپنا گھر بنانے کی آرزو ظاہر کرتے ہوئے صدر آذربائیجان الہام علیوف سے کاراباخ میں اپنے اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے لیے گھر کی خواہش کا اظہار کیا۔