لاہور: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی تاہم پروگرام سے اب تک 51 ہزار سے زائد خاندان مستفید ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام دوست منصوبے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔
سال2025-26 کیلئے حکومت پنجاب نے 42.013 ارب روپے کی گرانٹ جاری کردی ، اس سلسلے میں پی اینڈ ڈی بورڈ نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو فنڈز کے اجرا کیلئے خط بھیج دیا۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے اب تک 51 ہزار سے زائد خاندان مستفید ہوچکے ہیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا منصوبے پر اب تک 60 ارب 50 کروڑروپے کی لاگت آچکی ہے، 6160 گھروں کی تعمیرمکمل جبکہ 45163 گھروں کی تعمیر جاری ہے۔
مزید پڑھیں : مریم نواز کی اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت
نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کرانے کا طریقہ انتہائی آسان اورآن لائن رکھا گیا ہے۔
گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی زیر صدارت “اپنی چھت اپنا گھر” منصوبے پر اہم اجلاس ہوا تھا، جس میں مریم نواز کو منصوبے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ 51 ہزار سے زائد خاندانوں کا خواب حقیقت بن گیا ہے ، جس پر مریم نواز کی اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔