Tag: اپنے ملک روانہ

  • سعودی عرب کوخطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا، وزیراعظم

    سعودی عرب کوخطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا، وزیراعظم

    اسلام آباد: نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمان کی قرارداد حکومتی پالیسی کے مطابق ہے،سعودی عرب کوخطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرےگا۔

    وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یمن کی صورتحال پر مشاورتی اجلاس کے بعد اہم پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ ہیں، اسٹریٹیجک پارٹنرزکوتنہانہیں چھوڑیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ یمن پر پاکستان کی پالیسی اصولوں پر مبنی ہے اور یہ معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کر نے کے خواہاں ہیں اور یمن میں صدر منصور ہادی کی حکومت کی بحالی چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا میں کچھ غلط خبریں چلائی جارہی ہیں، ہم سعودی بھائیوں کویقین دلاتے ہیں کہ سعودی عرب کی خود مختاری اور حرمین شریفین کو خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گا۔

  • وزیراعظم کی ہدایت، یمن سے آنے والے بھارتی شہری اپنے ملک روانہ

    وزیراعظم کی ہدایت، یمن سے آنے والے بھارتی شہری اپنے ملک روانہ

    کراچی : یمن سے کراچی آنے والے بھارتی شہریوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے بھارت بھیج دیا گیا۔

    وزیرِاعظم نوازشریف کی ہدایت پر یمن سے آنے والے بھارتی شہریوں کو اُن کے ملک روانہ کر دیا گیا، بھارتی سفارتخانے کے عملے کے اہلکار بھارتی شہریوں کی روانگی کے وقت موجود تھے۔

    گیارہ بھارتی شہریوں کو یمن میں محصور پاکستانیوں کے ہمراہ کل پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کے ذریعے یمن سے کراچی لایا گیا تھا۔

    پڑوسی ملک کے شہریوں نے دو روز قیام کیا، وزیرِاعظم نے جذبہ خیر سگالی کے تحت حکام کو ہدایت کی، جس پر خصوصی طیارہ بھارتیوں کونئی دہلی لے کرجائے گا۔

    خصوصی پرواز نئی دہلی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی، بھارتی شہریوں نے روانگی سے پہلے مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔