Tag: اپوروا مکھیجا

  • بھارتی اداکارہ اپوروا مکھیجا نے اپنی متنازع گفتگو پر معافی مانگ لی

    بھارتی اداکارہ اپوروا مکھیجا نے اپنی متنازع گفتگو پر معافی مانگ لی

    بھارتی اداکارہ اور انفلوئنسر اپوروا مکھیجا نے کامیڈیی شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ میں کی جانے والی اپنی متنازع گفتگو پر معافی مانگ لی۔

    اپوروا مکھیجا ان انفلوئنسرز میں ایک تھیں جو ‘انڈیاز گاٹ لیٹنٹ’ کی اس متنازع قسط کا حصے تھے جس کے آن ایئر ہونے کے بعد بھارت میں طوفان برپا ہوگیا تھا، اپوروا، رنویر اور سمے رائنا کو متنازع ترین گفتگو کرنے پر کافی دھمکیاں بھی ملی تھیں۔

    3 ملین سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ‘دی ریبل کڈ’ کے نام سے مشہور مکھیجا نے گزشتہ ہفتے آن لائن دھمکیوں کا سامنا کرنے کے بعد اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی تھیں۔

    بھارتی اداکارہ کو دھمکیاں ملنے پر ہانیہ عامر نے کیا پیغام دیا

    اپوروا مکھیجا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ غلط باتیں کیں لیکن اب احساس ہوا کہ وہ باتیں غلط تھیں اور مضحکہ خیز بھی نہیں تھیں، میں اس کےلیے معافی چاہتی ہوں۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ "میں نہیں جانتی کہ میں یہ بے ترتیب باتیں صرف کول لگنے کے لیے کیوں کہہ رہی تھی لیکن مجھے بہت افسوس ہے، وہ سب بالک بھی ٹھیک نہیں تھا اور مجھے شو میں ایسی احمقانہ باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔”

    خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ مہینے بھارتی یوٹیوبر و پوڈکاسٹر رنویر الہٰ آبادیہ نے بھی اپنی حرکت پر تحریری معافی مانگی تھی اور یقین دہانی کرائی تھی کہ آئندہ وہ خواتین سے متعلق گفتگو میں احترام ملحوظ خاطر رکھیں گے۔

    رنویر الہٰ آبادیہ کے ساتھ اپوروا مکھیجا بھی نیشنل کمیشن فار ویمن (این سی ڈبلیو) کے سامنے پیش ہوئی تھیں جہاں انھوں نے گھنٹوں پوچھ گچھ کے بعد تحریری معافی نامہ جمع کرایا تھا۔

    رنویر نے این سی ڈبلیو کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مستقبل میں اپنے الفاظ کے استعمال میں زیادہ محتاط رہیں گے اور کہا تھا کہ یہ پہلی اور آخری بار ہے جب ایسی غلطی ہوئی ہے اب سے میں سوچ سمجھ کر عورتوں کے حوالے سے بات کروں گا۔

    https://urdu.arynews.tv/ranveer-allahbadia-gives-written-apology/

  • بھارتی اداکارہ کو دھمکیاں ملنے پر ہانیہ عامر نے کیا پیغام دیا؟

    بھارتی اداکارہ کو دھمکیاں ملنے پر ہانیہ عامر نے کیا پیغام دیا؟

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ اپوروا مکھیجا عرف دی ریبل کڈ کو ملنے والی ریپ کی سینکڑوں دھمکیوں پر پیغام شیئر کیا ہے۔

    ہانیہ عامر نے ایک پوسٹ پر رد عمل ظاہر کیا ہے جس میں اپوروا مکھیجا عرف دی ریبل کڈ کو ملنے والی ریپ کی سینکڑوں دھمکیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

    ہانیہ نے فیشن کمنٹیٹر صوفی موتی والا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تازہ ترین پوسٹ شیئر کی جہاں انھوں نے اپوروا مکھیجا کو ملنے والی ریپ کی سینکڑوں دھمکیوں اور تیزاب گردی کی باتوں پر تبصرہ کیا جو اپوروا کو گزشتہ چند ہفتوں کے دوران موصول ہوئی ہیں۔

    پوسٹ میں، صوفی نے لکھا کہ وہ اپوروا کے ساتھ کھڑے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی خاتون ان قابل رحم تبصروں کی مستحق نہیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس طرح کے مسئلے پر اپنی تشویش کا اظہار کرنا چاہیے۔

    ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ ایسے لوگوں کے لیے جہنم میں ایک الگ جگہ ہے‘‘۔

    خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مکھیجا نے انسٹاگرام پر کافی عرصے بعد ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انھوں نے اپنے بارے میں ہونے والے سیکڑوں دھمکی آمیز تبصروں کے بارے میں بتایا ہے۔

    اپوروا مکھیجا نے اس بات کا ذکر کیا کہ فروری میں انڈیاز گاٹ لیٹنٹ تنازع کے بعد انھیں عصمت دری اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔

    انڈیاز گاٹ لیٹنٹ کا تنازع اس وقت سامنے آیا تھا جب یوٹیوبر رنویر الہبادیا نے نامناسب بات کی تھی، جس کے بعد اپوروا، رنویر الہبادیا، اور کامیڈین سمے رائنا کے خلاف کئی ایف آر درج کی گئی تھیں۔