Tag: اپوزیشن اجلاس

  • سربراہ الیکشن کمیشن کے عدم تقرر سے پیدا بحران پر غور کے لیے اپوزیشن اجلاس طلب

    سربراہ الیکشن کمیشن کے عدم تقرر سے پیدا بحران پر غور کے لیے اپوزیشن اجلاس طلب

    اسلام آباد: پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں سربراہ الیکشن کمیشن اور ارکان کے عدم تقرر سے پیدا ہونے والے بحران پر غور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس ہوگا، اجلاس اپوزیشن چیمبر میں منعقد ہوگا جس کی صدارت احسن اقبال کریں گے۔

    مریم اورنگ زیب نے کہا کہ اجلاس میں شہباز شریف کے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط پر مشاورت ہوگی، الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ارکان کے عدم تقرر سے پیدا ہونے والے بحران پر غور ہوگا، اور حکومتی غفلت اور عدم تعاون پر حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

    ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ن لیگ کی طرف سے مرتضیٰ جاوید عباسی، نثار چیمہ اور مشاہد اللہ شریک ہوں گے، راجہ پرویز اشرف اور سید خورشید شاہ پیپلز پارٹی کی نمایندگی کریں گے، پی پی سینیٹر سکندر مندھیرو بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، ایم ایم اے کی نمایندگی شاہدہ اختر علی کریں گی۔

    اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کو جلد فعال بنانے کے لیے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ دو دن قبل اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کو جلد فعال بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم فنڈنگ کیس کے باعث الیکشن کمیشن غیر فعال رکھنا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیے ہیں۔

  • قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس، حکومت پر تنقید

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس، حکومت پر تنقید

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بلایا، اپوزیشن لیڈر نے اجلاس میں کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، قومی ترقی بھی ختم ہوگئی ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی 3 گنا اور ڈالر آسمان پر پہنچ گیا ہے، نا اہل حکومت نےعام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، اپوزیشن بجٹ کو نام نہاد احتساب میں گم نہیں ہونے دے گی، عوام دشمن بجٹ کے خلاف سیاسی جماعتوں کا جمع ہونا خوش آیندہے، عوام کو اپوزیشن سے توقعات ہیں، سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اپنے نہیں پاکستان کے مفاد اور عوام کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت مخالفین کی گرفتاریوں میں مہنگائی کو چھپانا چاہتی ہے، مسئلہ نواز شریف یا آصف زرداری کی گرفتاری کا نہیں، سوال یہ ہے ملک اور قوم کس طرف جا رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ فیصلے پارلیمنٹ کرے گی یا پھر دوسرے ادارے؟

    اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بی این پی مینگل کے ارکان نے بھی شرکت کی، آغا حسن مینگل نے کہا کہ اگر 6 نکات پر اپوزیشن ان کا ساتھ دے تو وہ بھی ساتھ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی جائے، ہم اپوزیشن کے ساتھ ہوں گے۔

    خیال رہے کہ بلاول بھٹو کا مؤقف تھا کہ بجٹ تقریر سنیں گے، عوام دشمن بجٹ ہوا تو احتجاج کریں گے۔

  • اسلام آباد : پاناما لیکس کے حوالے سے اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : پاناما لیکس کے حوالے سے اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماوں کی آج ایک اور بیٹھک ہوگی،اپوزیشن کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت کو راہ فرار نہیں لینے دیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق پاناما لیکس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسلام آباد میں اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں کمیشن کے ٹی او آرز اور حکومتی ردعمل پرحکمت عملی طے کی جائے گی۔

    اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہناہے کہ احتساب سے راہ فرار وزیراعظم نواز شریف کی اپنی مرضی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر سولوفلائٹ نہیں تمام اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لےکرچلناچاہتےہیں وزیراعظم ہونےکےناطےنوازشریف کااحتساب پہلےہوناچاہئے۔

    یادرہے گذشتہ روز وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلی شہباز شریف سے ملاقات میں کہا تھا کہ پاناما کے معاملے پر کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔