Tag: اپوزیشن ارکان

  • نگران وزیراعظم : راجہ ریاض اپوزیشن ارکان سے دوبارہ مشاورت بدھ کو کریں گے

    نگران وزیراعظم : راجہ ریاض اپوزیشن ارکان سے دوبارہ مشاورت بدھ کو کریں گے

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اپوزیشن ارکان سے نگران وزیراعظم کے نام سے متعلق دوبارہ مشاورت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اپوزیشن ارکان سے دوبارہ مشاورت بدھ کو کریں گے۔

    اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نگران وزیراعظم کے نام سے متعلق مشاورت کا ایک دور کرچکے ہیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کیساتھ جماعت اسلامی اور جی ڈی اے ارکان سے بھی مشاور ت ہوگی۔

    اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بتایا کہ بدھ کو قومی اسمبلی میں ہمارے گروپ کے ارکان کے ساتھ مشاورت ہے، نگران وزیراعظم کے لئے 3 نام تجویز کروں گا۔

    راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ناموں میں ماہرمعیشت، سیاستدان اور ٹیکنوکریٹ شامل ہوں۔

  • اپوزیشن ارکان کے خاتون اول  اور فرح خان پر بے بنیاد الزامات  مسترد

    اپوزیشن ارکان کے خاتون اول اور فرح خان پر بے بنیاد الزامات مسترد

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے خاتون اول  بشریٰ بی بی اور فرح خان پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ خاتون اول اور فرح خان پربے بنیاد الزامات کو قطعی مسترد کرتا ہوں اور علیم خان، چوہدری سرور سمیت اپوزیشن ارکان کے الزامات کی تردید کرتاہوں۔

    عثمان بزدار نے بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا پنجاب میں تقرروتبادلےمیرٹ اورقواعد و ضوابط کےمطابق ہوتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کےبے تاج بادشاہوں کا ایک وطیرہ رہا ہے ، سیاسی میدان میں مات کھائیں تو حریفوں اوراداروں پر الزامات لگاتے ہیں ، سیاسی میدان میں شکست خوردہ من گھڑت الزامات لگاکرخفت نہیں چھپا سکتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الحمد للہ ایک اور انٹرنیشنل ٹیم کا ٹور آج مکمل ہوا ، پاکستان کےلیےعالمی سپورٹس ایونٹس کےدروازے کھل جائیں گے، اپنی ٹیم، پی سی بی، ضلعی انتظامیہ،پولیس اوردیگراداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

  • شہباز شریف کی گرفتاری ، اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کردیا

    شہباز شریف کی گرفتاری ، اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : اپوزیشن نے شہباز شریف کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ کل پارلیمنٹ کااستحقاق مجروح ہوا، ن لیگ اور لیڈر شپ کی کردار کشی کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن  ،جمیعت علما اسلام اور جماعت اسلامی کےارکان اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے گھرپہنچ گئے، لیگی ارکان نے اسپیکرقومی اسمبلی سے شہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج کیا۔

    ایاز صادق، راجہ ظفر الحق، مولاناعبد الغفور حیدری سمیت دیگر اپوزیشن ارکان نے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی اور تحریری مراسلہ اسد قیصر کے حوالے کیا۔

    اپوزیشن ارکان نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست کرتے ہوئے گرفتار شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

    اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ایازصادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے، اجلاس جلد سے جلد بلایا جائے، کل پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا،نیب کواستعمال کیا جارہا ہے، پرویزخٹک اورشاہ محمودقریشی سے بھی آج رابطہ کریں گے۔

    ن لیگ اور لیڈر شپ کی کردارکشی کی جارہی ہے، ایاز صادق

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو نیب نےگرفتارکیا،شہباز شریف کو بلایا صاف پانی کیس میں اور گرفتار کسی اور کیس میں کیا، ن لیگ اور لیڈر شپ کی کردارکشی کی جارہی ہے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا وفاقی وزرا کی جانب سے کہا جارہا ہے، ابھی اوربھی گرفتاریاں کی جائیں گی، چیئرمین نیب کی وزیراعظم سے ملاقات بھی عوام کے سامنے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی ہے، لیڈرآف دی اپوزیشن کا معاملہ ہے، اس لیے جلد اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ، توقع رکھتے ہیں آئندہ 2،3 دن میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔

    ایاز صادق نے کہا وفاقی وزراکےبیانات،ن لیگ کی کردارکشی کی جارہی ہے، کیا وجہ ہے جب بھی الیکشن ہوتے ہیں، اس قسم کا شب خون مارا جاتاہے، عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات کو بھی چوری کیا جارہا ہے۔

    آج جوشہبازشریف کیساتھ ہواکل کسی اورکیساتھ بھی ہوسکتا ہے، مولاناعبدالغفورحیدری

    جمیعت علما اسلام کے رہنما مولاناعبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ ادارےحکومت کےتابع ہوتےہیں، سب ادارےمل کرایک خاندان یاپارٹی کوٹارگٹ کررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت جو کررہی ہےاس کا انجام اچھا نہیں ہوگا، آج جوشہبازشریف کیساتھ ہواکل کسی اورکیساتھ بھی ہوسکتا ہے، آج جو ہورہا ہے اس کی مذمت کرتےہیں اور مزاحمت بھی کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کرلیا تھا ، وہ صاف پانی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب لاہورنے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا، آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں یہ سب سے بڑی گرفتاری ہے۔

    مزید پڑھیں :کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹرجنرل احدچیمہ اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں، کیس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

  • فواد چوہدری نے بالآخر معافی مانگ لی

    فواد چوہدری نے بالآخر معافی مانگ لی

    اسلام آباد : اپوزیشن کو خوب کھری کھری سنانے کے بعد فواد چوہدری نے بالآخر معافی مانگ لی اور کہا میرے کچھ الفاظ سے دل آزاری ہوئی، جس پرمعذرت خواہ ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات نے ایوان میں اپنے الفاظ معافی مانگتے ہوئے کہا پہلے ہاف میں کچھ بدمزگی پیدا ہوئی، میرے کچھ الفاظ سے دل آزاری ہوئی، جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔

    فواد چوہدری کی معافی کے بعد اپوزیشن ارکان واپس ایوان میں آگئے۔

    https://youtu.be/TK5bun-eHVo

    یاد رہے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں دھواں دھار خطاب میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چور ڈاکو قرار دیا اور کہا ان لوگوں نے قومی خزانے کو ایسے لوٹا جیسے ڈاکے کے پیسے کو مجرے پر لٹایا جاتا ہے، اگر وزیراعظم میری بات مانیں تو انھیں الٹا لٹکاناچاہیے۔

    مزید پڑھیں : اگر وزیراعظم میری بات مانیں تو ملک لوٹنے والوں کو الٹا لٹکانا چاہے، فواد چوہدری

    اسپیکرنے پارلیمانی آداب کاخیال رکھنےکی ہدایت کی تو وزیراطلاعات نے کہا ہمیں ناتجربہ کار کہنے والوں نے تیس برسوں میں ملک کا بیڑہ غرق کردیا، ملک لوٹنا پارلیمانی ہے لیکن ڈاکوکو ڈاکو کہنا غیرپارلیمانی ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 150لوگوں کو کرپشن پر پکڑا گیا، 75 لوگوں کو صبح ناشتے کے بعد الٹا لٹکایا جاتا تھا اور 75 کو رات کو، ہم چور کو چور کہیں تو انہیں برالگ جاتا ہے۔

    جس کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے فواد چوہدری سے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جو لفظ استعمال کیا گیا وہ گھٹیا ہے، اس قسم کی گفتگونہیں کرنی چاہیے،جب تک فواد چوہدری پارلیمنٹ سےمعافی نہیں مانگیں ہم یہاں نہیں بیٹھیں گے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا خورشیدشاہ سے جیسے بات کی ایسےنہیں کرنی چاہیے، فوادچوہدری جوبھی بات کرنا چاہیں کریں لیکن پارلیمانی آداب کاخیال رکھیں اور معاملہ آگے بڑھنے دیں۔

  • وینزویلا کی قومی اسمبلی پرمسلح افراد کا حملہ‘ متعدد افراد زخمی

    وینزویلا کی قومی اسمبلی پرمسلح افراد کا حملہ‘ متعدد افراد زخمی

    کاراکاس: وینزویلا میں مسلح افراد نے قومی اسمبلی پرحملہ کیا اور اپوزیشن ارکان سمیت متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کےمطابق وینزویلا میں حکومت کےحامی گروپ نےقومی اسمبلی کا محاصرہ کرکےبموں اوردھماکہ خیزمواد سےحملہ کیا،مسلح افراد مرکزی دروازہ توڑ کر قومی اسمبلی میں داخل ہوئے،کئی اپوزیشن اراکین نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔

    مسلح حملے کے نتیجے میں اپوزیشن ارکان اور صحافیوں سمیت ساڑھے 3سو افراد کئی گھنٹوں سے محصور ہیں، تشدد سے اپوزیشن ارکان سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئےجنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    قومی اسمبلی کی عمارت میں ہلکی نوعیت کےکئی دھماکے بھی سنے گئے،حکومت حامی گروہ کے تشدد سے 5اپوزیشن ارکان زخمی ہوئے ہیں۔


    وینزویلا میں سپریم کورٹ‘ وزارتِ داخلہ پر ہیلی کاپٹر سے حملہ


    دوسری جانب امریکہ نے وینزویلا میں قومی اسمبلی پر حکومت کے حامی گروہ کے حملے کی مذمت کی ہے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ وینزویلا میں صدرنکولس مدوروکےحامی اورمخالفین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیاتھا‘ پولیس ہیلی کاپٹر سے سپریم کورٹ پر بمباری اور وزارتِ داخلہ کی عمارت پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔

    واضح رہےکہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورونےپولیس ہیلی کاپٹر سے سپریم کورٹ پر بمباری کی کوشش دہشت گردحملہ قرار دیاتھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔