Tag: اپوزیشن جرگے

  • جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکل کر بنوائیں گے، جہانگیر ترین

    جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکل کر بنوائیں گے، جہانگیر ترین

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے اپوزیشن جرگے کی تجویز پرعدالتی کمیشن کے قیام کا معاملہ آئین پر چھوڑ دیا۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے رحمان ملک سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کی، پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن جرگے کو عدالتی کمیشن کے قیام سے متعلق خط کے جواب سمیت مختلف تجاویز دیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کے قیام کا معاملہ آئین کی شق دو اٹھارہ بٹا تین پر چھوڑ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکل کر بنوائیں گے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جو جوڈیشل کمیشن بننے جارہا ہے وہ آئین پاکستان کا تابع ہوگا۔

    انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مختلف نکات پر مزید لچک دکھائی ہے، جس سے کافی پیشرفت ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ معاملے کے حل کے لئے آج اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

  • عمران اور طاہراُلقادری دھرنے والوں کو گھر پرعید کرنے دیں، جرگہ

    عمران اور طاہراُلقادری دھرنے والوں کو گھر پرعید کرنے دیں، جرگہ

    اسلام آباد:اپوزیشن جرگے نے عمران خان اور طاہراُلقادری سے اپیل کی ہے کہ دھرنے کے شرکاء کو گھر جاکر عید کرنے کا موقع دیں۔

    جرگے کے سربراہ اور امیر جماعتِ اسلامی سراج اُلحق کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزررہا ہے۔

    اپوزیشن جرگے کے رکن رحمان ملک نے کا کہنا ہے کہ حکومت ، پی ٹی آئی اور پی اے ٹی اپنے آپ میں لچک دکھائیں، جرگے کوشیش سب کے سامنے ہے اور اُمید ہے کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

      رحمان ملک نے کہا کہ کیا ہم اپنے پاکستان کے لیے مفاہمت نہیں کر سکتے ؟ قوم کی خواہش ہے عید سے پہلے مسئلہ حل ہو جائے ، ہم جو کوششیں کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ ایک ایک قدم پیچھے ہٹنے سے کسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • انقلابی اور آزادی مارچ سے اپوزیشن جرگے کا دوسرا دور آج ہوگا

    انقلابی اور آزادی مارچ سے اپوزیشن جرگے کا دوسرا دور آج ہوگا

    اسلام آباد: اپوزیشن جرگہ سے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مذاکرات کا دوسرا دور آج چار بجے رحمان ملک کی رہائشگاہ پر دوبارہ ہوگا، تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن جرگہ نے مذاکرات جاری رکھے جانے پر اتفاق کرلیا ہے، سراج الحق کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم نےعمران خان اور طاہرالقادری سے ملاقات کی۔

    بیانات، وضاحتوں اور الزامات کے بعد بالاآخر ایک بار پھر بات مذاکراتی میز پر آگئی، اسلام آباد میں حکومت اتحادی اور حکومت مخالف محاذ کے درمیان الزام تراشیوں کا سلسلہ ایک بار مذاکرات پر آگیا ہے۔

    گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل جرگے نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی سے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں مذاکرات جاری رکھے جانے پر اتفاق ہوا، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے میڈیا کو بتایا کہ سفر جہاں رکا تھا ، وہیں سے دوبارہ شروع کیا گیا ہے، سیاسی جرگے کے رہنماﺅں نے ہمارا نقطہ نظر بہت غور سے سنا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان، طاہرالقادری کی مذاکرات پر آمادگی ان کی کمزوری نہ سمجھی جائے، رحمان ملک نے حکومت سے اپیل کی کہ تحریک انصاف اور پی اے ٹی کے گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے ۔۔

    مذاکراتی ٹیم میں رحمان ملک، لیاقت بلوچ، غازی گلاب جمال ، حاصل بزنجو اور کلثوم پروین شامل تھے۔