Tag: اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب

  • پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی پی کے رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

    اطلاعات ہیں کہ یہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور پارلیمانی اجلاسوں کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

    اجلاس میں پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، ق لیگ، اےاین پی، شیخ رشید، آفتاب شیرپاؤ شرکت کریں گے۔

    خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فیصلہ اخلاقی طور پر نواز شریف کے خلاف آیا ہے، میری نظر میں پاناما کیس کا فیصلہ بڑا واضح ہے، دو ججز نے واضح کہا کہ نواز شریف کو نااہل کیا جائے، تین ججز انکاری نہیں ہوئے اور جے آئی ٹی بنانے کا کہا۔

    جے آئی ٹی وزارت داخلہ کے ماتحت ہے، تحقیقات کیا کرے گی؟؟

    ان کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی کے افراد وزارت داخلہ یا خزانہ کے ماتحت ہیں، یہ کیا تحقیقات کریں گے؟ نوازشریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔

    سیاست میں کوئی آخری دوست یا آخری دشمن نہیں ہوتا

     تحریک انصاف کے ساتھ ہاتھ ملائیں گے؟صحافی کے اس سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں کوئی آخری دوست یا آخری دشمن نہیں ہوتا، فیصلے کا جائزہ لے کر پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی پر غور کریں گے۔

    جن اداروں کو نا اہل کہا ان ہی سے تحقیقات کا کہا جارہا ہے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عجیب بات ہے جن اداروں کو نا اہل کہا اب ان سے تحقیقات کا کہا جارہا ہے۔

  • یمن صورتحال:آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    یمن صورتحال:آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یمن کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں سےسے مشاورت کےلیے اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس میں یمن کی موجودہ صورتحال اورحکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی، ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں کی متفقہ رائے کے بعد اپوزیشن اپنی حکمت عملی وضع کرے گی۔

    اجلاس میں یمن میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس کیلئے آصف زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ شروع کردیا ہے۔