Tag: اپوزیشن جماعتوں

  • ڈھاکہ:عام انتخابات سے ایک روز قبل اپوزیشن کی48 گھنٹے کی ہڑتال

    ڈھاکہ:عام انتخابات سے ایک روز قبل اپوزیشن کی48 گھنٹے کی ہڑتال

    بنگلہ دیش میں کل ہونے والے انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا جبکہ پارٹی رہنما کی نظر بندی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    حکومت کی جانب سے اپوزیشن رہنما بیگم خالدہ ضیا کو نظر بند کیا ہے، خالدہ ضیا کی ووٹرز سے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کے بعد اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال کا نفاذ کیا گیا ہے۔

    ہڑتال کے پیش نظرکل کے انتخابات میں صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے، بنگلہ دیش میں کل ہونے والے انتخابات میں کسی نامناسب صورتحال سے نپٹنے کے لیے بیس ہزار فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔

    اہم اپوزیشن جماعت بنگہ دیش نیشنل پارٹی سمیت بیس سیاسی جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے مظاہروں اور حکام سے جھڑپوں میں ڈیڑھ سو زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
       

  • سندھ اسمبلی:اپوزیشن جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    سندھ اسمبلی:اپوزیشن جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات میں حد بندیوں اور لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس صادق بھٹی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ آبادیوں کے فرق سے بنائی گئی یونین کمیٹیوں سے جمہوری حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور یہ آئین و قانون کے ماورا ہیں۔

    عدلت میں ایم کیو ایم کی جانب سے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف بھی متفرق درخواست بھی دائر کردی گئی، بیرسٹر فروغ نسیم اور خواجہ اظہار الحسن مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان اللہ مروت نے بھی سندھ ہائی کورٹ میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف آئینی درخواست داخل کردی ہے، جس میں آرڈیننس کو آئین و قانون کی خلاف ورزی اور اسمبلیوں کی توہین قراردیا گیا ہے۔