Tag: اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس

  • ’جو کرنا ہے جلدی کیجیے‘ اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں سعد رفیق کا کسی سے فون پر رابطہ

    ’جو کرنا ہے جلدی کیجیے‘ اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں سعد رفیق کا کسی سے فون پر رابطہ

    اسلام آباد: قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کی دعوت پر اپوزیشن رہنماؤں کے خصوصی اجلاس کے دوران خواجہ سعد رفیق اہم رابطے کرتے نظر آئے۔

    تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی دعوت پر ان کے چیمبر میں اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق ٹیلی فون رابطے کرتے دکھائی دیے۔

    [bs-quote quote=”فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق نے غصے میں ہاتھ میں پکڑے کاغذ کو بھی پٹخ دیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اجلاس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، نوید قمر، جے یو آئی (ف) کے مولانا اسعد الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر خان ہوتی، مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور رانا تنویر نے شرکت کی۔

    خواجہ سعد رفیق نے چیمبر میں موجود لینڈ لائن نمبر کا استعمال کرتے ہوئے متعدد کالز کیں، سابق وفاقی وزیر ریلوے پریشانی اور تناؤ کا شکار نظر آئے۔

    ایک موقع پر فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق نے غصے میں ہاتھ میں پکڑے کاغذ کو بھی پٹخ دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن متحد ہوگئی، مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

    انھوں نے لینڈ لائن نمبر پر کسی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جو کرنا ہے جلدی کیجیے، وقت ضائع نہ کریں۔ خواجہ سعد رفیق 20 منٹ تک ٹیلی فونک رابطے کرتے رہے۔

    خیال ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔