Tag: اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ

  • اسد کھرل کی گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں، مولا بخش چانڈیو

    اسد کھرل کی گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں، مولا بخش چانڈیو

    کراچی: مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اسد کھرل کی گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں، اسد کھرل کی گرفتاری جیسی کارروائیاں سندھ بھر میں ہوتی رہتی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آر میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اسد کھرل کی گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں،اسدکھرل کوئی اتنابڑاآدمی نہیں ایک عام آدمی ہے، اس گرفتاری جیسی کارروائیاں سندھ بھرمیں ہوتی رہی ہیں۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے منظوراختیارات رینجرز کی صرف کراچی تک کارروائی ہے، دیہات میں بااثرشخص کو پکڑا جائیگا تو لوگ گھیراؤ کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی رینجرزکے اختیارات کےمعاملےپرباتیں ہوئی ہیں، ماضی میں بھی وفاق نےصوبائی معاملات میں مداخلت کی ہے، رینجرزاختیارات کے معاملے پر مشاورت جاری ہے، رینجرزاختیارات کی توسیع پرمعاملات جلد طے ہوجائیں گے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کا کریڈٹ پولیس کےعلاوہ کسی کو نہیں دیں گے۔

    خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ رینجرزکواختیارات میں قواعد کی پابندی کرنی چاہیے، ایسا تاثرنہیں ملنا چاہئے ریاست کے اندر ریاست کام کر رہی ہے۔

  • مشرقِ وسطیٰ کی جنگ خطرناک چنگاری ہوگی، سب جل جائیں گے،خورشید شاہ

    مشرقِ وسطیٰ کی جنگ خطرناک چنگاری ہوگی، سب جل جائیں گے،خورشید شاہ

    اسلام آباد:  اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کو بھڑکانے کے بجائے اپنے مسائل پر توجہ دے، یہ چنگاری سب کوجلا دے گی۔

    پیپلزپارٹی کے سینیٹر خورشید شاہ کا مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ سے متعلق کہنا تھا کہ حکومت اس جنگ کوآسان نہ سمجھے، یہ خطرناک چنگاری ثابت ہوگی، جس میں سب جل جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ اس لئے پاکستان کواس جنگ میں الجھنے کے بجائے مسلمان ممالک میں پیدا ہونے والے خلفشار کو کم کرنا چاہیئے،  ہم اندرون ملک ایک جنگ میں مبتلا ہیں کسی اور جنگ کے محتمل نہیں ہوسکتے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف جنگ کے لئے نہیں امن کے لئے نکلیں تو اب بھی ہم اُن کے ساتھ جانے کو تیار ہیں، بندکمروں میں بیٹھ کراتنے بڑے فیصلےنہیں کئے جاتے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے مسلم ممالک کیساتھ رشتہ قائم کیا، مسلم دنیا کےدرمیان اتحادقائم کرنے کے لئے آج ذوالفقار علی بھٹو جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔