Tag: اپوزیشن لیڈر سندھ

  • مجھے رات کو گن پوائنٹ پر اغوا کیا گیا، حلیم عادل شیخ کا انکشاف

    مجھے رات کو گن پوائنٹ پر اغوا کیا گیا، حلیم عادل شیخ کا انکشاف

    کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے گن پوائنٹ پر اغوا کئے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا سادہ کپڑوں والے میں دوست کے ہوٹل سے اغواکر کے لے جارہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرسندھ حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے رات کوگن پوائنٹ پر اغوا کیا گیا۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اوروزیر اعلیٰ سندھ نےسازش کی تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج چلنےسےمیری جان بچ گئی۔

    سادہ کپڑوں والے میں دوست کے ہوٹل سے اغواکر کے لے جارہے تھے، 28جون کو 5 گھنٹےتقریرکی، وہاں سے مجھے پکڑلیتے، مجھےگرفتارکر لیتے، انہوں نےخفیہ کوشش کی پتہ ہی نہیں چلتا۔

    اپوزیشن لیڈربننےسےپہلےمجھ پرکوئی کیس نہیں تھا ، اپوزیشن لیڈربننےکےبعدمجھ پر27کیس بن گئے، میرٹ کےپرجوذمہ دارہیں انکے خلاف کارروائی کی جائے۔

    خیال رہے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ گلبرگ تھانہ پہنچ گئے، حلیم عادل شیخ کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ اینٹی کرپشن سندھ کیخلاف درج ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے پولیس کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا ، جس میں کہا کہ ملوث ملزمان کوگرفتارکیاجائے، ایس ایچ اوگلبرگ، ایس ایچ او نصیرآباد کو شامل تفتیش کیا جائے۔

  • فردوس شمیم کو وفاق میں اہم ذمے داری دیے جانے کا امکان، اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟

    فردوس شمیم کو وفاق میں اہم ذمے داری دیے جانے کا امکان، اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟

    کراچی: فردوس شمیم نقوی کو وفاق میں اہم ذمے داری دیے جانے کا امکان ہے، ایسے میں پی ٹی آئی ایم پی ایز نے نیا اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ایم پی ایز نے حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے بلال غفار کو پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ فردوس شمیم نقوی 18 جنوری کو اپنے منصب سے استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرائیں گے، انھیں وفاق میں اہم ذمے داری دیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ سے اپوزیشن لیڈر کے نام پر حمایت کی درخواست کی جائے گی۔

  • سندھ حکومت نفرتوں کا جال پھیلا رہی ہے، کارکردگی کی بات نہیں کرتی: فردوس شمیم

    سندھ حکومت نفرتوں کا جال پھیلا رہی ہے، کارکردگی کی بات نہیں کرتی: فردوس شمیم

    کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نفرتوں کا جال پھیلا رہی ہے، کارکردگی بات نہیں کرتی، انھوں نے جو پیسے خود جمع کرنے تھے وہ چالیس فی صد کم ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فردوس شمیم نے صوبائی حکومت سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں نفرتوں کا جال پھیلایا جا رہا ہے، یہ کارکردگی کی بات کیوں نہیں کرتے، مراد علی شاہ کو شکایت ہے کہ وزیر اعظم نے ان سے ہاتھ نہیں ملایا، جھوٹ اتنا بولو جتنا ہضم ہو سکے۔

    فردوس شمیم نے کہا کہ دور نہیں جب میں شہر کے مسائل کے حل کے لیے ہائی کورٹ چلا جاؤں، اور ہائی کورٹ میں کہوں کہ مرکز شہر کے لیے اپنا حق ادا کرے۔

    انھوں نے کہا کہ کسی کے پاس سے 35 تولے سونا نکلے تو کیا وہ کرسی پر بیٹھنے کا حق دار ہے؟ ہم نہیں کہتے کہ آرٹیکل 62،63 لاگو ہو، ورنہ سندھ اسمبلی خالی ہو جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سندھ کو اسکیموں میں جائز حصہ نہیں دیا گیا: وزیر اعلیٰ سندھ کی این ای سی فیصلوں پر تنقید

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف کیس دائر کیا گیا ہے، کیا وہ نام صاف کیے بغیر اسپیکر کی کرسی پر بیٹھنا چاہیں گے؟ علیم خان کے خلاف انکوائری شروع ہوئی تو انھوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔

    فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ 11 جون کو حکومت پاکستان بجٹ پیش کرے گی، اس کے بعد 12 جون کو شیڈو بجٹ انصاف ہاؤ س میں پیش کیا جائے گا۔ مزید کہا کہ ملک میں صدارتی نظام آنے کی بات درست نہیں۔