Tag: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

  • ‘آرٹیکل 6 لگا کردیکھیں حکومت کو دن میں تارے نظرآجائیں گے’

    ‘آرٹیکل 6 لگا کردیکھیں حکومت کو دن میں تارے نظرآجائیں گے’

    لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 لگا کردیکھیں حکومت کو دن میں تارے نظرآجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر  نے مڈی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگائی جاسکی۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 لگا کردیکھیں حکومت کو دن میں تارے نظرآجائیں گے، چچا اور بھتیجی کی حکومتوں کے دن گنے جاچکے ہیں، یہ پنجاب عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اسمبلیوں میں آئے ہیں، آج علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگانے جارہے ہیں، بھوک ہڑتالی کیمپ کےدائرہ کار اور اوقات بھی بڑھائیں گے۔

    ملک احمد خان نے کہا کہ کل گوجرانولہ میں بجلی بل کو لیکر ایک بھائی نے دوسرے کو قتل کر دیا ، اس قتل کی ذمہ دار پنجاب کی وزیراعلیٰ ہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کی پریس کانفرنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کل ہمارے ارکان کی حاضری کو شمار کیا،آپ چاہیں توہمارے سارے ارکان کو معطل کردیں، مریم نواز یا شریف خاندان کیخلاف احتجاج نہیں روک سکتے۔

    اپوزیشن لیڈر نے مزید بتایا کہ حکومتی ارکان گاڑیوں پراسمبلی میں جاتے ہیں، اپوزیشن ارکان کو گیٹ سےپیدل جانے کا کہا گیا، آپ کی بلڈنگ کی ہمیں ضرورت نہیں کیونکہ جمہوری اقدار کی پیروی نہیں ہورہی۔

  • اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

    لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر  نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں ، وہ مستعفی نہیں ہوتے تو ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت پابندی پابندی کھیل رہی ہے،کیایہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پابندی اور آرٹیکل6 لگادیں گے آپ نے پہلےکوئی کسرچھوڑی ہے؟ ملک میں آرٹیکل6اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں، یہ سیاسی بنیادوں پر تمام کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں ہے،حکومت ایک ہی دن میں پابندی اورآرٹیکل6 لگانے کا فیصلے کرتی ہے، یہ ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے۔

    احمد خان بچھر کا کہنا تھا کہ حکومت نےپٹرول اوربجلی کی قیمتیں بڑھادیں، جومہنگائی حکومت کررہی ہےاس طرف توجہ دے لیکن انکی توجہ پی ٹی آئی کارکنان، نمائندوں اوررہنماؤں کوپابندسلاسل رکھنےپرہے، یہ بانی پی ٹی آئی کوزیادہ دیراندرنہیں رکھ سکتے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹک ٹاکروزیر اعلیٰ پنجاب کوپی ٹی آئی کی بجائے عوام پر توجہ دینی چاہیے ، وزیر اعلیٰ پنجاب صرف ہمارے خلاف کارروائیاں کروارہی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کےخاتمےپرتوجہ دے اور اُن عوام کاخیال رکھیں جوجلد آپ کے گھروں میں گھسنے والےہیں، مہنگائی کے خلاف جلد عوام سڑکوں پرآرہے ہیں۔

  • حکمران شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں، حمزہ شہباز

    حکمران شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں، حمزہ شہباز

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے اور حکمران شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڑھی والا، تاجر، مزدور سمیت سب کو مہنگائی نے ذہنی مریض بنادیا ہے، جو ہورہا ہے وہ حکومت کی غیرسنجیدگی ہے، کمر توڑ مہنگائی کرو گے تو میں مقابلہ کروں گا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ مجھے جیلوں سے مٹ ڈراؤ، اللہ سے ڈرتا ہوں تم سے نہیں، ن لیگ کا نمائندہ ہونے سے پہلے پاکستانی ہوں، ان کو مانگے تانگے کی حکومت مل گئی ہے ایسا نہ ہو وعدے جھوٹے پڑ جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے جس کا اصل ایجنڈا مہنگائی ہے، اپوزیشن اپوزیشن کھیلنے کے لیے مہنگائی کے خلاف بات نہیں کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: حمزہ شہباز نے نیب کا پروانہ ہوا میں اڑا دیا، 12اپریل کو دوبارہ طلب

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کل عمران خان لاہور آئے تھے اور پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کی، انہیں کابینہ اجلاس میں بھی میری یاد ستا رہی تھی، یہ اپنی نااہلی اورغیرسنجیدگی پر پردہ ڈالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈالر گرنے سے پاکستان کا سرکلر ڈیڈ اربوں روپے سے بڑھ گیا ہے، اپوزیشن چھینک بھی مارے تو آپ کو اس کی خبر آتی ہے، ڈالر گرتا ہے تو کہتے ہیں میڈیا سے علم ہوا یہ شرمناک بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا، ن لیگ نے آئی ایم ایف کا قرض ادا کیا اور گروتھ ریٹ 5 فیصد پر لے کر گئے، آج ملک میں ڈالر 71 سال کی ریکارڈ سطح 143 روپے پر پہنچ گیا ہے، ہم ان کی طرح جھوٹ یا بداخلاقی نہیں کرتے۔

  • انسان بڑا کمزور ہے نواز  شریف جیسا وقت کسی پر بھی آسکتا ہے،  حمزہ شہباز

    انسان بڑا کمزور ہے نواز شریف جیسا وقت کسی پر بھی آسکتا ہے، حمزہ شہباز

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے نومولودسیاستدان نوازشریف کی صحت پرسیاست چمکارہے ہیں،انسان بڑا کمزور ہے نواز  شریف جیسا وقت کسی پر بھی آسکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی ایک میڈیکل ہسٹری ہے، نوازشریف کو7اسٹنٹ ڈل چکےہیں، نومولود سیاستدان نوازشریف کی صحت پرسیاست چمکارہےہیں۔

    ،حمزہ شہباز کا کہنا تھا انسان بڑاکمزورہےنوازشریف جیساوقت کسی پربھی آسکتاہے، سیاست میں اچھی روایات کوجنم دیناچاہئے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کررہا، خان صاحب گرے تو نواز شریف اسپتال پہنچے۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا نومولود سیاستدان وزارت کی کرسی پکی کرنے کیلئے باتیں کرتے ہیں، عمران خان ان نومولود سیاستدانوں کو روکیں۔

    مزید پڑھیں : امید ہمیشہ اللہ سے ہی رکھنی چاہیے،حمزہ شہباز

    پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی اب بھی ہے، ایٹمی قوت نہ ہوتے تو کیاہوتا، نواز شریف کو کریڈٹ دیں، ملک کو ایٹمی قوت بنایا، لوڈشیڈنگ ختم کرکے ملک سے اندھیرے دور کئے۔

    حمزہ شہباز نے کہا زبان درازی، الزام تراشی سے کیا ملکی معیشت ٹھیک ہوسکتی ہے؟ وزیر خزانہ معیشت کی بہتری کے بجائے فقرے کستے ہیں، دل پر پتھر رکھ کراسمبلی میں آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کانظام جام ہوگیاہے، اپوزیشن نے اتحاد کا مظاہرہ کیا، آپ نے اس کا بھی لحاظ نہ کیا، نواز شریف کو بہترین میڈیکل ٹریٹمنٹ ملنا چاہئے۔

  • اللہ نے چاہا تو نواز شریف جلد عوام کے درمیان ہوں گے، حمزہ شہباز

    اللہ نے چاہا تو نواز شریف جلد عوام کے درمیان ہوں گے، حمزہ شہباز

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ایک بار پھر دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا عدالتی جنگ کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں میں بھی آواز اٹھائیں گے، اللہ نے چاہا تو نواز شریف جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اصل طاقت کارکنان ہی ہوتے ہیں، کارکنوں سے ان کا رشتہ سیاسی نہیں دل کا ہے۔

    حمزہ شہباز نے مطالبہ کیا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیقات ہونی چاہیئے، دھاندلی اس حکومت کو ہضم نہیں ہونے دیں گے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حکومت کو پارلیمانی کمیشن بنانے پر مجبور کریں گے، عدالتی جنگ کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں میں بھی آواز اٹھائیں گے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا نواز شریف اور مریم نواز اس فیصلے کے نتیجے میں جیل میں ہیں جس پر جج کو بھی لکھنا پڑا کہ کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ملے، اللہ نے چاہا تو نواز شریف جلد عوام کے درمیان ہوں گے، لوگ نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد جاتے ہیں۔

    عمران خان کی جانب سے شاہ خرچیوں کے حوالے سے بیان پر مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ابھی میدان سجا ہے گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی، عوام کو بتائیں کیا شاہ خرچیاں ہیں، کنٹینر پر کھڑے ہو کر بات کرنا آسان لیکن حکومت میں آ کر کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان کی عادت ہے، زمین پر قبضے کرنے، اب نظام پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر نظام کے خلاف کوئی کوشش ہوئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت کی نااہلی ہے کہ دیہات میں چودہ اور شہروں میں سات گھنٹے لوڈ شیدنگ ہو رہی ہے، حکومت نے پہلے بھی وعدے کیے، کے پی کے وعدے وفا نہیں ہوئے، تین ہفتے ہو چکے ہیں، عمران خان کا کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا، آگے بھی امید نہیں ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ڈیمز کے لیے 130 ارب کی زمین نواز شریف نے قوم کو لے کردی، ڈیم کی لاگت 12 ارب ڈالر ہے، شوکت خانم ہسپتال نہیں، ڈیم کیلئے مکمل حکمت عملی طے کرنا پڑے گی۔