Tag: اپوزیشن لیڈر کے پی ڈاکٹرعباداللہ

  • مغرب کے بعد خیبر پختونخوا میں حکومت کسی اور کی ہوتی ہے، اپوزیشن لیڈر

    مغرب کے بعد خیبر پختونخوا میں حکومت کسی اور کی ہوتی ہے، اپوزیشن لیڈر

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ نے کہا ہے کہ مغرب کے بعد خیبر پختونخوا صوبے میں حکومت کسی اور کی ہوتی ہے۔

    خیبر پختونخوا اسمبلیمیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباداللہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ڈی آئی خان کو قبضے میں لیں پھر حکومت کی بات کریں، سانحہ اے پی ایس کے بعد نواز شریف نے اے پی سی بلائی تو دہشتگردی ختم ہوگئی تھی۔

    عباداللہ نے کہا کہ اے پی سی میں جے یو آئی، پی پی، ن لیگ اور اے این پی شریک نہیں ہوئیں، صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ہماری سینیٹ میں نمائندگی نہیں تھی۔

    اپوزیشن لیڈر کےپی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 5-6 کا فارمولا میں نے دیا تھا، ہم نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا نہ انھوں نے ہمیں دیا۔

    خیبرپختونخوا میں اب گڈ طالبان کی بھی کوئی گنجائش نہیں، علی امین گنڈاپور

    خیال رہے کہ کےپی حکومت کے تحت ہونے والے کُل جماعتی کانفرنس میں بھی اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے اکثر اپوزیشن جماعتوں سمیت شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا، خیبرپختونخوا حکومت کے فیصلے غیرسنجیدہ ہیں۔

    قائد حزبِ اختلاف کےپی کا کہنا تھا کہ صرف ایک میز پر بیٹھنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-apc-opposition-leader-khyber-pakhtunkhwa-dr-ibadullahs-big-statement/