Tag: اپوزیشن لیڈر

  • اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے لیے حمزہ شہباز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے لیے حمزہ شہباز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی طرف سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

    حمزہ شہباز کے کاغذات سابق صوبائی وزیر عمران نذیر نے سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے، کاغذات ڈیڑھ سو سے زائد ارکان اسمبلی کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائے گئے۔

    اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا ’اپوزیشن لیڈر کے لیے قانونی کارروائی ضروری تھی، دوست محمد مزاری تحریک انصاف میں نئے آئے ہیں، وہ نہیں جانتے اس جماعت کا کلچر کیا ہے۔‘


    ہمارے ووٹ پر گھات لگائی گئی تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے، حمزہ شہباز


    دوسری طرف ڈی جی پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے سلسلے میں نوٹی فکیشن ایک دن میں جاری کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے بعد مسلم لیگ (ن) دوسری بڑی جماعت ہے، ڈپٹی اسپیکر شپ کے انتخاب کے لیے تحریک انصاف کے دوست محمد مزاری نے 159 ووٹ لینے والے ن لیگ کے وارث کلو کے مقابلے میں 187 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

  • اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی سے ہوگا، گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائینگے، عمران اسماعیل

    اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی سے ہوگا، گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائینگے، عمران اسماعیل

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، تاہم نام کا اعلان مشاورت سے ہوگا، گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی دس سال میں بہت پیچھے چلا گیا ہے، کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک میں ترقی ممکن نہیں ہے، ہماری کوشش ہوگی ترقیاتی منصوبوں میں پیپلزپارٹی بھی ہمارا ساتھ دے، پی ٹی آئی کراچی کے مسائل کا حل چاہتی ہے.

    گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائیں گے، گورنر ہاؤس کا صرف آفس استعمال کیا جائے گا، میں وہاں رہائش اختیارنہیں کروں گا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کو اپنے ہمراہ ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ سندھ کو تمام صوبوں سے زیادہ ترقی یافتہ بنا سکیں، میئر سے لے کر کونسلر تک اختیارات کی منتقلی یقینی بنائیں گے، کوشش ہوگی حکومت کے اخراجات کم سے کم کریں.

    کراچی کے ہر منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایاجائے گا، صحافی برادری سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی منصوبوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور کسی قسم کی بدعنوانی کی نشاندہی کریں۔

    کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور رہے گی۔عمران خان کے وژن کے مطابق شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا، عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، سندھ اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان آج پارٹی مشاورت کے بعد ہوگا۔

  • 15مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام آجائیں گے‘ خورشید شاہ

    15مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام آجائیں گے‘ خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیردنیا ادھوری ہے، اچھے برے کی پہچان علم سے ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اروڑ میں علامہ اقبال یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ 15 مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام آجائیں گے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سائنسدان بھی کہتے ہیں کہ خلائی مخلوق موجود ہے لیکن خلائی مخلوق آسمانوں پررہتی ہے جو دکھائی نہیں دیتی۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ فاروق ستاراس وقت بوکھلاہٹ کا شکارہیں، فاروق ستارکوخود پارٹی قبول نہیں کررہی۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیا ست میں کوئی کسی کا آخری دشمن یا دوست نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں اب آگے بڑھنا چاہیے۔


    نگراں وزیراعظم کے لیے غیرجانبدار شخص کا انتخاب کیا جائے گا، خورشید شاہ

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 24 اپریل کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے غیر جانبدار شخص کا انتخاب کیا جائے گا، کوشش ہوگی میرے اوروزیراعظم کے درمیان اتفاق ہوجائے۔


    نگراں وزیراعظم کے لیے اپوزیشن جو نام دے گی، ہمیں قبول ہوگا: وزیراعظم

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے اپوزیشن جو نام دے گی ہمیں قبول ہوگا، خورشید شاہ ابھی نام دیں قبول کرلوں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اپوزیشن لیڈر اور میئر کراچی کو ہٹانے کی سازش ہو رہی ہے، خالد مقبول

    اپوزیشن لیڈر اور میئر کراچی کو ہٹانے کی سازش ہو رہی ہے، خالد مقبول

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ متحدہ نے ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور عوامی اعتماد حاصل کیا، اپوزیشن لیڈر سندھ اور میئر کراچی کو ہٹانے کی سازشیں کرنے والے ختم ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صوبائی اور قومی اسمبلیاں اپنی مدت ختم کرنے کو ہیں لہذا کسی بھی قسم کی سازش سے باز رہا جائے، ایم کیو ایم کے پاس ہمیشہ سے ہی شہری سندھ کا85 فیصد مینڈیٹ رہا ہے کیونکہ عوام نے ہم پر اپنے اعتماد کا اظہارکیا۔

    اُن کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم بوسیدہ سیاسی اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف ہے، ہم نے ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں اپنا لوہا منوایا اور جو لوگ سیاسی میدان میں ہمیں شکست نہ دے سکے انہوں نے ہمارے خلاف سازشیں کیں۔

    مزید پڑھیں: پارٹی سربراہ کے پاس اختیارنہیں کردارہونا چاہئے، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی

    متحدہ رہنما کا کہنا تھاکہ الیکشن قریب آتے ہی سازشیں تیز ہوگئیں، ہم پر 92 کے الیکشن کے بعد بھی کئی سنگین الزامات عائد کیے گئے مگر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا، اس بار کرپشن الزام کی سازش کرنے والی اپنا یہ شوق بھی پورا کرلیں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاسی نظام میں تبدیلیاں صرف جمہوری طریقےاور روایت سے ہی آسکتی ہیں اگر کسی کو شوق ہے کہ تو وہ میئر کراچی کو عہدے سے ہٹا نے کے لیے آئینی طریقہ اختیار کرے اگر طاقت کے بل بوتے پر ایسا فیصلہ کیا گیا تو یہ ناکام رہے گا کیونکہ ایم کیو ایم زندہ و مقبول ہے اور ہمیشہ رہےگی۔

    ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ بار بار تجربے نہ کیے جائیں کیونکہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، اسمبلی سے نکلے الیکشن کا بائیکاٹ بھی کیا، آج اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی سازش ہورہی ہے کیا کوئی بتائے گا کہ ایم کیو ایم کے 51 اراکین میں سے کتنے باقی ہیں اور کتنے اراکین کو مصنوعی جماعتوں میں بھیجا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے علاوہ کسی اور پلیٹ فارم سے آئیں تو مہاجر قوم ووٹ کی خیرات نہ دے: خالد مقبول صدیقی

    خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں بلکہ متحد رہیں کیونکہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ اسی کے خلاف استعمال ہونے کی سازش کی جارہی ہے، کچھ لوگ اپوزیشن اور میئر کو ہٹانے کی سازش کررہے ہیں مگر وہ ماضی کی طرح ناکام اور ختم ہوجائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےخورشیدشاہ کی ملاقات

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےخورشیدشاہ کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں نگراں وزیراعظم کی تعیناتی سے متعلق مشاورت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں نگراں وزیراعظم کی تعیناتی سے متعلق مشاورت کی گئی۔

    خیال رہے کہ 31 مئی 2018 کو موجودہ حکومت کی پانچ سالہ مدت ختم ہوگی جس کے بعد نگراں حکومت تشکیل دی جائے گی جو 60 روز میں عام انتخابات کرائے گی۔

    آئین پاکستان کے مطابق وزیراعظم قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگراں وزیراعظم کا تقرر کرتے ہیں۔

    نگراں حکومت کے لیے اپوزیشن کومل بیٹھ کربات کرنی چاہیے‘ نوازشریف

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 22 مارچ کو احتساب عدالت کے بابرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے لیے اپوزیشن کومل بیٹھ کربات کرنی چاہیے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کوبیٹھ کرنگراں حکومت پراتفاق کرنا چاہیے، نگراں حکومت کے اختیارات پربات کرنی چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شیری رحمان، سینیٹ کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر

    شیری رحمان، سینیٹ کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر

    اسلام آباد: پہلی خاتون  وزیر اعظم  اور پہلی خاتون  اسپیکرکے بعد پیپلزپارٹی نے ایک اور  اعزاز  اپنے نام کر لیا. شیری رحمان سینیٹ کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئیں.

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرمقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا. وہ سینیٹ کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہیں. شیری رحمان نے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

    [bs-quote quote=”امید ہے کہ جمہوریت کے سفر میں سب ساتھ چلیں گے اور مشکلات کا مقابلہ کریں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شیری رحمان” author_job=”سینئر رہنما، پیپلزپارٹی” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/SherryRehamn60x60.jpg”][/bs-quote]

    اس موقع پر شیری رحمان نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاول بھٹو  اور آصف علی زرداری کا ساتھ دینے اور ان پر بھروسا کرنے کے لیے شکریہ گزار ہیں.

    انھوں نے کہا کہ ہم تمام چیلنجز سے مل کرنمٹیں گے، مجھے سب ہی نے سپورٹ کیا، فاٹا، بلوچستان اور  خیرپختون خواہ میں‌ جس جس پارٹی نے ساتھ دیا، ان کا کادل سےشکریہ اداکرتی ہوں.

    سینیٹ کی نو منتخب اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جمہوریت کے سفر میں سب ساتھ چلیں گے اور مشکلات کا مقابلہ کریں گے. انھوں‌ نے امید ظاہر کی کہ انھیں‌ جمہوریت کے اس سفر میں سب کا تعاون حاصل رہے گا.

    تجزیہ کاروں کے مطابق سینیٹ انتخابات میں‌ پیپلزپارٹی رہنما کا اپوزیشن لیڈر بنانا حکومتی اتحاد کے لیے ایک اور دھچکا ہے.

    یاد رہے کہ 12 مارچ کو معنقد سینیٹ الیکشن میں‌ حکومت اتحاد کو  چیئرمین اور ڈپٹی دونوں‌ نشستوں‌ پر  اپوزیشن اتحاد سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.

    صادق سنجرانی راجا ظفر الحق کے 46 ووٹوں‌ کے مقابلے میں‌ 57 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ، جب کہ سلیم مانڈوی والا عثمان کاکٹر 44 ووٹوں کے مقابلے میں‌ 54 ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے تھے.


    سینیٹ انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد


    میرصادق سنجرانی : شکایات سیل کے سربراہ سے چیئرمین سینیٹ تک


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • غیرآئینی راستہ اختیار نہ کریں،مزیدپھنس جائیں گے،خورشید شاہ کا نوازشریف کو مشورہ

    غیرآئینی راستہ اختیار نہ کریں،مزیدپھنس جائیں گے،خورشید شاہ کا نوازشریف کو مشورہ

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا  کہ  میاں صاحب سے کہتا ہوں غیرآئینی راستہ اختیار نہ کریں، مزید پھنس جائیں گے، ریفرنڈم کامطالبہ غیرآئینی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب سے کہتا ہوں مشرف کوآپ کی حکومت نےباہر جانے دیا، غیرآئینی راستہ اختیار نہ کریں، مزید پھنس جائیں گے، عدالتوں کے فیصلے ہیں نوازشریف قبول کریں۔

    اسحاق ڈار کے حوالے سے خورشید شاہ نے کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو اخلاقی طورپرمستعفی ہوجاناچاہئے۔

    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے حکومت مدت پورے کرے ، مطالبات کرنا سیاسی جماعت کا حق ہے ، پیپلزپارٹی ہمیشہ سسٹم اور سیاست کی بات کرتی ہے، الیکشن سے متعلق خواب منظوروسان کا ہے تعبیر وہی بتاسکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف جانتے ہیں ان کا دشمن کون ہے، اب بھاگے تو تباہ ہوجائیں گے، خورشید شاہ


    انھوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں الائنس بنتا ہے اور ٹوٹ جاتا ہے، دھرنے کے باعث شہریوں کو مشکلات ہیں، پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر آگے بڑھے گی، ملک میں احتساب برابری کی سطح پر ہونا چاہئے۔

    عمران خان پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنے دیں، عمران خان ریفرنڈم کے حامی ہیں عمران خان کا صوبہ دیکھ لیں ان کی کارکردگی کیا ہے۔

    خورشید شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ایک خاتون کو انصاف نہیں مل رہا، عمران خان کا پولیس کو غیرسیاسی کرنے کا پول کھل گیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ریاست میں ریاست اوراداروں میں ادارے نہیں ہونے چاہئیں ، حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ، بنیادی مسائل کا حل ہونا عوام کا حق ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آسٹریا کے اپوزیشن لیڈر جنسی استحصال کے الزام پرمستعفی

    آسٹریا کے اپوزیشن لیڈر جنسی استحصال کے الزام پرمستعفی

    ویانا : آسٹریا کے اپوزیشن لیڈر پیٹر پلس نے جنسی استحصال کے الزام پر اپنی پارلیمانی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریا کی بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت گرینز پارٹی کے رہنما پیٹر پلس نے جنسی استحصال کے الزام پر اپنی پارلیمانی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیٹر پلس نے پارلیمانی رکنیت چھوڑتے ہوئے الزام لگانے والی خاتون سے معذرت طلب کی ہے۔

    خیال رہے کہ خاتون کی جانب سے آسٹریا کی بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت گرینز پارٹی کے رہنما پیٹر پلس پر الزام سے پیدا ہونے والی صورت حال نے ان کی پارٹی کو کمزور کردیا ہے۔

    دوسری جانب برطانیہ میں لیبرپارٹی نے اپنے ایک رکن پارلیمنٹ کیلون ہوپکنزکی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے، ان پر جنسی نازیبا رویے کا الزام ہے۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل برطانیہ کے وزیردفاع مائیکل فلن بھی اسی نوعیت کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف نےمتحدہ اپوزیشن کوتوڑدیا ہے‘ خورشید شاہ

    تحریک انصاف نےمتحدہ اپوزیشن کوتوڑدیا ہے‘ خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنا اپوزیشن لیڈر بنانا تھا تو وہ مجھے کہتے خواہش پوری کرتا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کہنے پر فخرالدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر لگایا تھا۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کو بھی فخرالدین جی ابراہیم نے لگایا تھا انہوں نے کہا کہ ماضی میں نگراں وزیراعظم،الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کی مرضی سے لگے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان 2 ماہ پہلے تک حکومت میں تھی، آج کل علم نہیں ایم کیوایم پاکستان’ہی‘ میں ہے یا ’شی‘ میں ہے۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کواپنا اپوزیشن لیڈربنانا تھا تووہ مجھے کہتے خواہش پوری کرتا میں کبھی اپوزیشن کوتقسیم نہیں ہونے دیتا۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کو نقصان پہنچایا، اپوزیشن کی تقسیم پر میرا دل دکھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن میں بہت بڑی دراڑ ڈال دی ہے جس سے حکومت فائدہ اٹھائے گی۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ دوست میرےساتھ ہیں۔


    قائد حزب اختلاف میں ہی رہوں گا، خورشید شاہ


    واضح رہے کہ تین روز قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا تھا کہ میں نے ہی اسپیکر کو درخواست کر کے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہ کرنے کی استدعا کی تھی، قائد حزب اختلاف ہوں اور میں ہی رہوں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کواپوزیشن لیڈربنانے پرمتفق

    ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کواپوزیشن لیڈربنانے پرمتفق

    کراچی: ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کرلیا، شاہ محمود قریشی کو نیا قائد حزب اختلاف منتخب کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت پی ٹی آئی کا وفد بہادرآباد میں ایم کیوایم مرکز پہنچا، ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں نے وفد کا استقبال کیا، پی ٹی آئی کے وفد میں اسدعمر، عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی شامل تھے۔

    دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نئےنام اور سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف مضبوط اپوزیشن بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی اورایم کیوایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئے دیگرجماعتوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے اور بہت جلد موجودہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے خلاف ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں: مجھے ہٹانے کیلئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں،

    خورشید شاہ


    ذرائع کے مطابق ملاقات میں شاہ محمود قریشی کو نیااپوزیشن لیڈر بنانے پرآمادگی کا اظہار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان شاہ محمود قریشی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے میں مدد کرے،۔


    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اورمتحدہ کے درمیان اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئے رابطہ


    ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار، عامرخان، امین الحق، کامران ٹیسوری، وسیم اختر کنور نوید جمیل، خالدمقبول صدیقی اورعلی رضاعابدی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔