Tag: اپوزیشن کا واک آؤٹ

  • قومی اسمبلی اجلاس میں گرما گرمی، وزیرِ خزانہ کے بیان پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

    قومی اسمبلی اجلاس میں گرما گرمی، وزیرِ خزانہ کے بیان پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر کے بیان پر ماحول گرم ہو گیا، بیان پر اپوزیشن بھڑک اٹھی اور اجلاس سے واک آؤٹ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو گم راہ کہنے پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

    [bs-quote quote=”گمراہ کوئی غیر پارلیمانی لفظ نہیں ہے: شاہ محمود قریشی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اسد عمر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو کسی نے کوئی غلط خبر دی اور میرے والد صاحب کے بارے میں گم راہ کیا ہے، یہ کہہ کر وہ ایوان سے چلے گئے۔

    تاہم جے یو آئی ف کے اراکین نے اسد عمر کے الفاظ پر ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے وضاحت کی کہ گم راہ کوئی غیر پارلیمانی لفظ نہیں ہے، تاہم اپوزیشن پھر بھی شور شرابا کرتی رہی، خورشید شاہ نے کہا جب تک وزیرِ خزانہ نہیں آتے بحث میں حصہ نہیں لیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو اکیلا چھوڑ دیا، شریف برادران کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ


    دسری طرف اپوزیشن کے واک آؤٹ پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اپوزیشن پر گولہ باری کرتی رہیں۔

    خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلا رکھی ہے، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے وفود شرکت کریں گے تاہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سربراہان نے بہ ذاتِ خود شریک نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان تنہا ہو گئے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا خیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے پر غور، ذرائع

    پی ٹی آئی کا خیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے پر غور، ذرائع

    پشاور: خیبرپختونخوااسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے تحریک انصاف آج اہم فیصلہ کرنےکےلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئی، اہم نشست پرپارٹی رہنماؤں نے خیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے اور اس کے بعد کے حالات پرتفصیلی غور کیا۔

    مطالبات کی منظوری کے لئے تحریک انصاف نے سنجیدہ اقدامات کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے پی ٹی آئی آج اہم فیصلہ کرنےکےلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئی، اہم نشست پرپارٹی رہنماؤں نےخیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے اور اس کے بعد کے حالات پرتفصیلی غور کیا۔

    ذرائع کاکہناہےکہ وزیر اعلی پرویز خٹک اسمبلی تحلیل کا اعلان آزادی مارچ کے اسٹیج پر کرسکتےہیں، اگر مرکزی قیادت نےفیصلہ کرلیا توپرویز خٹک اسمبلی تحلیل کر نے کی سمری پر دستخط کر سکتےہیں، جس کےبعدچوبیس گھنٹوں میں اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔عمران خان نے اپنے وزرا کو طلب کر لیا ،خیبرپختونخواکی موجودہ صورتحال پرجماعت اسلامی نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

  • آرٹیکل 245کے نفاذ کے خلاف اپوزیشن کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ

    آرٹیکل 245کے نفاذ کے خلاف اپوزیشن کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ

    اسلام آباد:اسلام آباد میں  فوج کی طلبی کا معاملہ سینیٹ میں گرم رہا، آرٹیکل دو سو پینتالیس کے نفاذ پر اپوزیشن ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

    آرٹیکل دوسو پینتالیس کےمعاملے پر متوالے اور جیالے آمنے سامنے آگئے، سینیٹ اجلاس میں گرما گرم بحث میں پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہاکہ اسلام آباد کے حالات وانا اور فاٹا سے بھی خراب ہیں؟ اگر اہم تنصیبات کی حفاظت مقصود تھی تو ایک سو اکتیس اے سے بھی کام  لیا جاسکتا تھا، جس سے عوام کے بنیادی حقوق معطل نہیں ہوتے، حکومت کا پاکستان تحفظ بل اور انسداد دہشتگردی کے قانون ہوتے ہوئے دوسو پپینتالیس کو ناٖفذ کرنا درست نہیں ۔

    رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کو واضح کرچکے ہیں، دوسوپینتالیس کا جواز نہیں بنتا، بھٹو دور میں نفاذ کے بھیانک نتائج نکلے، اس غلطی کو بعد میں تسلیم کرلیا تھا۔

    وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے دفاعی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت دیتا ہوں آرٹیکل کا نفاذ لانگ مارچ پر ہلہ بولنے کےلئے نہیں کیا، آئینی کور کے لئے سول انتظامیہ کو فوج کی مدد دینے کےلئے دوسوپینتالیس استعمال کیا ہے، عبدالقادر بلوچ نےکہا کوئی پارلیمنٹ پر قبضےکی بات کرے تو خاموش نہیں رہ سکتے۔ مسلح افواج پر لازم ہے کہ وہ قومی تنصیبات کی حفاظت کرے، اپوزیشن بتائے کہ دوسوپینتالیس سے کس کے حقوق معطل ہوئے ہیں۔