Tag: اپوزیشن کا واک آؤٹ

  • قومی اسمبلی، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے پراپوزیشن کا واک آؤٹ

    قومی اسمبلی، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے پراپوزیشن کا واک آؤٹ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرِصدارت ہوا، پیپلزپارٹی کے اراکین نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایازصادق کی زیرِصدارت شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نوید قمر اور نفیسہ شاہ نے توجہ دلاؤ نوٹس میں بتایا کہ گذشتہ نوماہ کے دوران مشترکہ مفادات کو نسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔

    پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلا کر آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کونسل کا سیکریٹریٹ تاحال نہیں بن سکا تاہم اجلاس کل ہر صورت ہوگا۔

    اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ نوے روز میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہے، مقررہ مدت میں کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

    گواہوں کے تحفظ کا بل دوہزار پندرہ، دستور کے آرٹیکل بانوے میں ترمیم اور قومی کمیشن بل برائے اقلیتی برادری دو ہزار پندرہ قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

  • سینیٹ:وزراء کی عدم موجودگی اور نامکمل جواب پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

    سینیٹ:وزراء کی عدم موجودگی اور نامکمل جواب پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

    سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی اور سوالوں کے تفصیلی جواب نہ دینے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا جبکہ حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان چیئرمین نادرا کے استعفے پر گرما گرمی بھی ہوئی۔

    سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی اور سوالوں کے تفصیلی جواب نہ دینے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا، چیئرمین نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کے درمیان چیئرمین نادرا کے استعفے کے معاملے پر گرما گرمی ہوئی۔

    جس پر چیئرمین سینیٹ کے کہنے پر وزیراطلاعات پرویز رشید کو مداخلت کرنی پڑی اور انہوں نے اعتزاز احسن کے سوال کا جواب دیا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چیئرمین نادرا کو جبری طور پر برطرف کیا گیا اور ان کی بیٹی کو بھی دھمکیاں دی گئیں،  خواجہ سعد رفیق کی مداخلت پر ایوان میں شور شرابہ مچ گیا۔

    وزیراطلاعات نشریات پرویزرشید نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نادرا کی برطرفی کے حوالے سے ایک کالم شائع کیا گیا تھا اور اس کالم کا جواب بھی اسی اخبار میں شائع ہوا تھا، اعتزاز احسن کو وہ کالم بھی پڑھ لینا چاہیئے، اس سے قبل سینیٹ میں اراکین نے مطالبہ کیا کہ وزرا کی موجودگی اور سوالوں کے مفصل جوابات کی فراہمی حکومت یقینی بنائے۔