Tag: اپوزیشن کی اے پی سی

  • اپوزیشن کی اے پی سی، شہباز شریف اور بلاول شرکت نہیں کر سکیں گے

    اپوزیشن کی اے پی سی، شہباز شریف اور بلاول شرکت نہیں کر سکیں گے

    اسلام آباد: کل اپوزیشن کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس اپوزیشن رہنما میاں شہباز شریف اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بغیر منعقد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کل اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکیں گے، کمر میں تکلیف کے باعث شہباز شریف کو ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی کے سینئر قائدین پر مشتمل وفد کل اے پی سی میں شرکت کرے گا، جس میں خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق شامل ہوں گے۔

    دوسری طرف پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بھی کل جماعتی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق گلگت بلتستان کے دورے کے لیے کل صبح اسکردو روانہ ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن کا ہارس ٹریڈنگ کا الزام، اگلے ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلان

    آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا، بلاول بھٹونے اے پی سی میں شرکت کے لیے ناموں کی منظوری دے دی ہے جن میں نیئر بخاری، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔

    ادھر ذرایع کا کہنا ہے کہ آج مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پہنچ کر بلاول بھٹو سے ملاقات کی، اور اپوزیشن کی کل ہونے والی اے پی سی کے حوالے سے بات چیت کی۔

    واضح رہے کہ کل اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اے پی سی کی میزبانی کریں گے۔

  • بی این پی مینگل  کا اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    بی این پی مینگل کا اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : بی این پی مینگل نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا اور کہا اپوزیشن ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے۔
    .
    تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کے نام تحریری پیغام بھجوا دیا ہے، اختر مینگل نے خط مولانا اسعدمحمود کے حوالے کیا۔

    اے پی سی میں ہماری سفارشات کا جائزہ لیا جائے ، اپوزیشن ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سےغور کرے۔

    خیال رہے اپوزیشن پارٹی جماعت اسلامی اور حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

    جماعت اسلامی کا موقف ہےاے پی سی میں شریک مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی قومی خزانےکی لوٹ مارمیں ملوث رہیں جب تک دونوں معافی نہیں مانگتے ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔

    مزید پڑھیں : متحدہ اپوزیشن کی حکومت مخالف آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

    یاد رہے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف آل پارٹیزکانفرنس آج اسلام آباد میں ہورہی ہیں، اےپی سی اسلام آبادکےہوٹل میں مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت ہوگی۔

    اے پی سی میں پیپلزپارٹی، ن لیگ سمیت دیگراپوزیشن جماعتیں شرکت کررہی ہیں۔

    اجلاس میں بجٹ منظوری رکوانے پر مشاورت، اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تاریخ کا تعین اور چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتمادبھی ایجنڈے میں شامل ہے۔