Tag: اپوزیشن

  • اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے،عثمان بزدار

    اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سمجھ لے، ملک میں صرف عوام کے مسائل کے حل کی سیاست ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ باشعورعوام نے انتشار کی سیاست کرنے والوں سے یکسر لاتعلقی کا اظہارکر دیا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نان ایشوز پر سیاست چمکانے والی اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست دفن ہو چکی ہے، مسترد شدہ عناصر کی عوام میں رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، اپوزیشن سمجھ لے، ملک میں صرف عوام کے مسائل کے حل کی سیاست ہوگی۔

    تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نے اپوزیشن اتحاد کی قلعی کھلول دی، وزیراعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اداروں کوکمزورکرنے کی کوشش بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نے اپوزیشن اتحاد کی قلعی کھلول دی۔ انہوں نے کہا کہ دعوے کرنے والوں کومنفی سیاست ترک کردینی چاہیئے۔

  • لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست مسترد کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست مسترد کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 2013 میں ظل سبحانی نے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فروس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضمیرکی آواز پر لبیک کہنے والوں کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟۔

    انہوں نے کہا کہ آپ توچھانگا مانگا گروپ آف انڈسٹریزچلانے والے ہیں، ذاتی اور سیاسی مفاد کے لیے آپ نے وفاق کی علامت ادارے کو بھی معاف نہیں کیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راجکماری جی آنکھیں کھولیں، یہ نیا پاکستان ہے، لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست مسترد کر رہے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سینیٹ کی جیت نے جمہوریت کو روبوٹ بنانے والوں کی سیاست دفن کر دی، اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے۔

    انہوں نے کہا کہ معزز سینیٹرز کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 2013 میں ظل سبحانی نے الیکشن نتائج سے پہلے ہی اعلان کیا تھا، ظل سبحانی نے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟۔

  • تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نے اپوزیشن اتحاد کی قلعی کھلول دی، وزیراعلیٰ پنجاب

    تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نے اپوزیشن اتحاد کی قلعی کھلول دی، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اداروں کوکمزورکرنے کی کوشش بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نے اپوزیشن اتحاد کی قلعی کھلول دی۔ انہوں نے کہا کہ دعوے کرنے والوں کومنفی سیاست ترک کردینی چاہیئے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ناکامی نے ثابت کیا اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، ناکامی اپوزیشن کے لیے سبق ہے، وہ انتشار کی سیاست سے توبہ کرلے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی اداروں کوکمزورکرنے کی کوشش بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی نے بہترین اورجمہوری انداز میں ایوان کو چلایا ہے، صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ ایوان کو بہترین جمہوری اندازمیں چلایا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی تھی، قرارداد پر ووٹنگ کے دوران میر حاصل بزنجو نے 50 اور صادق سنجرانی نے 45 ووٹ حاصل کیے، پانچ ووٹ مسترد ہوئے تھے۔

  • اپوزیشن کا ہارس ٹریڈنگ کا الزام، اگلے ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلان

    اپوزیشن کا ہارس ٹریڈنگ کا الزام، اگلے ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلان

    اسلام آباد: سینیٹ میں چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اپوزیشن نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے 14 اراکین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اپوزیشن رہنماؤں کا قاید حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر غور کیا گیا، بعد ازاں پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا کہ اگلے ہفتے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔

    اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، میر حاصل بزنجو، مولانا اسد محمود، میاں افتخار حسین، خورشید شاہ اور شیری رحمان نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر نے کہا سینیٹ کے آیندہ اجلاس میں ہارس ٹریڈنگ کو بے نقاب کریں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک پیش کی تو 64 ارکان نے حمایت کی، لیکن 30 منٹ بعد خفیہ ووٹنگ میں 14 ووٹ کھسک گئے، ماضی کی تاریخ پھر دہرائی گئی، ضمیر بیچنے والوں نے جمہوریت کو کم زور کیا، اور حکومت بھی عوام کے سامنے شرمندہ ہو گئی ہے۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

    انھوں نے کہا کہ نظام کم زور کرنے والوں کی وقت آنے پر نشان دہی کریں گے، اگلے ہفتے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، جس میں اپوزیشن کی آج کی میٹنگ کے آپشنز پر غور کیا جائے گا، اے پی سی میں جو فیصلے ہوں گے وہ قوم کے سامنے لائیں گے۔

    دریں اثنا، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام دشمن حکومت کے حملے جاری ہیں، ایک طرف عوام کا معاشی قتل ہو رہا ہے، دوسری طرف سینیٹ میں آج کھلے عام حملہ ہوا، خفیہ ووٹنگ میں 50 سینیٹرز نے جعلی چیئرمین کو ووٹ دیا، کس کس نے ضمیر بیچا ہم اس کا حساب لیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ جس نے پارٹی اور جمہوریت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ہم انھیں نہیں چھوڑیں گے، اے پی سی بلا رہے ہیں، یہ لڑائی سینیٹ میں لڑیں گے، سینیٹ میں صاف و شفاف الیکشن کی بات کریں گے۔

    انھوں نے اپنا پرانا مؤقف دہرایا کہ سڑکوں اور پارلیمان میں اپنی جدوجہد جاری رکھی جائے گی، آج ہم ہار کر بھی ان سب کے چہرے سامنے لے آئے ہیں، آج جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، حاصل بزنجو کو سلام پیش کرتا ہوں۔

  • اپوزیشن جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہی ہے، ہارون عمران گل

    اپوزیشن جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہی ہے، ہارون عمران گل

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہارون عمران گل نے کہا کہ جرائم کے مرتکب ملزمان کی ترجمانی کی بجائے اپوزیشن ایوان میں اپنا حقیقی پارلیمانی کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہارون عمران گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے لیے بولنے کا جمہوری حق تو چاہتی ہے لیکن حکومتی ارکان کو یہ حق دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا رونا رونے والے صرف سنانا چاہتے ہیں، سننے کا ان میں حوصلہ نہیں، اجلاس نہ ہو تو اپوزیشن شور مچاتی ہے کہ اجلاس نہیں بلایا جا رہا، جب اجلاس ہوتا ہے تو ان کے پاس لڑائی کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہوتا۔

    ہارون عمران گل نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف سنگین جرائم کے مرتکب ملزمان کی ترجمانی کی بجائے اپوزیشن ایوان میں اپنا حقیقی پارلیمانی کردار ادا کرے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پارلیمان کشتی کا اکھاڑہ نہیں، معزز ایوان ہے، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہونے والے پالیمانی اجلاس کو خاندانوں کی کرپشن کے دفاع کے لیے ڈھال نہ بنایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کا پرانا وطیرہ چھوڑ کر عوامی مسائل کے حل کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر ے۔

    ہارون عمران گل نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے جملہ بازی کرتی ہے، اپوزیشن جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔

    طاقتور کا احتساب ہو گا تو ملک ہمیشہ کے لیے بدل جائے گا‘ ہارون عمران گل

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ہارون عمران گل کا کہنا تھا کہ طاقتور کا احتساب ہو گا تو ملک ہمیشہ کے لیے بدل جائے گا۔ ملک لوٹنے والوں کو چھوڑ کر آگے بڑھا جائے لیکن ایسا کرنا ملک سے غداری کے مترادف ہو گا۔

  • حکومتی پالیسیوں کی کامیابی ہی اپوزیشن کی بے چینی کی اصل وجہ ہے‘ گورنرپنجاب

    حکومتی پالیسیوں کی کامیابی ہی اپوزیشن کی بے چینی کی اصل وجہ ہے‘ گورنرپنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئرپرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت چیمہ نے ملاقات کرکے مجموعی سیاسی صورت حال، قانون سازی اور صاف پانی منصوبے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پرگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اوراس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سابقہ حکمرانوں کے چھوڑے گئے پہاڑ جیسے مسائل کے باوجود درست سمت میں گامزن ہے اوراس کی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور یہی اپوزیشن جماعتوں کی بے چینی کی اصل وجہ ہے۔

    مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گورننس پر بھرپور توجہ دی ہے جس سے سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے۔

    چیئرپرسن قائمہ کمیٹی داخلہ نے کہا کہ گورنر ہاﺅس کو عوام کے لیے کھولنا دو نہیں ایک پاکستان کی جانب عملی قدم ہے اور اس کے لیے گورنر چوہدری محمد سرور خصوصی مبارکباد اور ستائش کے مستحق ہیں۔

    مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت خواتین، بچوں کے حقوق اورعوامی فلاح کے حوالے سے قانون سازی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور موجودہ حکومت نے ایک سال میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔

  • روس میں اپوزیشن کا احتجاج، 1 ہزار سے زائد افراد گرفتار

    روس میں اپوزیشن کا احتجاج، 1 ہزار سے زائد افراد گرفتار

    ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں پولیس نے اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں اپوزیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں 3 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

    احتجاج کے دوران متعدد مظاہرین نے وسطی ماسکو میں کئی سڑکوں کو بلاک کرنے کی کوشش کی تاہم ان علاقوں میں پولیس نے بھاری نفری نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔

    ماسکو پولیس کے مطابق مظاہرے کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار 74 افراد کو مختلف جرائم میں گرفتار کیا گیا۔

    روس میں انٹرنیٹ کی محدود ترسیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں روس کے دارالحکومت ماسکو کی شاہرائے ساہاروف پر حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کو محدود کرنے کے خلاف اور انٹرنیٹ کی آزادی کے نام سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔

    پولیس نے نعروں اور بینروں اور کو تحویل میں لے کر 28 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

    روس: انٹرنیٹ کی محدود ترسیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  • کرپشن سے پاک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان پی ٹی آئی کی منزل ہے، زوار حسین وڑائچ

    کرپشن سے پاک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان پی ٹی آئی کی منزل ہے، زوار حسین وڑائچ

    لاہور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کرپشن کے خلاف جاری جنگ کو انتقامی سیاست کا نام دے کر عوام کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے کہا کہ حکومت پنجاب جیلوں میں قید یو ں کی بہتری کے لیے جدید اصلاحات لارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ اپنی سزا کاٹنے کے باوجود جرمانوں کی وجہ سے جیلوں میں بند قیدیوں کوحکومتی اورمخیرحضرات کی معاونت سے ادائیگی کے بعد رہائی دلوائی گئی۔

    زوار حسین وڑائچ نے کہا کہ اپوزیشن کرپشن کے خلاف جاری جنگ کو انتقامی سیاست کا نام دے کر عوام کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔

    صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ کرپشن سے پاک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان پی ٹی آئی کی منزل ہے، وزیراعظم عمران خان پاکستانی عوام کو اس منزل پر ضرور پہنچائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ انتہائی قلیل عرصے میں پاکستان کے وقار کو بلند کرنے اورعوام کے تشخص کو اجاگر کرنے کے عمران خان کے وعدے پورے ہورہے ہیں، قوم کو اپنے وزیراعظم پرفخرہے۔

    زوار حسین وڑائچ نے کہا کہ وز یراعظم عمران خا ن نے مختلف ممالک کے کامیاب دوروں کے بعد اب امریکا کے کامیاب دورے کے بعد خود کو عالمی لیڈر ثا بت کردیا۔

  • اپوزیشن جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے کرے، ہم نہیں روکیں گے: علی محمد خان

    اپوزیشن جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے کرے، ہم نہیں روکیں گے: علی محمد خان

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے کرے، ہم نہیں روکیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں‌گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین وقانون پرمکمل عمل ہورہا ہے.

    [bs-quote quote=” کل اپوزیشن کا احتجاج ایمان دارشخص کے وزیراعظم بننے پرتھا، جو ناکام رہا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”علی محمد خان”][/bs-quote]

    علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان میں ادارےآزاد ہیں، ہرکسی کو اظہار رائے کی آزادی ہے، اپوزیشن کا حق ہے، جو بولنا ہے، بولے.

    ان کے مطابق کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دیں گے، قانون توڑنے والوں کے خلاف مقدمہ ہوگا، مگر غلط مقدمے پر نوٹس لیا جائے گا.

    مزید پڑھیں: شرم کی بات ہے نواز شریف کے عمرے کا خرچ بھی عوام نے دیا: علی محمد خان

    علی محمد خان نے کہا کہ نواجوانوں کو سیاست میں لانے میں اسد عمر کا بڑا ہاتھ تھا، جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا. اپوزیشن جماعتوں کا کل کا یوم سیاہ عوام کے خلاف تھا۔

    وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے مزید کہا کل اپوزیشن کا احتجاج ایمان دارشخص کے وزیراعظم بننے پرتھا، جو ناکام رہا.

  • وزیراعظم عمران خان قوم کے لیے نجات دہندہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعظم عمران خان قوم کے لیے نجات دہندہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک کو کرپشن میں دھکیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہے، اپوزیشن کی پیسہ بچاﺅ تحریک فلاپ ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی یوم سیاہ کی کال بری طرح ناکام رہی، عوام نے مسترد عناصر کو پھر مسترد کر دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو کرپشن میں دھکیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہے، اپوزیشن کی پیسہ بچاﺅ تحریک فلاپ ہوچکی ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یوم سیاہ کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے لیے نجات دہندہ ہیں، کرپٹ عناصر کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔

    عوام نے اپوزیشن کے یوم سیاہ کی کال کو مسترد کرکے یوم تشکر کا ساتھ دیا، راجہ بشارت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ عوام نے اپوزیشن کی یوم سیاہ کی کال کو مسترد کردیا اور یوم تشکر کے بیانیے کا ساتھ دیا ہے۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے یوم سیاہ کی لاہورمیں ناکامی وزیراعظم عمران خان کے موقف کی فتح ہے۔