Tag: اپوزیشن

  • ملک چلانے کے لیے سیاسی درجہ حرارت نیچے لانا ہوگا: سعد رفیق

    ملک چلانے کے لیے سیاسی درجہ حرارت نیچے لانا ہوگا: سعد رفیق

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک چلانے کے لیے سیاسی درجہ حرارت نیچے لانا ہوتا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوتا کہ دباؤ ڈال کر لوگوں کی ضمانتیں منسوخ کرائی جائیں.

    سابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہمارے مزید ساتھی جیلوں میں آئیں گے، لیکن یاد رکھیں کہ آپ بھی نہیں بچ سکتے، پانچ سال آرام سےنہیں نکلتے اور ایسے تو دو بھی نہیں نکلیں گے.

    انھوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ این آراو دینا منتخب وزیراعظم کا کام نہیں، منتخب وزیراعظم این آراو دینے کی پوزیشن نہیں رکھتا، اگر اصرار ہے، تو خود کو سلیکٹڈ مان لیں.

    سعد رفیق نے کہا کہ بجٹ نے تنخواہ دار طبقے کی چیخیں نکلوا دی ہیں، ریئل اسٹیٹ کی تباہی میں یہ بجٹ آخری کیل ثابت ہوگا، کیا کرپشن صرف سیاستدانوں تک محدود ہے ، کیا پولیس، ایف بی آر کسٹمز سب دودھ کے دھلے ہیں.

    مزید پڑھیں: اضافی ریل گاڑیاں حادثات کی وجہ بن رہی ہیں: سابق وزیر ریلوے سعد رفیق

    جو حکومت 4ہزارارب ٹیکس اکٹھانہ کرسکی وہ آگے کیسے کام کرے گی، ہم سے حساب مانگتے ہیں تو وہ ہمارے منصوبے سامنے ہیں، اورنج لائن،موٹرویز،لواڑی ٹنل تمام تر منصوبے ہم نے بنائے، ادھر بی آرٹی کے لئے پشاور میں گڑھے کئے گئے ہیں.

    آج ریلوے کا کباڑہ کردیا گیا ہے، پینشنرز اور ملازمین کو ادائیگیاں نہیں کی جارہیں نقصان پاکستان کاہورہا ہے، موجودہ دورحکومت میں ملک کو ریورس گیئر لگا دیا ہے.

    اس موقع پر انھوں‌ نے اسپیکر کا پروڈکشن آرڈر جانے کرنے پر شکریہ ادا کیا.

  • اے پی سی: فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن سربراہان کو باقاعدہ دعوت دے دی گئی

    اے پی سی: فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن سربراہان کو باقاعدہ دعوت دے دی گئی

    اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے لیے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن کے سربراہوں کو باقاعدہ دعوت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت دے دی گئی ہے، ایم ایم اے میں شامل سربراہان کو بھی دعوت نامے بھجوائے گئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو بھی اے پی سی میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی۔

    جے یو آئی ف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حاصل بزنجو، اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، اسفندیار ولی، آفتاب شیرپاؤ، سراج الحق، ساجد نقوی، ساجد میر اور اویس نورانی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مولانا کا اے پی سی کی تاریخ تبدیل کرنے سے انکار، اپوزیشن کو استعفوں کی تجویز

    ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام پارلیمانی جماعتوں کو دعوت دی جا چکی ہے۔

    خیال رہے کہ ایک دن قبل ذرایع نے بتایا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی نے مولانا فضل الرحمان کو اے پی سی کی تاریخ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا تھا، تاہم انھوں نے اے پی سی کی تاریخ تبدیل کرنے سے انکار کیا، مولانا نے کہا کہ اراکین کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں اس لیے اب یہ ممکن نہیں۔

    ادھر جے یو آئی سربراہ نے بھی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسمبلی میں موجود اپوزیشن جماعتوں کو استعفے دینے کا مشورہ دیا ہے۔

  • ہمارا واسطہ کھلنڈروں سے پڑا ہے، عوام ان سے ضرور نمٹیں گے: حمزہ شبہاز

    ہمارا واسطہ کھلنڈروں سے پڑا ہے، عوام ان سے ضرور نمٹیں گے: حمزہ شبہاز

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارا واسطہ کھلنڈروں سے پڑا ہے، عوام ایک دن ان سےضرورنمٹیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے لوگوں سے زندگی چھین لی.

    حمزہ شہباز نے کہا کہ آج عوام کے پاس دو وقت کی روٹی تک نہیں ہے، ہر آنے والا دن لوگوں کی تشویش میں اضافہ کر رہا ہے.

    اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ اقتدار میں رہیں گے، ایسا نہیں‌ ہے، بہت جلد خان صاحب کا محاسبہ ہو گا.

    حمزہ شہباز نے پی اے سی چیئرمین شپ کے سوال کے جواب پر کہا کہ ہمارا واسطہ کھلنڈروں سے پڑا ہے،عوام ان سے ضرور نمٹیں گے.

    مزید پڑھیں: ن لیگ پہلے بھی متحد تھی آج بھی  متحد ہے: حمزہ شہباز

    یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی سے بجٹ پاس کرانے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا.

    اجلاس میں‌ وزیراعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے کوئی پرواہ نہیں، ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے۔

  • بجٹ پاس ہوجائےگا، حکومت کہیں نہیں جا رہی، فیصل واوڈا

    بجٹ پاس ہوجائےگا، حکومت کہیں نہیں جا رہی، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عوام کے لیے نہیں اپنےمفادات کے لیے باہرنکلنا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے ڈرامہ بازی این آر اونہیں دینے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، بجٹ پاس ہوجائے گا، حکومت کہیں نہیں جا رہی، اپوزیشن صرف احتساب سے بھاگنےکی وجہ سے یہ سب کررہی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کے لیے باہرنکلے، ہم سہولتیں فراہم کریں گے، اپوزیشن عوام کے لیے نہیں اپنے مفادات کے لیے باہرنکلنا چاہتی ہے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کسی طرح احتساب کا عمل رک جائے، حکومت ان کواین آراونہیں دے گی، یہ جتنی کوشش کرلیں۔

    بجٹ سے گرفتاریوں کا کوئی تعلق نہیں، کرپشن کرنے والے گرفتار ہورہے ہیں، فیصل واوڈا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات ن لیگ دور میں بنے تھے، ادارے آزاد ہیں ہم کہیں مداخلت نہیں کر رہے۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بجٹ سے گرفتاریوں کا کوئی تعلق نہیں، کرپشن میں ملوث لوگ گرفتار ہو رہے ہیں۔

  • مولانا کا اے پی سی کی تاریخ تبدیل کرنے سے انکار، اپوزیشن کو استعفوں کی تجویز

    مولانا کا اے پی سی کی تاریخ تبدیل کرنے سے انکار، اپوزیشن کو استعفوں کی تجویز

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپوزیشن کو اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دے دی، ادھر اپوزیشن جماعتوں نے انھیں اے پی سی کی تاریخ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرانی خواہش مولانا فضل الرحمان کی زبان پر پھر آ گئی، ذرایع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قیادت سے ملاقاتوں میں انھوں نے اسمبلی سے استعفوں کی تجویز دی۔

    دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو اے پی سی کی تاریخ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تاہم انھوں نے اے پی سی کی تاریخ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ تاریخ میں تبدیلی کی تجویز ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی نے دی، تاہم مولانا نے کہا کہ اراکین کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں اس لیے اب یہ ممکن نہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کا مؤقف ہے کہ اے پی سی 26 جون ہی کو صبح 11 بجے ہوگی، جب کہ اپوزیشن جماعتیں بجٹ اجلاس میں بحث کے باعث تاریخ کی تبدیلی چاہتی تھیں۔

    ادھر مولانا نے تجویز دی کہ اپوزیشن جماعتیں ارکان سے استعفے جمع کر لیں، اپوزیشن ارکان سے استعفے لے کر حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ استعفوں کے آپشن کو آخری ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    اپوزیشن قیادت نے فضل الرحمان کو پارٹیوں میں مشاورت کی یقین دہانی کرائی، ذرایع نے بتایا کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں استعفوں کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

  • اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو طلب

    اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو طلب

    اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی طلب کر لی گئی ہے، آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو صبح 11 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو طلب کر لی گئی، مولانا فضل الرحمان اے پی سی کی سربراہی کریں گے۔

    اے پی سی میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور اے این پی شریک ہوں گی۔

    مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے مشاورت کے بعد اے پی سی بلائی ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت مخالف تحریک اور لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی سربراہی میں وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی پر مشاورت

    اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی اور بجٹ کی منظوری سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قائد حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہایش گاہ پر ملاقات کی تھی جس میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

    ان ملاقاتوں میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اپوزیشن کی کوشش ہوگی کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو، اور جون کے آخری عشرے میں اپوزیشن کی اے پی سی بلائی جائے۔

  • شیخ رشید کو وزارت ملنے کے بعد ریل حادثات بڑھ گئے: اپوزیشن، استعفے کا مطالبہ

    شیخ رشید کو وزارت ملنے کے بعد ریل حادثات بڑھ گئے: اپوزیشن، استعفے کا مطالبہ

    لاہور/ کراچی: اپوزیشن نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے انھیں وزارت ملی ہے، ٹرینوں کے حادثات بڑھ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے حیدر آباد کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثہ شیخ رشید کی ناکامی ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے ریلوے حادثے پر وزیر ریلوے سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کو جب سے وزارت ملی، ٹرینوں کے حادثات بڑھ گئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف بیان کی بہ جائے کام پر توجہ دی ہوتی تو حادثہ نہ ہوتا، وزیر اعظم مغربی جمہوریت پر چلتے ہوئے وزیر ریلوے سے استعفیٰ لیں، نیز ریلوے حادثے پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ بھی ہونا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، تین افراد جاں بحق

    دریں اثنا، پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے بھی کہا ہے کہ شیخ رشید ریلوے نہیں چلا سکتے تو مستعفی ہو جائیں، ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے، مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں، ریلوے کی طرح حکومت کی ریل گاڑی بھی حادثات کا شکار ہے، نا اہلی پر شرمندگی کی بہ جائے حکومت ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

    ادھر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ زبان اور ریلوے سنبھالنا شیخ رشید کے بس کی بات نہیں ہے، شیخ رشید کی توجہ وزارت پر کم اور چاپلوسی پر زیادہ ہے، ان کی نا اہلی کی وجہ سے ریلوے خسارے کا شکار ہے۔

    خیال رہے وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی 24 گھنٹے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، ادھر ایس ایس پی ریلوے کراچی ڈویژن شہلا قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاؤن ٹریک کلیئر کر دیا گیا ہے، جب کہ اپ ٹریک پر ریسکیو کا کام جاری ہے، حادثے کی وجوہ کا تعین ریسکیو آپریشن کے بعد کیا جائے گا۔

  • بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے اپوزیشن کمیٹی بنائے گی: بلاول بھٹو کا اعلان

    بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے اپوزیشن کمیٹی بنائے گی: بلاول بھٹو کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے اپوزیشن کمیٹی بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ حکومت دھاندلی سے بجٹ منظور کرانے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت اپوزیشن لیڈر کو تقریر کرنے تک کا موقع نہیں دے رہی، بجٹ روکنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری سمیت دیگر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جا رہے، پروڈکشن آرڈر کے لیے لکھے گئے دوسرے خط میں حکومتی اتحادیوں کے بھی دستخط ہیں، مونس الہٰی نے بتایا پروڈکشن آرڈر پر ق لیگ اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  قومی اسمبلی: بجٹ سیشن کے تیسرے روز بھی شدید شور شرابا، شہباز شریف تقریر مکمل نہ کرسکے

    پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ گرفتار اراکین کو بجٹ ووٹنگ میں حصہ لینے سے روکا جا رہا ہے، دھاندلی زدہ حکومت دھاندلی سے بجٹ منظور کرانے کی کوشش کر رہی ہے، اپوزیشن حکومت کی اس دھاندلی کا مقابلہ کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر سے آج جو معاملات طے ہوئے اس سے بہتری کی امید ہے، شہباز شریف بھی کہہ چکے ہیں بجٹ کو منظوری سے روکنا پڑے گا، آئی ایم ایف کا بجٹ اس ملک کے لیے معاشی خود کشی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے اتحادی بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے کمیٹی بنا رہے ہیں، جلد اے پی سی بھی ہوگی جہاں اپوزیشن پارٹیاں لائحہ عمل طے کریں گی۔

  • اپوزیشن اراکین نے بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا، فردوس عاشق اعوان

    اپوزیشن اراکین نے بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچانے والےعوام کا اورتیل کیوں نکالنا چاہتے ہیں؟۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نے بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا، کس بنیاد پر اپوزیشن بجٹ عوام دشمن قرار دے رہی ہے؟۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچانے والےعوام کا اورتیل کیوں نکالنا چاہتے ہیں؟ حکومت نےماضی کے مقابلے میں سندھ کے لیے 2 ارب اضافی رکھے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ این ایف سی کے تحت 616 ارب کے مقابلے میں 815 ارب مختص کیے، اقدام پاکستان کی اکائیوں کو اہمیت دینے کا ثبوت ہے۔

    حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ منظور کرائے گی، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپیکر چیمبر کے باہر شور شرابہ کرکے جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا، عوام اپوزیشن کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہاتھ ملتی رہ جائے گی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ منظور کرائے گی۔

  • بجٹ کی آڑمیں اپوزیشن مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، صمصام بخاری

    بجٹ کی آڑمیں اپوزیشن مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، صمصام بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں میں عوام سے کھلواڑکیا گیا، تجوریاں بھرنے والوں کوایک ایک پائی واپس کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف اعلان لائق تحسین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کمیشن بنانے کی سب سے زیادہ ضرورت پنجاب میں ہے، نوازلیگ نے پنجاب میں من مانیوں کےعلاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ فرضی کمپنیوں اورکاغذی منصوبوں کومنظرعام پرلائیں گے، گزشتہ 10 برسوں میں عوام سے کھلواڑکیا گیا، ماضی کے منی لانڈرنگ کے ہوشربا قصے سامنے آرہے ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بجٹ کی آڑمیں اپوزیشن مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، عوام جانتے ہیں نوازلیگ اور پی پی کو کتنا درد ہے۔

    صمصام بخاری نے مزید کہا کہ بیڑہ غرق کرنے والے معصوم بننے کی کوشش نہ کریں، تجوریاں بھرنے والوں کوایک ایک پائی واپس کرنا ہوگی۔

    نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے، صمصام بخاری

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ لوٹی دولت سے ایک دوسرے کی دعوتیں عوام سے کھلا مذاق ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے۔