Tag: اپیلوں پر دستخط

  • نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں اپیلوں پر دستخط کردیئے

    نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں اپیلوں پر دستخط کردیئے

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر دستخط کردیئے اور اپیلوں سے متعلق قانونی ٹیم کو ہدایات بھی دیں۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ن لیگ قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف 4سال بعد پاکستان پہنچ گئے، جس کے بعد ایمیگریشن ، قانونی ٹیم سے مشاورت کیلئے طیارے سے باہر گئے۔

    نواز شریف نے وکلا کی ٹیم کے ساتھ ایئرپورٹ لاؤنج میں مشاورت کی اور ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں اپیلوں پردستخط کردیئے۔

    نوازشریف نے اپیلوں سے متعلق قانونی ٹیم کو ہدایات بھی دیں ، وکلا نے عدالت کو کہا تھا کہ نوازشریف اسلام آباد آئیں گے اور وکلا کی عدالت میں یقین دہانی پر نوازشریف دبئی سے اسلام آباد آئے۔

    نواز شریف کی اسحاق ڈار اور وکلاکی لیگ ٹیم کے ساتھ ائیرپورٹ پرملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نواز شریف کو اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں چائے پیش کی گئی۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں آج یا پیر کو ہائیکورٹ میں دائر ہوں گی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے اس بار کی تصدیق کی کہ نوازشریف کابائیو میٹرک سرٹیفکیٹ بھی لیا گیا ہے اور نواز شریف نے قانونی دستاویزپر دستخط کئے اور تصدیقی کارروائی بھی مکمل ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل اسلام آبادایئرپورٹ پر میاں نواز شریف کی امیگریشن مکمل کی گئی اور پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلےکی مہر لگائی گئی۔