Tag: اپیلیں

  • ایون فیلڈ فیصلہ، نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر

    ایون فیلڈ فیصلہ، نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر

    اسلام آباد : نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزاؤں کے خلاف اسلام آبادہائی کورٹ میں اپیلیں کل سماعت کے لیےمقرر کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں کل سماعت کے لیےمقرر کردی۔

    جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

    یاد رہے نواز شریف ،مریم نواز اورکیپٹن(ر)صفدر نے احتساب عدالت کی جانب سے سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کیں تھیں ، اپیلوں میں استدعا کی گئی تھی کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے، اپیلوں پر فیصلے تک ضمانت پر رہا کیا جائے اور عارضی طور پر سزائیں معطل کی جائیں۔

    اپیلوں میں موقف اختیارکیا گیا کہ ضمنی ریفرنس اور عبوری ریفرنس کے الزامات میں تضاد تھا، حسن اور حسین نواز کو ضمنی ریفرنس کانوٹس نہیں بھیجاگیا، صفائی کے بیان میں بتایا تھا، استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا تھا۔


    مزید پڑھیں :  نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایوان فیلڈ فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر


    اپیلوں میں مزید کہا گیا کہ احتساب عدالت کو فیصلہ ایک ہفتے مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی، عدالت نے درخواست مسترد کرکے غیر حاضری میں فیصلہ سنایا۔

    دائر اپیلوں میں احتساب عدالت کے جج اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ نواز شریف کی چارج شیٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 13 جولائی کو نوازشریف اور مریم نواز کو لندن سے لاہورپہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا ، جس کے بعد دونوں کو خصوصی طیارے پر نیو اسلام آباد ایئر پورٹ لایا گیا، جہاں سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا جبکہ کیپٹن صفدر پہلے سے ہی اڈیالہ جیل میں ہیں۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے چھ جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو مجموعی طورپر گیارہ سال اور مریم نواز کو آٹھ سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی مجرموں پر احتساب عدالت کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے گئے تھے۔

    فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایوان فیلڈ ریفرنس فیصلہ ، نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن(ر)صفدرکی اپیلیں آج  دائرکیے جانے کا امکان

    ایوان فیلڈ ریفرنس فیصلہ ، نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن(ر)صفدرکی اپیلیں آج دائرکیے جانے کا امکان

    اسلام آباد : ایوان فیلڈ ریفرنس کے فیصلہ کے خلاف سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن(ر) صفدر کی اپیلیں آج دائر کیے جانے کا امکان ہے، شریف خاندان کے وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے، اپیلیں خواجہ حارث پہلے ہی تیار کر چکے ہیں۔

    شریف خاندان کے وکلاء آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی کاپیاں پہلے ہی ملزمان کے حوالے کر دی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے وکالت ناموں پر دستخط کردیئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : نواز، مریم اورصفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں تیار 


    نواز شریف کی واپسی اور اپیلیں دائر کرنے کے حوالے سے وکلا نے اپنے مؤکلین سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے، وکلا نے مشورہ دیا ہے کہ 10 دن میں اگر پاکستان واپس نہ آئے تو ریلیف ملنا مشکل ہے۔

    یاد رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے نااہل وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا۔

    ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال ، 80 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ ، مریم نواز کو 7 سال قید، 20 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قراردیا گیا۔

    گزشتہ روز احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پھانسی کےپانچ مجرموں کی اپیلیں سماعت کیلئےمنظور

    پھانسی کےپانچ مجرموں کی اپیلیں سماعت کیلئےمنظور

    لاہور : سزائےموت کےپانچ مجرموں کی اپیلیں سماعت کیلئےمنظورکرلی گئیں،تفصیلات کے مطابق  سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کے مقدمے میں ملوث سزائے موت پانے والے تین مجرموں نے عدالتی فیصلے کے خلاف لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کردی ہے۔

    جبکہ پھانسی کی سزاکے منتظردو قیدیوں نےہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائرکی ہے۔ عدالت نے مجرمان کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرلیں۔

    مذکورہ درخواستوں پر سماعت یکم جنوری کو ہوگی، واضح رہے کہ اب تک سزائے موت کے پانچ مجرمان کو پھانسی دی جا چکی ہے، پھانسی لگنے والے مجرمان پر پرویز مشرف حملہ اور جی ایچ کیو پر حملے کے مقدمات تھے، جن کی سزاؤں پرعمل درآمد کیا جا چکا ہے۔