Tag: اپ ڈیٹ

  • شاہ رخ خان کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئی

    شاہ رخ خان کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئی

    ممبئی(20 جولائی 20258): بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی خبر سے متعلق اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔

    گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے ایک رپورٹ دی تھی کہ شاہ رخ خان ممبئی میں گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں فلم ’کنگ‘ کے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے کہا  تھا کہ اگرچہ چوٹ کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں تاہم انہیں علاج کیلیے امریکا روانہ کر دیا گیا ہے اب بھارتی چینل این ڈی ٹی وی نے ان تمام اطلاعات کی تردید کی ہے۔

    شاہ رخ خان فلم ’کنگ‘ کے سیٹ پر زخمی ہوگئے، علاج کیلیے امریکا روانہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی پیٹھ میں چوٹ لگنے کی افواہوں کے درمیان ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ایسی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ سب اطلاعات جھوٹ پر مبنی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو ماضی میں مختلف فلموں کی شوٹنگ کے دوران چوٹیں آئی ہیں، جن میں سے کچھ وقتاً فوقتاً دوبارہ تکلیف دیتی ہیں اس علاج اور دیکھ بھال کے لیے وہ اکثر امریکا کا سفر کرتے ہیں۔

    ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان جولائی کے دوسرے ہفتے میں امریکا روانہ ہوئے تھے اور توقع ہے کہ وہ جولائی کے آخر تک واپس آ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ فلم ’کنگ‘ شاہ رخ خان کیلیے اہم پروجیکٹ ہے جس میں ان کی بیٹی سہانا سمیت ابھیشیک بچن، رانی مکھرجی، دپیکا پڈوکون، ارشد وارثی، ابھے ورما، انیل کپور، جیکی شروف، راگھو جوئیل، جئے دیپ اہلاوت شامل ہیں۔

    اگرچہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان باضابطہ طور پر نہیں کیا گیا لیکن ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ سال 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔ فی الحال مداح سُپر اسٹار کی جلد صحت یابی اور سیٹ پر جلد واپسی کیلیے دعاگو ہیں۔

  • قیامت کی گھڑی کو امریکا میں اپ ڈیٹ کردیا گیا

    قیامت کی گھڑی کو امریکا میں اپ ڈیٹ کردیا گیا

    امریکا میں خودساختہ قیامت کی گھڑی کو اپ ڈیٹ کردیا گیا، گھڑی دنیا کو درپیش خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی تھی۔

    قیامت کی اس خودساختہ گھڑی کو 1947 میں بنایا گیا تھ، یہ گھڑی بلیٹن آف دی جوہری سائنسدان تنظیم کی جانب سے بنائی گئی تھی، گھڑی کا وقت بتاتا ہے کہ جوہری ہتھیاروں، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگرخطرات کے باعث دنیا تباہی کے قریب ہے۔

    گھڑی کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں زندگی کو لاحق خطرات سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے، امریکا میں موجود خودساختہ قیامت کی گھڑی کاوقت اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا اس وقت شدید آگ کی لپیٹ میں ہے اور وہاں مزید پانچ مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے بعد مزید پچاس ہزار افراد کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو لاس اینجلس، سان ڈیاگو، وینچورا اور ریوَر سائیڈ کاؤنٹیز میں 5 مقامات پر لگنے والی آگ کو لاگونا، سیپولویدا، گبل، گلمن اور بارڈر 2 فائر کے نام دیے گئے ہیں۔

    امریکی ریاست میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران لگنے والی آگ نے تباہی مچا رکھی ہے، پیلیسیڈس اور ایٹن میں لگنے والی آگ نے مجموعی طور پر 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو جلا کر خاکستر کر دیا ہے اور کم از کم 28 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/america-los-angeles-fire-update-12-jan-2025/

  • انسٹاگرام صارفین کی سہولت کیلیے اہم اپ ڈیٹ

    انسٹاگرام صارفین کی سہولت کیلیے اہم اپ ڈیٹ

    سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی سہولت کیلیے ایک اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ڈائریکٹ میسیجز کو ترتیب اور فلٹر کرنے میں آسانی ہوگی۔

    اس حوالے سے ٹیک کرنچ کے مطابق انسٹاگرام نے گزشتہ روز اپنے ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) میں ایک اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے جو اُن لوگوں کے لیے تجربے کو بہتر بنائے گی جو بہت زیادہ ان باؤنڈ میسیجز وصول کرتے ہیں۔

     ایپ نئے ٹولز متعارف کرا رہی ہے جو صارفین کو اُن "میسیج ریکویسٹس” کو ترتیب اور فلٹر کرنے کی سہولت دے گی، یعنی وہ پیغامات جو مرکزی ان باکس میں نہیں آتے بلکہ صارف کے مقرر کردہ کنٹرولز کی بنیاد پر الگ ہوتے ہیں۔

    یہ نئے ٹولز صارفین کو میسیج ریکویسٹس کو فالوورز کی تعداد، تصدیق شدہ اکاؤنٹس، برانڈز، تخلیق کاروں اور دیگر عوامل کے لحاظ سے ترتیب دینے اور فلٹر کرنے کی سہولت دیں گے۔

    اس سے تخلیق کاروں کو اُن اعلیٰ ترجیحی پیغامات کو بہتر طور پر شناخت کرنے میں مدد ملے گی، جو اُن کے کاروبار اور تعلقات پر اثر ڈال سکتے ہیں اور جن کا جواب دینا ضروری ہو سکتا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ اسٹوری ریپلائیز کے نام سے ایک نیا فولڈر بھی انسٹا گرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے ایک ہی جگہ اسٹوری ریپلائیز تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔

    کمپنی کے مطابق یہ تبدیلیاں دنیا بھر کے صارفین کی آرا کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہیں جن کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ ڈی ایمز کو منظم رکھنا کافی مشکل ثابت ہوتا ہے۔

    انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ اگرآپ ریکوئسٹ ان باکس پر جائیں تو وہاں کئی بار متعدد میسجز موجود ہوتے ہیں، اسی لیے ہم نے انہیں فلٹر کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔

  • گوگل کروم کے صارفین کی بڑی مشکل حل

    گوگل کروم کے صارفین کی بڑی مشکل حل

    مقبول ترین ویب براؤزر گوگل کروم پر نئی اپ ڈیٹس متعارف کروائی جاتی ہیں جس کا مقصد اسے بہتر سے بہتر بنانا ہوتا ہے، اب حال ہی میں ایک نئی اپ ڈیٹ سے صارفین کی دیرینہ مشکل حل ہوگئی ہے۔

    گوگل کروم ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم استعمال کرتا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے۔

    اس حوالے سے کمپنی نے ایسے نئے ٹولز تیار کر لیے ہیں جو ایسے ٹیب کو ان ایکٹو کردیں گے جن کو استعمال نہیں کیا جا رہا ہوگا۔

    گوگل کینری میں ایک نئے پرفارمنس پیج کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں میموری سیور اور انرجی سیور موڈ موجود ہیں، یہ موڈ کروم براؤزر میں اوپن ٹیبز کو سلانے کا کام کرتا ہے جس سے میموری کی بچت ہوتی ہے۔

    میموری سیور کو ایکٹو کرنے پر ایڈریس بار کے دائیں جانب ایک نیڈل گیج کا آئیکون نظر آتا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان ایکٹو ٹیب سے میموری کی کتنی بچت ہوئی۔

    اس کے مقابلے میں انرجی سیور موڈ ہائی ریفریش ریٹ فیچرز (اسموتھ اسکرولنگ)، ویژول افیکٹس کو ٹرن آف کردیتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ سرگرمیوں کو محدود کرکے ڈیوائس کی بیٹری لائف کو بہتر بناتا ہے۔

    یہ دونوں ٹولز فی الحال کروم کینری میں دستیاب ہیں مگر امکان ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں یہ کروم صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیے جائیں گے۔

  • آئی فون 14 پرو میں خامیاں: ایپل نے اپ ڈیٹ جاری کردی

    آئی فون 14 پرو میں خامیاں: ایپل نے اپ ڈیٹ جاری کردی

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی میں جاری کیے گئے آئی فون 14 پرو میں سامنے آنے والی خامیاں دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کردی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق آئی فون صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے آئی فون 14 پرو میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ ریلیز کردی ہے۔

    آئی فون نے موبائل میں کیمرہ سسٹم کی خرابی دور کرنے کے لیے آئی او ایس 16.0.2 کی اپ ڈیٹ ریلیز کردی ہے۔

    خیال رہے کہ ایپل نے گزشتہ ہفتے نیا آئی فون متعارف کروایا تھا، جس کے بعد کئی صارفین نے نئے آئی فون کا کیمرہ سسٹم خراب ہونے کی شکایت کی تھی۔

    آئی فون کی جانب سے اپ ڈیٹ کی ریلیز کے بعد تھرڈ پارٹی ایپ (فیس بک، انسٹا گرام یا اسنیپ چیٹ) استعمال کرنے کے دوران آئی فون کے موبائل کیمرہ میں صارفین کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ آئی فون صارفین کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھیں کہ موبائل کیمرہ استعمال کرنے کے دوران مکینیکل آوازیں آتی ہیں یا اسکرین رک جاتی ہے۔

    ایپل کمپنی کا کہنا تھا کہ آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس میں تھرڈ پارٹی ایپ کا کیمرہ استعمال کرنے کے دوران دھندلی تصاویر آتی تھیں لیکن آئی فون میں اپ ڈیٹ ریلیز ہونے کے بعد یہ مسائل حل ہوجائیں گے۔

    کمپنی نے صارفین کو درپیش مسائل کی وجہ نہیں بتائی لیکن ممکن ہے کہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سسٹم آئی فون 14 میں ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا۔

    آئی فون میں ایک اور مسئلہ صارفین کو درپیش ہے جس میں ایپ میں موجود مواد کو کاپی پیسٹ کرنے کے دوران اجازت (پرمیشن) کے اشارے کا مستقل ظاہر ہونا ہے۔

    ایپل کے سینئر منیجر رون ہوانگ نے اس سے قبل اعتراف کیا تھا کہ آئی فون میں ایسے مسائل غیر متوقع اور حیران کن ہیں لیکن کمپنی اس مسئلے کو جلد حل کر لے گی۔

    آئی او ایس 16.0.2 اپ ڈیٹ ریلیز ہونے کے بعد دیگر تمام خامیاں، جن میں سیٹ اپ کے دوران ڈیوائس کا ڈسپلے سیاہ ہوجانا یا آئی فون ایکس، آئی فون ایکس آر اور آئی فون 11 میں ٹچ اسکرین میں پیش آنے والی مشکلات سمیت تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

  • ایپل نے آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی

    ایپل نے آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی

    امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی۔

    آئی فون نے دنیا بھر میں موجود صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ نئی اپ ڈیٹ میں پرانے ورژن کی طرح خرابیاں نہیں ہوں گی اور یہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔

    کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اسٹور سے آئی او ایس 15.2.1 آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرلیں، جس کا سائز ایک جی بی ہے۔

    ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق آئی او ایس کے نئے ورژن میں میسج، فوٹوز اپ لوڈ اور کلاؤڈ کے مسائل کو دور کیا گیا ہے، البتہ ایک تھرڈ پارٹی ایپ کار پلے کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔

    اسے حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے آئی فون کو ان لاک کریں پھر سیٹنگ کے آپشن میں جا کر جنرل سیکشن پر جائیں اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سب سیکشن پر کلک کریں۔

    یہاں پر صارف کو نئی اپ ڈیٹ نظر آئے گی جس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے، اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ انسٹالیشن کے دوران فون کسی بھی وجہ سے بند نہ ہو لہٰذا چارجنگ فل کر کے ہی انسٹالیشن کریں۔

  • ونڈوز کا نیا آپریٹنگ سسٹم کیسا ہوگا؟

    ونڈوز کا نیا آپریٹنگ سسٹم کیسا ہوگا؟

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایک دہائی کے دوران ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروائی جارہی ہے اور اس کی کچھ جھلکیاں سامنے آگئی ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کا نیا ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کی پہلی جھلک آن لائن لیک ہوئی ہے۔ ویب سائٹ نے ونڈوز 11 او ایس کے متعدد اسکرین شاٹس جاری کیے ہیں جس میں کافی نئی تبدیلیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

    ونڈوز کے نئے جنریشن آپریٹنگ سسٹم میں نیا یوزر انٹرفیس، اسٹارٹ مینیو اور بہت کچھ ونڈوز 10 سے مختلف ہوگا۔

    ونڈوز 11 میں جو سب سے بڑی تبدیلی نظر آتی ہے وہ ٹاسک کے ساتھ ہے جس میں مائیکروسافٹ نے ایپ آئیکنز کو سائیڈ کی بجائے درمیان میں رکھا ہے اور وہاں ہی نیا اسٹارٹ بٹن اور مینیو بھی موجود ہے۔

    نئے اسٹارٹ مینیو میں لائیو ٹائلز موجود نہیں بلکہ پنڈ ایپس، ریسنٹ فائلز اور ونڈوز 11 ڈیوائسز کو فوری شٹ ڈاؤن یا ری اسٹارٹ جیسے آپشنز موجود ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ونڈوز 10 کے مقابلے میں نئے آپریٹنگ سسٹم میں کافی کچھ بہت سادہ کیا جارہا ہے۔

    کہا جارہا ہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم میں ونڈوز ویجیٹس کو واپس لایا جارہا ہے جس کی ابتدائی شکل بھی لیک ہوئی ہے۔

    ونڈوز 11 میں نئے اسنیپ کنٹرولز کو بھی شامل کیا جارہا ہے جس سے صارف تمام ایپس کے لیے میکسیمائز بٹن تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 کو متعارف کرانے کا ایونٹ 24 جون کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں نئے او ایس کی ابتدائی شکل جاری کی جائے گی اور عرصے بعد مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز کے اسٹارٹ اپ ساؤنڈ کو بھی بدل کر نیا کیا جارہا ہے۔