Tag: اچانک

  • دریائے چناب میں اچانک پانی کی آمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    دریائے چناب میں اچانک پانی کی آمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    دریائے چناب میں اچانک پانی کی آمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، دریائے چناب میں ہیڈامرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 400 کیوسک بڑھ گئی۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناب میں آج پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کی گئی گزشتہ روز دریائے چناب میں پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کی گئی تھی۔

    30 مئی کو دریائے چناب میں پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک تھی آج تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 32 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے۔

    منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 36 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 94 ہزار کیوسک ہے۔

    ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار  300 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 29 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 29 ہزار 900 کوسک ہے۔

    تربیلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1477.88 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 32 ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں آج پانی کی سطح 1162.50 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 22 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

    چشمہ میں آج پانی کی سطح 647.00 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ ہے، آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 45 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

  • کیا اچانک نیند سے اٹھنے پر موت واقع ہوسکتی ہے؟

    کیا اچانک نیند سے اٹھنے پر موت واقع ہوسکتی ہے؟

    آپ نے اکثر ایسے واقعات سنے ہوں گے جس میں کوئی صحت مند بھلا چنگا شخص اچانک موت سے ہمکنار ہوجاتا ہے، کسی ناگہانی حادثے کے علاوہ یہ موت گھر میں عموماً رات کے وقت ہوتی ہے۔

    ایسے افراد بظاہر بالکل صحت مند ہوتے ہیں اور انہیں کوئی جان لیوا بیماری نہیں ہوتی لہٰذا ان کی اچانک موت نہایت حیران کن ہوتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں ایک نہایت ہی عام سا عمل بے خبری میں ہمیں موت کا شکار بنا سکتا ہے۔ یہ عمل رات سوتے میں جاگ کر اچانک بستر سے کھڑا ہوجانا ہے۔

    ہم میں سے اکثر افراد رات میں گہری نیند سے جاگ جاتے ہیں کیونکہ ہمیں واش روم جانے یا پانی پینے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایسے میں اچانک تیزی سے بستر سے کھڑا ہوجانا نہایت خطرناک عمل ہوسکتا ہے۔

    رات میں کئی گھنٹے سوتے ہوئے گزارنے کے دوران ہمارے دل کی دھڑکن بہت سست ہوجاتی ہے اور ہمارے دماغ تک خون کا بہاؤ بھی بے حد کم ہوجاتا ہے۔ ایسے میں اچانک اٹھنے سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوسکتی ہے جبکہ دماغ تک خون کی کم رسائی کی وجہ سے دل اچانک رک بھی سکتا ہے۔

    اس صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ نیند سے جاگنے کے بعد فوری طور پر کھڑا ہونے سے گریز کیا جائے۔ اچانک نیند سے اٹھنے کے بعد یہ عمل کریں۔

    جب آپ کی آنکھ کھلے تو کم از کم ڈیڑھ منٹ تک بستر پر ہی لیٹے رہیں۔ اس کے بعد بستر پر اٹھ کر بیٹھ جائیں اور 30 سیکنڈ تک اسی پوزیشن میں بیٹھے رہیں۔ اس کے بعد ٹانگیں بستر سے نیچے لٹکائیں اور اسی حالت میں اگلا آدھا منٹ گزاریں۔

    ان ڈھائی منٹوں کے اندر آپ کے دماغ اور جسم کے دیگر تمام حصوں میں خون کی روانی بحال ہوجائے گی اور کھڑے ہونے پر گرنے یا کسی اور سنگین صورتحال کا خطرہ نہیں ہوگا۔

  • فضل الرحمٰن اچانک پی پی کو سرپرائز دیں گے، منظور وسان کا دعویٰ

    فضل الرحمٰن اچانک پی پی کو سرپرائز دیں گے، منظور وسان کا دعویٰ

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ مچ اور اڈیالہ جیل سمیت ملک کی تمام جیلوں کی صفائی مکمل ہوچکی ہے، آئندہ تین  ماہ تمام جماعتوں کے لیے اہم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ آئندہ تین ماہ ملک کی تمام جماعتوں کے لیے بہت اہم ہیں، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ نواز اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس والے جیلوں کی ہوا کھائیں گے۔

    رہنما پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ مچ اور اڈیالہ جیل سمیت پاکستان کی تمام جیلوں کی صفائی ہوچکی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنان دونوں جیل دیکھ چکے ہیں، دوسروں کے لیے جیل جانا مسئلہ ہوگا۔

    رہنما پی پی پی منظور وسان نے کا کہنا تھا کہ جیلوں میں گرمی ہوگی سردی بھی ہوگی اور انچارج میں ہوں گا۔

    منظور وسان نے کہا ہے کہ اعتراز احسن صدر مملکت کے انتخاب کے لیے متفقہ امیدوار ہوں گے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فضل الرحمٰن اچانک پاکستان پیپلز پارٹی کو سرپرائز دیں گے۔

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نے کہا تھا کہ مستقبل میں خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے، اسے مہلت ملے گی، ضد کرنے والا باہر ہوجائے گا۔