Tag: اچانک موت

  • قسمت نے سسرال جانے سے پہلے قبر میں پہنچا دیا، لڑکی کی اچانک موت پر آنکھ اشکبار

    قسمت نے سسرال جانے سے پہلے قبر میں پہنچا دیا، لڑکی کی اچانک موت پر آنکھ اشکبار

    شادی کی خوشیوں سے بھرا گھر اس وقت سوگ میں ڈوب گیا جب دلہن بننے سے چند دن قبل لڑکی کی اچانک موت واقع ہو گئی۔

    یہ افسوسناک واقعہ مصر کے شہر ادکو میں پیش آیا جہاں 18 سالہ لڑکی حنان اشرف کی شادی کی تیاریاں جاری تھیں اور پورا گھر اس میں مصروف تھا۔

    عرب میڈیا کے مطابق حنان کی شادی چند روز میں ہونے والی تھی اور اس کے گھر سمیت محلہ بھر میں تیاریاں جاری تھیں۔ لیکن اچانک وہ سانحہ رونما ہوگیا جو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔

    رپورٹ کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ ایک تین منزلہ عمارت میں مقیم تھے، جو اچانک منہدم ہوگئی اور اس ملبے تلے دب کر لڑکی سسرال پہنچنے کے بجائے قبر میں جا پہنچی۔

    واقعہ رونما ہوتے ہی پورا محلہ سوگ میں ڈوب گیا اور جب ملبے کے نیچے سے لڑکی کی لاش نکالی گئی تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے نے مذکورہ عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے دلہن کے والد کو گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہوا تھا، تاہم دلہن کے والد نے یہ کہہ کر گھر فوری خالی کرنے سے انکار کردیا کہ ابھی وہ بیٹی کی شادی میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد ہی گھر گرا کر دوبارہ تعمیر کریں گے۔

  • دنیا کے سب سے بڑے باڈی بلڈر کی اچانک موت کس طرح ہوئی؟

    دنیا کے سب سے بڑے باڈی بلڈر کی اچانک موت کس طرح ہوئی؟

    اپنی ضخیم جسامت اور کھانے کی وجہ سے مشہور دنیا کے سب سے بڑے باڈی بلڈر کا کس طرح اچانک انتقال ہوا، ڈاکٹر نے اہم انکشاف کیا ہے۔

    باڈی بلڈنگ میں خاص مقام رکھنے والے بیلاروسی تن ساز الیا ییویمچک جنھیں دنیا کے سب سے بڑے باڈی بلڈر کے طور پر جانا جاتا تھا، وہ 36 برس کی عمر میں اچانک 11 سمبر کو انتقال کرگئے، اس خبر نے باڈی بلڈنگ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    ’’دی بیسٹ‘‘ کی عرفیت سے مشہور ییویمچک کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ کوما میں چلے گئے، انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز انھیں بچانے میں ناکام رہے اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    ڈاکٹرز نے تن ساز کی موت کی تصدیق 11 ستمبر کو ہوئی، الیکٹرو کارڈیالوجی کے پروفیسر اور مصری ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال شعبان نے ییویمچک کی موت کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انھیں ’دل کا دورہ‘ پڑا تھا۔

    جمال شعبان نے فیس بک پر اپنے اکاﺅنٹ پر اس بات کی تصدیق کی کہ دنیا کے سب سے بڑے باڈی بلڈر کی موت اسٹیرائیڈز اور ہارمونز کی وجہ سے ہوئی کیوں کہ ان کے خطرناک اثرات سامنے آتے ہیںَ

    انھوں نے اسٹیرائیڈز اور ہارمونز کے استعمال کے حوالے سے خطرے کے بارے میں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے جان لیوا اثرات ہوتے ہیں اور ان سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

    دل کا دورہ
    ماہر صحت نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک کی انتباہی علامات کو جاننے اور ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تھکاوٹ سمیت ہارٹ اٹیک کی علامات پر دھیان دینے چاہیے، جو شخص معمولی جسمانی مشقت یا آرام کرتے وقت مسلسل تھکاوٹ محسوس کرے تو اسے احتیاط کرنا چاہیے۔

    ڈاکٹر جمال کا کہنا تھا کہ ہارٹ اٹیک کی علامات میں سے ایک پیٹ میں درد ہے جو نظام انہضام میں خرابی کی نشاندہی کرتا ہے، پیٹ میں درد بعض اوقات ہارٹ اٹیک یا فالج کا سبب بن سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تھوڑی سی جسمانی مشقت یا آرام کرتے ہوئے انفیلیکسس کی علامات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، سانس لینے میں دشواری بھی دل کا دورہ پڑنے کے قریب آنے کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

    دنیا سے بڑے تن ساز کی موت
    خیال رہے کہ محض 36 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے دنیا کے سب سے بڑے تن ساز ییویمچک کا انتقال ہوا، وہ دن میں 7 بار کھاتے تھے جبکہ وہ ایک دن میں 16500 کیلوریز اپنے کھاتے تھے۔

    ییویمچک کے کھانے میں سوشی کے 108 ٹکڑے اور 2.5 کلو گرام اسٹیک شامل تھا، تن ساز کا وزن 340 پاؤنڈ یا تقریبا 140 کلوگرام تھا۔

  • بھائی کی شادی میں ناچنے والا لڑکا اچانک گر کر مر گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    بھائی کی شادی میں ناچنے والا لڑکا اچانک گر کر مر گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک علاقے میں بھائی کی شادی میں ناچنے والا 15 سالہ لڑکا اچانک گر کر مر گیا، واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    اترپردیش کے علاقے ایٹا میں شادی کی تقریب اس وقت ماتم میں بدل گئی جب دولہے کا چھوٹا بھائی ناچتے ناچتے اچانک گرا اور مر گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سدھیر نامی نو عمر لڑکا ڈی جے کی تھاپ پر رقصاں تھا اور بالکل اچانک وہ ڈھ کر زمین پر گر گیا۔

    ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ سدھیر کی اچانک موت کے پیچھے کیا وجہ کارفرما تھی، یہ ویڈیو عین اس چونکا دینے والے لمحے کی ہے جب سدھیر ڈانس فلور پر گرا اور ناچنے والے دیگر لڑکے حیرت سے تھم کر اسے دیکھنے لگے اور پھر اس کی طرف مدد کے لیے بڑھے۔

    اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں بھی ایسا ہی ایک سانحہ اس وقت پیش آیا جب جمعرات کو اے این آئی کا ایک رپورٹر اسائنمنٹ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا، روی گپتا نامی رپورٹر ایشین نیوز انٹرنیشنل سے طویل عرصے سے وابستہ تھا۔

  • ویڈیو: سیکیورٹی گارڈ کو کھانا کھاتے ہوئے اچانک ہارٹ اٹیک نے آ لیا

    ویڈیو: سیکیورٹی گارڈ کو کھانا کھاتے ہوئے اچانک ہارٹ اٹیک نے آ لیا

    بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک چوکیدار کو اچانک زبردست ہارٹ اٹیک نے آ لیا، اس دل دہلا دینے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر کے ٹول پلازہ پر ایک سیکیورٹی گارڈ کو اس وقت ہارٹ اٹیک آیا جب وہ کھانا کھا رہا تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ بیٹھا کھانا کھا رہا ہے، اور اس دوران اچانک اسے دل کا زبردست دورہ پڑ گیا، اور اگلے ہی لمحے وہ نیچے لڑھک کر گر گیا۔

    خیال رہے کہ ماہرین صحت خبردار کرتے رہتے ہیں کہ اپنی کھانے پینے اور چلنے پھرنے کی عادتیں اگر صحت مند نہ بنائی جائیں تو دل کے امراض اور ہارٹ اٹیک کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

  • ویڈیو: میڈیکل اسٹور سے دوا لینے والا شخص اچانک مر گیا

    ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک علاقے فرید آباد میں ایک میڈیکل اسٹور پر کھڑا شخص اچانک گر کر مر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک شخص میڈیکل اسٹور پر کھڑا دوا خرید رہا ہے لیکن زندگی نے اس کے ساتھ وفا نہ کی، اور وہ گر کر مر گیا۔

    رپورٹس کے مطابق نوجوان فرید آباد کے ایک میڈیکل اسٹور سے دوا خرید رہا تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑ گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے کیسز خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں، بالخصوص نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے سے موت کی خبریں بہت عام ہو گئی ہیں۔

    نوجوان کو دل کا دورہ پڑنے کا منظر میڈیکل اسٹور میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوا لے کر جب نوجوان نے پیسے ادا کیے تو اسی دوران ہی اس کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔

    ویڈیو: بھارتی شخص ورزش کے دروان دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

    ویڈیو کے مطابق گرنے سے قبل نوجوان اچانک بے چین نظر آنے لگا اور سر پکڑ کر کاؤنٹر پر جھک گیا، پھر اچانک نیچے کی طرف لڑھک گیا۔

    میڈیکل اسٹور کے آپریٹر نے اس کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، اس نے جلدی سے باہر نکل کر نوجوان کو اٹھانے کی ناکام کوشش بھی کی، تاہم بعد میں ڈاکٹروں نے نوجوان کی موت کی تصدیق کی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ 4 جنوری کو پیش آیا۔

    رپورٹس کے مطابق سنجے نامی شخص، جس کی عمر 23 سال تھی، اتر پردیش کے ایٹا کا رہنے والا تھا، اس نے میڈیکل اسٹور سے ORS مانگا تھا۔

  • بھائی کی شادی میں رقص کرتے نوجوان کی اچانک موت

    بھائی کی شادی میں رقص کرتے نوجوان کی اچانک موت

    قاہرہ: مصر میں ایک شادی کے دوران دولھے کا بھائی رقص کرتے کرتے اچانک گر گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر المنزلہ میں بھائی کی شادی کی تقریب کے دوران نوجوان رقص کرتے ہوئے گر پڑا اور موقع پر اس کی موت واقع ہو گئی۔

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دولھے کے جوان بھائی کی اچانک موت کی وجہ سے شادی کی تقریب میں صف ماتم بچھ گئی، نوجوان شادی میں آئے دیگر مہمانوں کے ساتھ رقص کر رہا تھا، اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گر پڑا۔

    27 سالہ نوجوان محمد محمود رشد موت کی آہٹ سے بے خبر بھائی کی شادی کی خوشی میں رقصاں تھا، اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا، کچھ دیر تک تو لوگوں نے اس کی طرف توجہ بھی نہیں دی، لیکن پھر تشویش میں مبتلا ہو کر جب اسے اٹھانا چاہا تو وہ بے حس و حرکت تھا۔

    نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد افسوس ناک خبر سنا دی کہ نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو چکا ہے۔

    موت کی خبر پہنچنے پر شادی کے گھر میں کہرام مچ گیا، دولھے کی ماں اپنے جواں سال بیٹے کی اچانک موت پر صدمے سے بے ہوش ہو گئیں۔

    یہ خبر سن کر المنزلہ شہر کے سیکڑوں لوگ نوجوان کی موت پر تعزیت کے لیے اہل خانہ کے ہاں آئے، جہاں شادی کے لیے لگائے گئے ٹینٹس تعزیتی جلسہ گاہ کا روپ دھار گئے تھے۔