Tag: اچھی خبر

  • پاکستان کے آئل (ایندھن) شعبہ سے اچھی خبر

    پاکستان کے آئل (ایندھن) شعبہ سے اچھی خبر

    پاکستان میں گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران آئل (ایندھن) شعبہ میں برآمدات میں اضافہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں پاکستان نے آئل سیکٹر میں اہم کارکردگی دکھائی ہے اور اس کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں فرنس آئل کی برآمد میں 63 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اسی مدت کے دوران مجموعی پٹرولیم برآمدات میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رواں مالی سال کے 11 ماہ میں پاکستان نے 13 لاکھ 68 ہزار ٹن فرنس آئل برآمد کیا جب کہ گزشتہ مالی سال میں اسی مدت کے دوران فرنس آئل کی برآمدات 83 ہزار 800 ٹن رہی تھی۔

    رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران مجموعی پٹرولیم برآمدات نے 37 فیصد اضافے کے ساتھ 17 لاکھ 42 ہزار ٹن کی سطح کو عبور کیا۔

    رپورٹ میں گزشتہ ماہ مئی میں فرنس آئل، پٹرولیم اور نیفتھا کی برآمدات کے اعداد وشمار بھی جاری کیے گئے ہیں۔

    مئی 2025 فرنس آئل برآمدات کے حوالے سے اچھا رہا۔ اس ماہ ایک لاکھ 47 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل برآمد کیا گیا جب کہ پٹرولیم اور نیفتھا کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    مئی میں پٹرولیم برآمدات 39 فیصد کمی کے ساتھ ایک لاکھ 64 ہزار ٹن رہیں جب کہ نیفتھا کی برآمدات 13 فیصد کمی کے ساتھ 17 ہزار ٹن رہیں۔

  • سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر

    سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر

    حالیہ پاک بھارت جنگی صورتحال ختم ہونے اور کشیدگی کم ہونے کے بعد سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک بھارت جنگی صورتحال کے باعث صوبہ پنجاب میں تمام محمکوں میں افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

    تاہم اب دونوں ممالک میں جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کے بعد سرکاری افسران کی منسوخ کی گئی چھٹیاں بحال کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب نے تمام محکموں کی منسوخ چھٹیوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے چھٹیوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن تمام محکموں کو ارسال کر دیاگیا ہے۔

    یہ نوٹیفکیشن سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب اور تمام انتظامی سیکریٹریز کو ارسال کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

  • چیمپئنزٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم کے لیے اچھی خبر

    چیمپئنزٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم کے لیے اچھی خبر

    آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی، رائٹ آرم فاسٹ بولر فٹ ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق پیسر حارث رؤف فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے، فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    حارث حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے سینے کی نچلی طرف پٹھوں میں تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔

    حارث رؤف کی جگہ ٹیم میں نیا فاسٹ بولر شامل

    خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حارث اب ٹھیک ہیں اور سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے بعد انہیں جو آرام دیا گیا تھا اس سے انھیں صحت یاب ہونے میں مدد ملی ہے۔

    8 سال بعد ہونے والے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن و میزبان پاکستان اور نیوزلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 19 فروری کو کراچی کے نوتعمیر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/haris-rauf-injured-selection-committe/

  • پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اچھی خبر

    پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد: پاسپورٹ آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لمینیشن پیپرز کی فراہمی سے پاسپورٹ کا اِجرا معمول پر آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ آفس حکام نے بتایا کہ لمینیشن پیپرز کی فراہمی کے بعد پاسپورٹ معمول کے مطابق جاری کیے جارہے ہیں۔ پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیرکی خبریں بےبنیاد ہیں۔

    ترجمان پاسپورٹ حکام کا مزید کہنا تھا کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں 3 روز میں پرنٹنگ مکمل کی جارہی ہے۔

    پاسپورٹ آفس ترجمان نے کہا کہ ارجنٹ پاسپورٹ کی 5 روز میں ادائیگی یقینی بنا رہے ہیں۔ نارمل پاسپورٹ کا اجرا ایک ماہ کے اندر یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر داخلہ کے حکم پر دو ماہ پہلے ہی ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پرنٹنگ آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔

    لیمینیشن پیپرز کی کمی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی طور پر انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔ نئے پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کیلئےاضافی اہلکار اور عملہ تعینات کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ پرنٹنگ عمل کو تیز کرنے کیلئے اضافی مشینری مختص کی گئی ہے۔

  • اچھی خبر: عید کے بعد سبزیوں کی قیمتیں کم ہو گئیں

    اچھی خبر: عید کے بعد سبزیوں کی قیمتیں کم ہو گئیں

    لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں عیدالاضحیٰ کے بعد سبزیوں کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عید قربان پر لاہور کے سبزی فروشوں نے بھی شہریوں کی جیبوں سے خوب قربانی لی، تاہم عید سیزن میں کمائی کے بعد سبزیوں کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں۔

    ٹماٹر 200 روپے سے 150 روپے فی کلو پر آ گئے ہیں، دوسری طرف سبزی فروشوں نے عید پر مہنگائی کا ملبہ افغانستان سے آنے والی فصل پر ڈال دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مقامی فصل نہیں آ رہی ہے، اور کابل کا ٹماٹر مہنگا ہے۔

    ادھر تہوار آئے یا جائے کراچی کے ڈیری فارمرز پر کوئی اثر نہیں پڑتا، دودھ کی قیمت 210 سے بڑھا کر 230 روپے لیٹر کر دی، شہری دہائی دے رہے ہیں کہ اب چائے کیسے بنائیں، اور بچوں کو کیا پلائیں؟ آخر ہم شہری جائیں کہاں؟

    کراچی میں دودھ کے سرکاری نرخ 180 روپے ہیں، تاہم انتظامیہ اس پر عمل درآمد میں مکمل ناکام ہے، اور من مانی کرنے والے ڈیری فارمرز نے انتظامیہ کے اندازوں کو ذمہ دار ٹہرا دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دودھ کی پیداواری لاگت کا تخمینہ 222 روپے لیٹر لگایا گیا ہے جو دراصل 242 روپے لیٹرتھا، مسئلہ جو بھی ہے پِس غریب عوام رہے ہیں۔

  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

    عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔

    عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں منظور کی گئی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم کے پی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے استعمال ہوگی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم کی فراہمی کے بعد سیلاب سے تباہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں مدد ملےگی۔

  • برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کر نے کے لیے متبادل اتنظامات مکمل کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر ہے، پی آئی اے کا پرتگال کی فضائی کمپنی ہائی فلائی سے معاہدہ طے پاگیا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں،تین سو نشتوں والا جدید طیارہ ائیر بس 330 A آپریٹ ہوگا۔

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق بر طانیہ آپریشن میں پی آئی اے کے سلاٹ اور کال سائن استعمال ہوگا،ایئر بس 330 میں اکنا می کلاس میں آرام دہ نشستیں اور بزنس کلاس میں فلیت بیڈ نشستیں رکھی گئیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ طیارے میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے 14 اگست کو برطانیہ سے آپریشن شروع کرے گی،پرواز پی کے 9702 ..PK مانچسٹر سے 2500 سے زائد مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہو گی، 15 اگست کو پرواز پی کے 9785 اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے روانہ ہو گی۔

    عبداللہ خان نے بتایا کہ پی آئی اے لاہور اور اسلام آباد سے لندن کے لیے بھی پروازیں آپریٹ ہوں گی،پی آئی اے کے مسافروں کو دوران پرواز ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کی سہولت میسر ہو گی۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 14 اگست سے پروازوں چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی کے بعد دیگر ائیر لائنز نے کرائے غیر معمولی طور پر بڑھا دیے تھے۔پی آئی اے کی پروازوں کے چلنے کے بعد کرائے واپس عام سطح پر آنا متوقع ہیں۔