سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ہم سے اچھی کرکٹ تو افغانستان نے کھیلی ہے جو سچ ہے وہ یہی ہے۔ ہمیں انھیں کریڈٹ دینا چاہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں نیوزی لینڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی ٹیم کا چار میچ ہارنا اور پھر آخری میچ وہ ہارنا جس میں 400 رنز بنے تھے، اس صورتحال میں بھی وہ گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوئے۔
باسط علی نے کہا کہ آپ نے ان کے کوچ اور کپتان کے کوئی بیانات نہیں دیکھے نہ ہی انھوں نے ادھر اُدھر کی باتیں کیں، وہ نہایت اطمینان سے تھے انھیں پتا تھا کہ ہم اچھی ٹیم ہیں اور ہم کم بیک کریں گے اور انھوں نے کرلیا۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ ایک دو میچز کے علاوہ نیوزی لینڈ نے بری کرکٹ نہیں کھیلی اور میرے خیال میں نیوزی لینڈی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچتی بھی ہے تو یہ ہم سے زیادہ اس کی مستحق تھی۔
ہم سے اچھی کرکٹ تو افغانستان نے کھیلی ہے جو سچ ہے، باسط علی کا دبنگ تجزیہ#ARYNews pic.twitter.com/7qhukGU72g
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 9, 2023
میزبان نے کامران اکمل سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کین ولیمسن نے کہا تھا کہ میں تو خود گراؤنڈ میں فخر زمان کے شارٹس دیکھ کر انجوائے کررہا تھا اگر ہماری طرف سے ایسی بات کسی نے کی ہوتی تو ہم اسے نہیں چھوڑتے۔
اس پر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ یہ ولیمسن کی عظمت ہے کہ اس نے فخر کی تعریف کی ہے، نیوزی لینڈ نے ہمیشہ ہی آئی سی سی ایونٹس میں اچھا پرفارم کیا ہے اس بار تھوڑا ان کی حالت خراب رہی ہے۔