Tag: اچھے اشارے

  • ’ایران کی جانب سے اچھے اشارے نہیں مل رہے‘

    ’ایران کی جانب سے اچھے اشارے نہیں مل رہے‘

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ایک بار پھر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی جانب سے اچھے اشارے نہیں مل رہے۔

    اسکاٹ لینڈ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاں عالمی امن اور غزہ جنگ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، وہیں ایران بھی ان کی گفتگو کا مرکز رہا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے اچھے اشارے نہیں مل رہے ہیں اور لگتا ہے کہ وہ اب بھی حماس کو ہدایت دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران کو شکست ہوئی ہے، لیکن ابھی بھی وہاں سے بُرے اشارے آ رہے ہیں۔ اگر ایران حماس کو ہدایات دے رہا ہے تو یہ اچھی بات نہیں ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح اور دوٹوک انداز میں کہا کہ ہم ایران کو ایٹمی طاقت نہیں دیکھنا چاہتے اور ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ کیشدگی کے بعد واضح کر دیا کہ اس کا جوہری پروگرام اور یورینیم افزودگی ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    گزشتہ دنوں فاکس نیوز کو انٹرویو میں دوٹوک انداز میں کہا تھا کہ ایران یورینیم افزودگی ترک نہیں کرے گا کیونکہ یہ ہمارے اپنے سائنسدانوں کا کارنامہ ہے اور قومی فخر ہے۔

    جوہری پروگرام اور یورینیم افزودگی ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ایران

    اس سے اگلے روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اسرائیل کے ساتھ جنگ کیلیے پوری طرح تیار ہے، جب کہ جوہری پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-ready-for-war-with-israel-will-not-halt-nuclear-programme-23-july-2025/